Wednesday, 16 October 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Saqib Ali
  4. Ghazi Barotha Bijli Ghar Bikne Ko Tayyar

Ghazi Barotha Bijli Ghar Bikne Ko Tayyar

غازی بروتھا بجلی گھر بکنے کو تیار

گزشتہ سال نومبر میں کویت کی ایک سرمایہ کاری کرنے والی کمپنی اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں پاکستان کے سب سے بہترین کارکردگی والے غازی بروتھا بجلی گھر کے 30 فیصد شئیر فروخت کیے جائیں گے۔ پاکستان کی انرجی پالیسی 2030 میں ایک نئی چیز متعارف کروائی گئی تھی جس کو CTBCM ماڈل کہا جاتا ہے ہے جو Competitive Trading Bilateral Contracts Model کا مخفف ہے۔

یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جو دنیا میں کافی ممالک میں رائج ہے جہاں بجلی پیدا کرنے والے اور خریدنے والے آپس میں براہ راست معاہدہ کرسکتے ہیں۔ لیکن یہ معاہدے وہاں کامیاب ہوتے ہیں جہاں مہنگی بجلی بنانے والوں میں کوئی مقابلہ بھی ہو۔ مثلاً ایک صنعت کے پاس آپشن ہو کہ وہ 5 پاور پلانٹس میں سے کسی سے بھی بجلی خریدنے کا معاہدہ کرلے تو وہ 5 پلانٹ اپنی قیمت کم رکھیں گے اور صنعت کو قدرے سستی بجلی مل سکے گی۔

غازی بروتھا پروجیکٹ 2003 میں 96 ارب روپے کی لاگت سے کمشن ہوا اور 2012 تک 226 ارب روپے کما چکا تھا مطلب اپنی لاگت سے دوگنا سے بھی زیادہ۔

اب مسئلہ یہ ہے کہ یہاں حکومت آغاز اپنے ایسے پلانٹ سے کر رہی ہے جو پہلے ہی 1 روپے اور 25 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔ اس کے 30 فیصد شیئر بیچنے کا مطلب اس کی 450 میگاواٹ پیداوار کو ڈائیریکٹ صنعت کو 10 روپے فی یونٹ تک بیچا جائے گا تو اس سے حاصل ہونے والی سرمایہ کاری 80 کروڑ ڈالر تک ہوگی اور اگر یونٹ 20 روپے کا بیچا گیا تو 1.6 ارب ڈالر مل جائیں گے۔

حکومت کا یہ کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے دیامر بھاشا ڈیم کے لیے فنڈنگ مل جائے گی۔ لیکن غازی بروتھا ایک سستی بجلی کا ایسا پلانٹ ہے جو سال بھر پیداوار دیتا ہے۔ اپنی زیادہ سے زیادہ پیداوار 1450 میگاواٹ پر موسم گرما میں اور موسم سرما میں بھی 800 میگاواٹ تک بجلی فراہم کرتا ہے۔ اس میں سے اگر 450 میگاواٹ منفی کردی جائے گی تو عوام کے لیے سستی بجلی کا ایک ذریعہ کم ہو جائے گا (450 میگاواٹ انڈسٹری کی طرف چلا جائے گا)۔

کچھ غیر تصدیق شدہ خبریں یہ بھی ہیں کہ یہ شیئر 49 فیصد ہے جس میں اس انڈسٹری کو بجلی بیچ کر منافع بانٹا جائے گا۔ اب اس میں حکومت کو یہ فائدہ ہوگا کہ فوراً حکومت چلانے کے لیے ڈاکر مل جائیں اور فائدہ اس صنعت کو اور کویتی کمپنیوں کو ملے گا۔ عوام کے نام پر پیسا لیا جائے گا لیکن شاید عوام پر بجلی کا بوجھ مزید بڑھ جائے۔

دعا کرتے ہیں کہ ایسا نہ ہو اور عوام کے لیے ملک کے لیے یہ قدم بہتر ہو۔

About Saqib Ali

Saqib Ali is a writer and Research enthusiast in Astronomy, Cyber security, and Information Technology.
FaceBook: facebook.com/AstroSaqi
YouTube: Youtube.com/@astrosaqi

Check Also

Mujhe Tum Ne Kyun Bacha Liya

By Syed Mehdi Bukhari