Wednesday, 11 March 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. F-35 Jailbreak Ho Sakta Hai?

F-35 Jailbreak Ho Sakta Hai?

ایف 35 جیل بریک ہو سکتا ہے؟

آپ کو معلوم ہوگا کہ اس وقت دنیا میں سب سے جدید فائٹر جیٹ امریکہ کا F-35 ہے اور یہ امریکہ کے علاوہ اسرائیل اور بہت سارے یورپین ممالک کے پاس بھی موجود ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تقریباََ ڈیڑھ سال پہلے ڈچ ڈیفنس سیکٹری (Tuinman) نے ایک پاڈکاسٹ کے اندر بتایا کہ وہ ایف 35 کو Jailbreak کر سکتے ہیں جیسا کہ کسی موبائل کو iPhone کو خاص طور پر Jailbreak کیا جا سکتا ہے۔

کیا ایسا ممکن ہے؟ ہم اس کو تھوڑا سا جاننے کی کوشش کریں گے۔ ایف 35 Lockheed Martin کی طرف سے بنایا گیا جدید ترین فائٹر جیٹ ہے جو تین ماڈلز میں آتا ہے ایف 35 اے بی اور سی جو مختلف آپریشنز کے لیے مختلف محاذوں کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اس کے لیے جو سافٹوئیر سسٹم ہے جو اس کی تمام آپریشنل، مینٹیننس، مشنز اور اس کی اپگریڈیشن کے کاموں کو اور اس کی دوسرے ویپن سسٹم کے ساتھ انٹیگریشن کو کنٹرول کرتا ہے وہ ALIS کہلاتا ہے۔

Autonomic Logistics Information System

یہ ایک ایسا سسٹم ہے جو کسی بھی ایف 35 جہاز کے اندر موجود جتنے بھی ہزاروں قسم کے جو سینسرز ہیں جو ڈیٹا کلیکٹ کرتے ہیں (آپریشن کے دوران یا کسی مشن کے دوران)، ان کا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرتا ہے اس کو کلاؤڈ کے اوپر اپلوڈ کرتا ہے اور پروسیسنگ کرتا ہے۔ مشن ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے، نئے مشن اور ٹارگٹس کو اپلوڈ کرتا ہے، جہاز کے اندر موجود کسی قسم کی کوئی پرابلم ہو یا کسی اپگریڈ کی ضرورت ہے تو وہ اس کو انٹیگریٹ کرتا ہے اس جہاز کے سسٹم کے اندر اس کی IT backbone کے اندر۔

تو اب اگر اس کو جیل بریک کر بھی لیا جائے یعنی اس کو جیل بریک کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اس سافٹوئیر کی جگہ نیا سافٹوئیر یا آپریٹر اپنی کسٹم اپگریڈیشن انسٹال کر سکتے ہیں یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ کو آئی فون میں third party ایپس اپنی مرضی کی کریکڈ ایپس انسٹال کرنے کی اجازت مل جائے جب آپ اس کو جیل بریک کر لیتے ہیں۔

تو اسی طرح اگر ایف 35 کو جیل بریک کرنے کا مقصد ان کا یہ ہے کہ اپنی مرضی کا سافٹوئیر سسٹم انسٹال کرکے اس کے اندر اپنی مرضی کی اپگریڈز کر سکتے ہیں تو یہ حقیقت سے بہت دور ہے کیونکہ ALIS ایک ایسا کلاؤڈ بیس سسٹم ہے جو جہاز کا مکمل ڈیٹا offboard ہونے کی صورت میں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے اور اس کو اپلوڈ کرتا ہے ALIS سرور کے اوپر، ایلس سرور F35 کی Lockheed Martin مہیا کرتی ہے اس کے اوپر یہ سارا ڈیٹا اپلوڈ کیا جاتا ہے اور اس جہاز کی جتنی بھی مینٹیننس سے متعلق یا اپگریڈیشن کے لیے یا اس کے اندر جو bugs ہیں وہ دور کرنے کے لیے اس کی اپڈیٹس ہوتی ہیں وہ ALIS کے زریعے ہی مہیا کی جاتی ہیں لیکن اس کے لیے اگر کوئی اس کو Jailbreak کرتا ہے تو اس کو اپنا کسٹم سافٹر ڈیویلپ کرنا پڑے گا جو انتہائی مشکل کام ہے۔ پھر سب سے مشکل کام سپلائی چین ہے یعنی اس جہاز کے لیے پرزہ جات کی فراہمی مشکل ترین کام ہوگا۔

اس کے علاوہ ایلس پرانا ہو چکا ہے۔ اب ایک نیا سسٹم ODIN کے نام سے ڈیویلپ کیا جا رہا ہے اور اس کو پورٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

Operational Data Integrated Network جو کہ ریپلیسمنٹ ہے ایلس کی بہت کم سائز کا ہارڈویئر طلب کرتا ہے یعنی اس کو کمپیکٹ بنایا گیا ہے اور ODIN نیٹورک کے ساتھ انٹیگریشن اور اس کی اپگریڈیشن جہاز کی مینٹیننس، مشن پلان کرنا بہت آسان ہو جائے گا اور اس کے لیے بھی اس کے اپریٹرز کو اس جہاز کی بنانے والی کمپنی سے ہی رابطہ کرنا پڑے گا تو یہ بہت ہی مشکل کام ہے کہ آپ اس کو جیل بریک کرکے اپنی مرضی کا سافٹوئیر اس کے اندر انسٹال کریں۔

لیکن اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جو ایف 35 چلاتا ہے اور اس کو اجازت ہے یا اس نے اجازت لی ہے کہ وہ اپنے جہازوں کے لیے اپنی مرضی کا سافٹوئیر انسٹال کرسکتا ہے لیکن صرف کمپنی سے اپروول اور ریویو کے بعد۔ اس پر پھر کبھی بات کریں گے۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

F-35 Jailbreak Ho Sakta Hai?

By Saqib Ali