Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Noor Hussain Afzal
  4. Saudi Arab Ka 75 Meel Lambi Mirror Line Banane Ka Elan

Saudi Arab Ka 75 Meel Lambi Mirror Line Banane Ka Elan

سعودی عرب کا 75 میل لمبی"مرر لائن" بنانے کا اعلان

سعودی عرب 2030ء تک مرر لائن کے نام سے 75 میل لمبی فلک بوس عمارتیں تعمیر کرنے جا رہا ہے۔ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جنوری 2021ء میں یہ اعلان کیا اور کہا تھا، کہ وہ مصری اہرام سے بھی بڑا عجوبہ دنیا کو دینا چاہتے ہیں۔ مرر لائن دو 1600 فٹ اونچی عمارتوں پر مشتمل ہوگی، جو ایک دوسرے کے متوازی ہوں گی اور یہ صحراؤں، پہاڑوں اور ساحلی علاقوں سے گزریں گی۔

یہ منصوبہ مکمل کرنے تک 1 ہزار ڈالر سے زائد خرچ آئے گا اور یہ میگا پروجیکٹ 50 لاکھ سے زائد لوگوں کی رہائش گاہ بن سکے گی۔ اور اس لائن کی ایک سائڈ سے دوسری سائڈ تک کا سفر 20 منٹ میں مکمل ہو جائے گا۔ مرر لائن میں نباتات ہوں گی، بشمول عمودی کاشتکاری، ایک تیز رفتار ٹرین، اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اس لائن کیلئے ملک کے ساحلی علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سعودی عرب نے آئینہ دار شیشے سے بنی 1 ہزار ڈالر سے 75 میل لمبی فلک بوس عمارتوں کے اس منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ جو سعودی عرب کے صحرا میں تعمیر ہوں گی، اور امریکہ میں ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے بھی اونچی ہوگی۔ ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ "مرر لائن" ایک ایسا منصوبہ ہے، جو ایک ایسا تہذیبی انقلاب ہوگا، جو انسانوں کی قدر و قیمت کو بڑھائے گا۔

پرنس ایم بی ایس نے کہا ہے، کہ وہ چاہتے ہیں کہ یہ منصوبہ 2030ء تک مکمل ہو جائے، حالانکہ انجینئرز کا کہنا ہے، کہ اس کی تعمیر میں 50 سال لگ سکتے ہیں۔ اور اس کی لمبائی کی رخ کے نیچے ایک تیز رفتار ٹرین لائن بھی چلائے گی۔ جو کہ یہ مکمل فاصلہ 20 منٹ میں طے کرے گی۔ یہ منصوبہ مبینہ طور پر قابل تجدید توانائی سے چلایا جائے گا۔ مرر لائن میں نباتات ہوں گی، بشمول عمودی کاشتکاری، ایک تیز رفتار ٹرین، اور ہزاروں ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

مستقبل کی ان عمارتوں میں چاندی کی چمک اور اندر سے ایک پیچیدہ سیڑھیاں، ہریالی اور ایک متوازی کمیونٹی بنانے کے لیے گھر ہوں گے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، کھربوں ڈالر کے اس منصوبے کی تکمیل کے بعد 50 لاکھ افراد کی رہائش متوقع ہے، اور عمارتوں کے نیچے سے ایک تیز رفتار ٹرین چلے گی۔ لاکھوں کی کمیونٹی کو عمودی کاشتکاری کے ذریعے کھانا کھلایا جائے گا، جو چمکدار عمارتوں کی دیواروں میں ضم ہو جائے گا۔ اور رہائشی مبینہ طور پر دن میں تین وقت کے کھانے کے لیے سبسکرپشن ادا کریں گے۔

پرنس ایم بی ایس کا اصرار ہے، کہ عمارتیں مکمل طور پر کاربن نیوٹرل اور مقامی ماحول کے مطابق ہوں گی۔ یہ لائن ملک کے ساحلی علاقے کے قریب واقع ہے۔ یہ صحرائی زندگی گرم اور ریتیلی نہیں ہوگی، "مرر لائن" میں ایک اسپورٹس اسٹیڈیم بھی ہوگا، جو زمین سے 1000 فٹ بلندی پر ہوگا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کو امید ہے، کہ مجموعی طور پر ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ اور تیل سے مالا مال ملک، تیل کی دولت کے وسائل پر اتنا انحصار کرنا چھوڑ دے گا۔

Check Also

Israeli Parliman Aur Amit Halevi Se Mulaqat

By Mubashir Ali Zaidi