Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. Pakistan Ka Naya Jangi Tayara

Pakistan Ka Naya Jangi Tayara

پاکستان کا نیا جنگی طیارہ

ففتھ جنریشن کا جنگی طیارہ J35 جس پر پاکستان کے فائٹر پائلٹ 6 ماہ سے چین میں ٹریننگ لے رہے ہیں اور جلد ہی یہ پاکستان کی فضائیہ میں شامل بھی ہونے والے ہیں۔ یہ جدید ترین فائٹر جیٹ اس وقت دنیا کے جدید ترین جنگی طیاروں میں شمار کیے جاتے ہیں جن میں امریکی ساختہ F35 اور روسی Su-57 ہیں۔

یہ طیارہ 1250 کلومیٹر کی رینج رکھتا ہے اور ایک سیٹ والا ملٹی رول (Multirole Combat Aircraft) ہے۔ اس میں جدید Stealth ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کا موازنہ F35 سے کیا جا سکتا ہے۔ ملٹی رول کا مطلب ہے کہ یہ جہاز جنگ کی صورت میں بہت سارے کام کرسکتا ہے جیسے دشمن کے طیاروں سے لڑائی (dogfight)، زمینی فوج کے لیے کور (air support)، بومبر کے طور پر، جاسوسی (reconnaissance) کے لیے وغیرہ۔

امریکی F35 کا Radar cross section (RCS) کی ویلیو تقریباً 0.001 مربع میٹر ہے یعنی ریڈار پر ایک مکھی جتنا سگنیچر آئے گا اور ایسے جہاز کو ریڈار میں پکڑنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ J35 کی سٹیلتھ ٹیکنالوجی اس کے برابر نہ سہی لیکن اس کے بہت قریب مانی جاتی ہے لیکن J35 کی رفتار Mach 1.8 ہے اور F35 کی 1.6 ہے اور یہ بتاتا چلوں کہ F16 کا RCS بہت زیادہ ہے، تقریباً 4 مربع میٹر (یعنی وہ سٹیلتھ کا حامل نہیں ہے)۔ اس ٹیکنولوجی (سٹیلتھ) کے پیچھے اس جہاز کی تیاری میں شامل Radar Absorbent Material اور اس کی Geometry کا بہت کردار ہوتا ہے۔

چین کے J35 میں JF17 میں استعمال کئے گئے انجن (WS13) کا ایڈوانس ورژن استعمال ہوا ہے جو 93kN تھرسٹ پیدا کرتا ہے۔ 1250 کلومیٹر کی رینج رکھنے والا یہ جہاز Pl-10, Pl-15 and Pl-21 میزائلوں سے لیس ہے۔

ایک چیز جس کی معلومات ابھی کم ہیں کہ J35 میں انفراریڈ سگنیچر کا کیا حل تلاش کیا گیا ہے یعنی اگر RCS کی ویلیو کم بھی ہو تو انجن کے ایگزاسٹ سے حرارت انفراریڈ سنسر میں پکڑی جائے گی۔ F35 میں اس مقصد کے لیے Divertless supersonic Inlet سسٹم موجود ہے جو اس کے انفراریڈ سگنیچر کو بہت کم کردیتا ہے۔

انڈیا کے پاس اب دو آپشن ہیں، ایک انتہائی مہنگا F35 اور دوسرا روس کی طرف سے Su-57 دونوں ہی ان کی ٹیبل پر ہیں لیکن پچھلے دس سال سے فائٹر جیٹ کی تلاش میں انڈیا بہت وقت ضائع کرچکا ہے اور اپنے تیجا جہاز تو بری طرح فیل ہوئے ہیں۔

یہ ایک سرسری سا تعارف تھا۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

Hum Mein Se Log

By Najam Wali Khan