Qadeem Caron Ka Shandar Museum
قدیم کاروں کا شاندار میوزیم
العقاء ہیرٹیج ویلیج Museum Al Aqah Heritage Village کا افتتاح فجیرہ میں 2015ء میں کیا گیا۔ یہ فجیرہ روٹانا ہوٹل کے سامنے العقاء کے علاقے میں واقع ہے۔ جسے ایک شہری نے ذاتی دلچسپی لے کر تعمیر کیا ہے۔ اس عمارت کا انفراسٹرکچر متاثر کن ہے جب راقم الحروف وہاں پہنچا تو پتہ چلا کہ اس میوزیم کے مالک سفر حج پر ہیں اس لیے ان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔
فجیرہ میں العقاء کارز میوزیم کاروں کے شوقین افراد کے لیے ایک مثالی مقام ہے۔ اور اس میں پچھلی صدی کی کلاسک کاروں کا ایک بڑا ذخیرہ موجود ہے۔ ان میں مختلف کاریں جیسے الفا رومیو، بینٹلے، فورڈ، مرسڈیز بینز، مختلف سال کے ماڈلز اور مختلف برینڈ کی دیگر کاریں بھی شامل ہیں۔ میوزیم زائرین کو کاروں کی تاریخ اور وقت گزرنے کے ساتھ ان کی ترقی اور بہتری کے بارے میں جاننے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، میوزیم میں ایک دکان ہے جو گاڑیوں سے متعلق یادگاری اشیاء فروخت کرتی ہے۔ جس میں گھڑیاں، ماڈل، تصاویر، گھریلو برتن اور دیگر بہت سی مخصوص چیزیں شامل ہیں۔ پرانی کاروں کیلئے العقاء میوزیم فجیرہ ایک منفرد سیاحتی مقام ہے۔ کیونکہ یہ عجائب گھر پرانی کاروں کے ذریعے اماراتی تاریخ، ثقافت اور تہذیب کے اہم پہلوؤں کو ظاہر کرتی ہے۔ العقاء کارز میوزیم فجیرہ، متحدہ عرب امارات میں یہ ایک بہت بڑا میوزیم ہے۔
جب اس میوزیم میں داخل ہوتے ہیں تو پہلی ہی نظر میں وہ فضا نظر آتی ہے جو ان کاروں کے لئے تخصیص کی گئی ہے۔ اس میوزیم میں سینکڑوں قدیم کاروں کو نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ جدید کاروں کے علاوہ، یہاں قدیم کاروں کا بھی مجموعہ میوزیم کے دل میں ضیائی خانے میں موجود ہوتا ہے۔ آپ العقاء ہیرٹیج ویلیج کارز میوزیم میں چلتے ہوئے نمائشی نقشوں، ان کاروں کے بارے میں معلومات کو پڑھ کر دلچسپی سے سیر کر سکتے ہیں۔
اس ہیرٹیج ولیج میں متعدد خصوصی عجائب گھر اور عمارتیں شامل ہیں جیسے:
1۔ کلاسک کاروں کا میوزیم:
اس میوزیم میں مقامی اور پوری دنیا سے مختلف قسم کی منفرد اور نایاب اصلی کلاسک کاریں جمع کی گئی ہیں۔
2۔ اولڈ کرنسی میوزیم:
اس میوزیم میں مختلف قسم کے پرانے علاقائی اور بین الاقوامی نایاب نوٹ اور سکے موجود ہیں۔ اس میں پاکستانی کرنسی نوٹ بھی رکھے گئے ہیں۔
3۔ اسلامی عجائب گھر:
اس عجائب گھر میں بہت سے قدیم مجموعے، کتابیں اور اسلامی نسخے موجود ہیں۔
4۔ کھدائی میوزیم:
اس میوزیم میں ہزاروں سال پرانی برآمد ہونے والی متعدد نایاب اشیا شامل ہیں۔
5۔ والدین اور دادا دادی کا گھر:
اس میوزیم میں بہت سی پرانی گھریلو اشیاء موجود ہیں۔ فارنرز اس میوزیم میں بہت زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔ بلاشبہ بڑی نایاب چیزیں یہاں جمع کی گئی ہیں۔
6۔ ہیرٹیج اسٹریٹ:
یہ گلی پرانی ہیریٹیج گلیوں کی صداقت کا اظہار کرتی ہے اور ایک پرانی جھیل پر ختم ہوتی ہے۔
7۔ چٹانیں:
چٹانوں کا ایک گروہ جو اپنی زندگی میں لاکھوں سالوں پیچھے واپس چلا جاتا ہے۔ بلاشبہ بہترین کاوش ہے۔
8۔ اس ہیرٹیج ویلیج میں چائے سے لطف اندوز ہونے کے لئے کیفے بھی موجود ہے۔
آپ کبھی بھی فجیرہ تشریف لائیں۔ العقاء ہیرٹیج ویلیج کا ضرور وزٹ کریں۔