Shees Park, Khorfakkan Ka Pur Kashish Maqam
شیص پارک، خورفکان کا پرکشش مقام
متحدہ عرب امارات اپنے منفرد خطوں کے لیے دنیا بھر میں خاص شناخت رکھتا ہے۔ یہ مقام بیرونی سرگرمیوں کے لیے اہمیت کا حامل ہے، خاص طور پر سال کے سرد مہینوں میں وادی شیص زائرین کے لیے پرکشش مقام ہے۔ شارجہ کے بالکل مضافات میں خورفکان میں حجر پہاڑوں کے خوبصورت پس منظر میں شیص پارک سیر و تفریح کے لیے ایک پرسکون مقام کی حیثیت رکھتا ہے۔
(1) مقام:
شیص پارک وادی شیص میں خورفکان روڈ شارجہ میں واقع ہے، یہ پارک 11,362 مربع میٹر کے کل رقبے پر پھیلا ہوا۔ یہ پارک وادی شیص اور اس کے آس پاس کے شاندار پہاڑوں کے درمیان زائرین کو بہترین سہولیات اور خاص طور پر فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے ایک دعوت ہے۔
(2) خصوصیات:
مصنوعی آبشار، شاندار پہاڑی نظارے، خوبصورت جھیلیں، پہاڑی راستے، زائرین کے لیے خصوصی پوائنٹس، کھیل کی جگہ، بار بی کیو ایریا، سایہ دار بیٹھک، فری پارکنگ اور سبز زار راہ داری۔
شیص پارک سے لطف اندوز ہونے کے لیے بہت سی سرگرمیاں ہیں۔ آپ خاندان کے ساتھ پُرامن پکنک کے لیے یا اپنے دوستوں کے ساتھ وادی شیص میں بہترین وقت گزارنے کے لیے وہاں جا سکتے ہیں۔
(3) خوبصورت آبشار:
شیص پارک میں مصنوعی آبشاریں دیکھنے کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ آبشار کی لمبائی 25 میٹر ہے، جس کا پانی خوبصورت جھیلوں میں گرتا ہے۔
(4) پہاڑ سے پارک کا دلکش نظارہ:
پارک میں پہاڑ پر 3 چھتوں کا ایک سیٹ ہے، جس پر آپ اوپر سے دلکش نظارے کے لیے چڑھ سکتے ہیں۔ راستے پتھر کی سیڑھیوں پر مشتمل ہیں، اس پر چڑھتے ہوئے آپ کی اچھی خاصی ورزش بھی ہو جائے گی۔ یہ مقام پارک کی سطح سے 30 میٹر بلند ہیں۔
(5) بچوں کے کھیلنے کی جگہ:
چھوٹے بچوں کے لیے پارک میں اچھا وقت گزارنے کے لیے پلے ایریا موجود ہے، جبکہ آپ بہت سے سایہ دار مقامات پر سکون حاصل کر سکتے ہیں۔
(6) بار بی کیو ایریا:
بار بی کیو کے ذریعے آپ شیص میں پکنک کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ پارک بار بی کیو پکنک کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ یہاں آکر آرام کریں، اور حیرت انگیز مناظر کے ساتھ بہترین کھانے کا لطف اٹھائیں۔
اس پارک کے باہر ریسٹورنٹ، سپر مارکیٹ، اور ضروریات زندگی کی ہر چیز دستیاب ہے۔ اگر آپ کو یہ تحریر اچھی لگی تو ایک بار شیص پار کا سفر کریں آپ بے حق لطف اندوز ہوں گے۔ اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔