Electrostatic Ecology
ایلکٹرو سٹیٹک ایکولوجی

آج Quanta Magazine میں ایک مضمون "electrostatic ecology" پر پڑھا جس کو پڑھ کر ایک ایسی دنیا کی سیر کا موقع ملا جس کو اس نظر سے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس میں بتایا گیا کہ کس طرح static electricity چھوٹے کیڑوں اور دیگر مخلوقات کی زندگیوں میں حیران کن طور پر اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ بات واضح ہوئی کہ یہ مخلوقات صرف اس static electricity سے غیر فعال طور پر (passively) متاثر نہیں ہوتے، وہ فعال طور پر (actively) بھی اسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں:
نقل و حرکت کے لئے، شکاری سے بچاؤ کے لئے، پولن اکٹھا کرنے کے لئے اور طویل فاصلے تک سفر کرنے کے لئے۔
ویسے تو سائنسدان ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ سے اس چیز کا علم رکھتے ہیں لیکن اب بھی بہت ساری تحقیق اس پر جاری ہے۔ سائنسدان ان میکانزم کو سمجھنا شروع کر رہے ہیں جو ان برقی سکونی تعاملات کے پیچھے ہیں۔ مثال کے طور پر، شہد کی مکھیاں اڑتے وقت برقی چارج جمع کرتی ہیں، بالکل اسی طرح جیسے ہم سردیوں میں گرم کپڑے پہن کر یا بستر سے رگڑ کے بعد کچھ چارج محسوس کرتے ہیں۔
اس مضمون میں محقیقین نے بتایا ہے کہ شہد کی مکھیاں ان Electric fields کو محسوس کر سکتی ہیں اور اپنے ماحول کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے ان کا استعمال کر سکتی ہیں اور یہ کہ وہ کس طرح پھولوں کا پتہ لگاتی ہیں یا یہاں تک کہ ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں۔
کچھ کیڑے ایک پودے سے دوسرے پودے پر "چھلانگ" لگانے کے لیے برقی چارج کا استعمال کرتے ہیں، مؤثر طریقے سے ایک جیسے چارجز کے درمیان پیچھے ہٹنے والی قوت کو خود کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دوسرے شاید شکاری کے قریب آنے کا پتہ لگانے کے لیے اردگرد کے electric field میں تبدیلیوں کا پتہ لگانے کے لیے static electricity کا استعمال کرتے ہیں۔
پولن کی منتقلی، پودوں کی افزائش نسل کے لیے ایک اہم عمل ہے، چارج شدہ پولن ذرات چارج شدہ پولینیٹرز یا حشرات سے آسانی سے چپک جاتے ہیں۔
محققین اب ان مظاہر کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے تجربات کر رہے ہیں۔ وہ اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ مختلف جاندار کس طرح static electricity پیدا اور محسوس کرتے ہیں۔
اسی طرح مکڑیاں جب اپنا جالا بناتی ہیں تو ان کا جالا منفی چارج کا حامل ہوتا ہے، ایک جیسا چارج ہونے کی وجہ سے اس جالے میں تناؤ رہتا ہے اور جالے کے دھاگے سخت رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ مثبت چارج والے حشرات کو یی منفی چارج پکڑنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
یہ آرٹیکل آپ کو ضرور پڑھنا چاہیے کیونکہ یہ سوچنے اور کھوجنے کے نئے دروازے کھولے گا۔

