Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. Masnoi Zahanat Ke Chand Mahireen

Masnoi Zahanat Ke Chand Mahireen

مصنوعی ذہانت کے چند ماہرین

وہ چین کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں غریب گھر میں پیدا ہوا اور اس وقت دنیا میں مصنوعی ذہانت کے چند ماہرین میں سے ایک ہے۔ یہ Song-Chun-Zhu ہیں جو 2020 سے امریکہ چھوڑ کر چین میں شفٹ ہوگئے ہیں جس کی وجہ شاید امریکہ کی تحقیقی اداروں کے لیے مایوس کن پالیسیاں ہیں جو ابھی بھی جاری ہیں۔

اپنے باپ کے ساتھ گروسری سٹور پر بیٹھتا تھا اور یہ 70 کی دہائی تھی، ماؤ کا دور تھا چین نے ابھی اڑان نہیں بھری تھی لیکن تعلیم پر توجہ اب بڑھتی جارہی تھی۔ سکول میں پڑھائی میں سب سے آگے تھا۔ سونگ بتاتے ہیں کہ بچپن میں اپنے خاندان کا شجرہ نسب کہیں سے ملا تو اس میں اپنے بزرگوں کی پیدائش و وفات کی تاریخیں دیکھ کر سوال کرنے لگا کہ ان کی زندگی کے حالات اس میں درج کیوں نہیں ہیں تو اس کو جواب ملا کہ وہ سب غریب کسان تھے جن کی زندگی میں کچھ ایسا نہ تھا کہ درج کیا جائے۔ یہاں سے کچھ کرنے کا ولولہ بنا اور چین کی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کیا۔

یہ سال1991 تھا جب سونگ کو مزید پڑھنے کے لیے امریکہ جانا تھا لیکن سکالرشپ کے علاوہ کوئی راستہ نہ تھا۔ پہلی بار تو درخواست جمع کروانے کی فیس تک نہ تھی۔ ایپلیکیشن مسترد ہوگئی۔

دوسری بات بھیجی تو ہارورڈ یونیورسٹی کے لیے پروانہ ہاتھ میں تھا۔ خوشی کی انتہا نہ تھی، بس اڑان بھری اور ہارورڈ پہنچ گئے۔

ان کی درخواست منظور کرنے والے ان کے پی ایچ ڈی ایڈوائزر نے ان کو اس لیے منتخب کیا کیوں کہ ان کی درخواست میں ایک انفرادیت تھی۔ یہ Computer Vision پر کام کرنا چاہتے تھے، یہ ایسی مشینیں بنانا چاہتے تھے جو ڈیٹا کو دیکھیں اس کو سمجھیں اس سے سیکھیں لیکن اس وقت اس کام کو اتنی پزیرائی نہ ملی تھی۔ لیکن یہ لگے رہے، الگورتھم بناتے، statistics and probability کو کمپیوٹر وژن میں استعمال کرتے، لینگوئج ماڈلز پر کام کرتے اور ذہین مشینوں کے اختراع پر لگے رہے۔

ان کا ارادہ

Theory of Everything for Mind

کا تھا جو David Mumford کو بہت پسند آیا اور ان کو بلا لیا۔

ہارورڈ سے براؤن یونیورسٹی گئے، پھر سٹینفورڈ یونیورسٹی میں پڑھایا جہاں ان کے ڈیپارٹمنٹ میں گوگل کے بانی Larry page and Sergey brin بھی طالب علم تھے۔ اس وقت مصنوعی ذہانت کو شاید کوئی جانتا بھی نہ ہو۔ لیکن سونگ کا ایک ہی مشن تھا کہ ایسی مشین بنانی ہے جو ڈیٹا کو خود سے اپنے سیکھنے کے لیے استعمال کرے۔

سونگ اس وقت چین میں دو یونیورسٹیوں میں پروفیسر ہیں اور چین کے Beijing Institute of General Artificial Intelligence کے ڈائیریکٹر ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ امریکہ میں مجھے میرے عظائم کے لیے جو سہولیات چاہیے تھیں وہ چین میں مہیا کردہ گئی ہیں۔ چین ان کو حاصل کرکے بہت خوش ہے اور اس مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں ان کا ساتھ بہت خوش آئند سمجھتا ہے۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

J Dot Ka Nara

By Qamar Naqeeb Khan