Sultan Al Neyadi Ki Kamyab Wapsi
سلطان النیادی کی کامیاب واپسی
محمد بن راشد خلائی مرکز (ایم بی آر ایس سی) کی جانب سے تاریخ کے سب سے طویل چھ ماہ کے عرب خلائی مشن کے اختتام پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے خلا باز سلطان النیادی کی کامیاب واپسی کے اعلان کے ساتھ ہی متحدہ عرب امارات کے خلائی پروگرام نے خلائی تحقیق کے شاندار کلب میں اپنا مقام مضبوط کر لیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے لیے ایک اور شاندار باب رقم کرتے ہوئے اسپیس ایکس ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز النیادی کو لے کر 3 ستمبر 2023 کو دوپہر 3:05 بجے (متحدہ عرب امارات کے وقت) پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہوا جو 4 ستمبر کی صبح 8:17 بجے (متحدہ عرب امارات کے وقت) فلوریڈا کے ساحل جیکسن ویل پر اتراگیا۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتومنے کہا کہ "میں یو اے ای کے صدر کو ہمارے پرعزم خلائی پروگرام کے ارتقاء میں ایک اور سنگ میل پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایسے وقت میں جب ہم سلطان النیادی کو زمین پر واپس خوش آمدید کہتے ہیں، میں اس تاریخی مشن کی کامیابی سے تکمیل پر ان کو اور ایم بی آر ایس سی کی پوری ٹیم کو سراہتا ہوں۔ یو اے ای کے Space Pioneers پروگرام کے آغاز کے صرف چھ سالوں میں، ہم نے دو اہم اماراتی خلائی مشنز کامیابی سے مکمل کرلیے۔ یہ کامیابیاں دنیا کے روشن مستقبل کی جانب متحدہ عرب امارات کے عزم کی عکاسی ہیں۔ ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری قوم کی صلاحیتوں کی بیش بہا دولت اس کی ترقی کو مزید بلندیوں تک لے جائے گی۔ ہم عالمی سطح پر ایک رہنما کے طور پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے اپنی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم میں پختہ ہیں"۔
دبئی کے ولی عہد اور دبئی کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کہاکہ "اس مشن کا اختتام ہمارے خلائی سفر میں ایک اور روشن مقام کی نشاندہی ہے۔ مشن کی کامیابی ایم بی آر ایس سی ٹیم کی خلائی تحقیق میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت کو مضبوط کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم انسانیت کی ترقی اور بہبود کے لیے بامعنی شراکت کرنے کے لیے وقف ہیں۔ سلطان النیادی نے آئی ایس ایس پر 200 تجربات کرنے کے لیے 600 گھنٹے وقف کیے، جو کہ عالمی خلائی شعبے میں ہماری قوم کی میراث کو مزید مستحکم کرنے والے کلیدی شراکت کی نمائندگی کرتے ہیں۔
النیادی کا استقبال ایم بی آر ایس سی کے خلابازوں کے آفس مینیجر خلاباز حزاء المنصوری، النیادی کے فلائٹ سرجن ڈاکٹر حنان السویدی اور ایم بی آر ایس سی کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سعید العمادی نے ریکوری شپ پر کیا۔ اس کی جسمانی حالت کا اندازہ لگانے کے لیے مزید ٹیسٹوں کے لیے ہیلتھ کیمپ جانے سے پہلے ایک خصوصی طبی ٹیم نے فوری طور پر سائٹ پر النیادی کے صحت کے پیرامیٹرز کی جانچ کی۔
ایم بی آرایس سی کے چیئرمین حمد عبید المنصوری نے مشن کی کامیاب تکمیل پر کہاکہ "آج کا دن یو اے ای کی تاریخ کا ایک تاریخی لمحہ ہے جس میں خلائی دریافتوں کی اس کی مسلسل خواہش ہے۔ ہم متحدہ عرب امارات کی قیادت کے شکر گزار ہیں جن کی بصیرت کی وجہ سے ہم ان عزائم کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور ملک میں خلائی شعبے کو وہ بنا دیا جو آج ہے۔
انہوں نے کہا کہ "سلطان نے آئی ایس ایس پر جو تجربات کیے ہیں ان سے ہمیں انسانی علم کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سائنسی برادری کو فائدہ پہنچانے میں مدد ملی ہے، جس سے قوم کو نئی امیدیں پیدا کرنے اور اس شعبے میں نئے دائروں سے بالاتر ہونے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ وہ زمین پر بحفاظت واپس آ گئے اور ہمیں اس کی کامیابی پر فخر ہے۔
ایم بی آرایس سی کے ڈائریکٹر جنرل، سالم حمید المری نے کہاکہ "اپنی قیادت کی رہنمائی میں، ہم نے اپنا پہلا طویل مدتی مشن مکمل کر لیا ہے، جو مستقبل کے مشنز کے لیے ایک قابل تقلید مثال قائم کرے گا جو ہم شروع کر رہے ہیں۔ سلطان نے متحدہ عرب امارات کے لیے ایک سنگ میل قائم کیا ہے اور مستقبل کے ہر خلاباز اور خلائی شوقین کو اپنے مشن اور آئی ایس ایس پر کیے گئے تجربات سے متاثر کیا ہے۔ ہم ھزاع المنصوری کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے سلطان کے ساتھ انکریمنٹ لیڈ کے طور پر اس مہم میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ہمارے اماراتی خلابازوں نے ایک ساتھ مل کر ہمارے عالمی شراکت داروں کی حمایت کے ساتھ ساتھ ہماری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے"۔
ایم بی آر ایس سی میں یو اے ای خلاباز پروگرام کےمشن منیجرعدنان الریس نے کہاکہ "سلطان النیادی کے مشن کی کامیاب تکمیل خلائی تحقیق میں متحدہ عرب امارات کے لیے ایک اسٹریٹجک سنگ میل کی علامت ہے۔ آئی ایس ایس پر اپنےگزارے وقت کے دوران، سلطان نے 200 سے زیادہ اہم تجربات کیے اور پہلی عرب اسپیس واک کی، جب کہ اس کے آؤٹ ریچ اقدامات اور خلاء میں اس کی سرگرمیوں کے بارے میں مسلسل رابطے نے نہ صرف متحدہ عرب امارات بلکہ پوری دنیا کو مشغول اور آگاہ رکھا۔ سلطان کی کامیابیاں متحدہ عرب امارات کے خلاباز پروگرام کے وژن کا نچوڑ ہیں"۔
سلطان النیادی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر چھ ماہ کے بعد اسپیس ایکس کے ڈریگن اینڈیور خلائی جہاز میں کریو 6 کے دیگر ساتھیوں، ناسا کے خلاباز اسٹیفن بوون اور ووڈی ہوبرگ، اور راسکومسموس کے خلاباز آندرے فیڈیایف کے ساتھ زمین پر واپس آئے۔
خلائی جہاز نے فلوریڈا کے جیکسن ویل کے ساحل پر خلیج میکسیکو میں ایک سپلیش ڈاؤن سے پہلے اپنا ڈی آربٹ برن مکمل کیا۔ سپلیش ڈاؤن سے چار منٹ پہلے، ڈروگ پیراشوٹ تقریباً 18ہزار فٹ کی بلندی پرکھلے، جس سے ڈریگن کی رفتار کو تقریباً 560 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے میں مدد ملی۔ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں، مرکزی پیراشوٹ تقریباً 6 ہزارفٹ کی بلندی پر کھلے، جس سے خلائی جہاز کو محفوظ اترنے میں مدد ملی۔
متحدہ عرب امارات کا خلاباز پروگرام، اسکے قومی خلائی پروگرام کے تحت ایم بی آر ایس سی کے زیر انتظام منصوبوں میں سے ایک ہے جسے ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ڈیجیٹل گورنمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (ٹی ڈی آر اے) کے آئی سی ٹی فنڈ کے ذریعے مالی اعانت فراہم جارہی ہے، جس کا مقصد متحدہ عرب امارات میں آئی سی ٹی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔