Burj Khalifa Insani Takhaiyul Aur Scienci Aloom Ke Milap Ka Haseen Imtezaj
برج خلیفہ انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج
(1)۔ بُرج خلیفہ کتنے میٹر بلند اور منزلیں کتنی ہیں؟
دبئی میں 828 میٹر بلند اور 160 سے زائد منازل پر مشتمل ہے۔ برج خلیفہ کا خواب سے حقیقت بننا انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج ہے۔ اس عمارت سے متعلق حقائق اور اعداد و شمار پیش خدمت ہیں۔
(2)۔ برج خلیفہ کا ڈیزائن کس نے بنایا؟
بُرج خلیفہ کا نقشہ ممتاز امریکی ماہر تعمیرات ایڈرن سمتھ نے مقامی صحرائی پھول سپائڈر للی سے متاثر ہو کر تیار کیا۔
(3)۔ آرمانی ہوٹل دبئی کہاں واقع ہے؟
برج خلیفہ میں واقع ارمانی ہوٹل دبئی جس کا داخلی راستہ جیورجیو ارمانی کا ڈیزائن کردہ ہے، آنے والوں کو بالکل گھر جیسا محسوس ہوتا ہے اور اس تاثر کو مستحکم کرنے کیلئے ہوٹل میں کوئی استقبالیہ کاؤنٹر نہیں بنایا گیا۔
(4)۔ برج خلیفہ میں کیا کیا ہے؟
برج خلیفہ ایک کثیر المقاصد عمارت ہے جہاں ارمانی ہوٹل دبئی اور ارمانی ریزیڈنسز کے علاوہ بھی 1 سے 85 ملین مربع فٹ جگہ پر رہائشی اپارٹمنٹس جبکہ 3 لاکھ مربع فٹ جگہ پر دفاتر واقع ہیں۔ علاوہ ازیں، ٹاور میں بہت سے لاؤنجز، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلبز، 4 تالاب اور بلندی سے اردگرد کا نظارہ کرنے کیلئے 2 پلیٹ فارمز بھی موجود ہیں۔
(5)۔ دنیا کی بلند ترین آرٹ گیلری کہاں ہے؟
برج خلیفہ میں موجود دنیا کی بلند ترین آرٹ گیلری میں دنیا کے 85 سے زائد ممتاز مصوروں کے فن پارے موجود ہیں۔ مصوری کے مختلف سکولز کی نمائندگی کرنے والے یہ فن پارے بنیادی طور پر عرب ثقافت ہی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتے ہیں۔
(6)۔ برج خلیفہ کی تعمیر میں کتنے افراد نے حصہ لیا؟
برج خلیفہ کی تعمیر میں 12 ہزار سے زائد کاریگروں نے حصہ لیا۔ ان کے کام اور مہارت کی عکاس تصاویر کو برج کے ورک ایکشن ریزولوشن روم میں سجایا بھی گیا۔
(7)۔ آرمانی ریزیڈنسز میں کیا خاص ہے؟
144 آرمانی ریزیڈنسز دبئی برج خلیفہ کے 9ویں سے 16ویں فلور تک واقع ہیں۔ ان میں سے ہر اپارٹمنٹ کی فنشنگ لینے والوں کی مرضی کے مطابق کی گئی ہے اور اسے فرنش بھی ان کی خواہش کے مطابق کیا گیا ہے جس کا مقصد شاندار ڈیزائن اور پرآسائش رہائش کو یقینی بنانا تھا۔ اپارٹمنٹس کی ڈیزائننگ اور فرنشنگ میں ہر چیز کا اس قدر خیال رکھا گیا ہے کہ یہ تاثر اور توازن کا حسین امتزاج بن گئے ہیں۔
(8)۔ برج خلیفہ میں کتنی سیڑھیاں ہیں؟
برج خلیفہ میں کل 2909 سیڑھیاں ہیں جو گراؤنڈ فلور سے 160 ویں منزل تک جاتی ہیں۔
(9)۔ برج خلیفہ کی منفرد مہک کا کیا سبب ہے؟
برج خلیفہ کے عوامی مقامات پر ایک خصوصی خوشبو کا سپرے کیا جاتا ہے جسے 18 خوشبوئیات کے ملاپ سے بنایا گیا ہے اور جس کو سونگھنا قطعی منفرد احساس سے دوچار کرتا ہے۔
(10)۔ دنیا میں سب سے زیادہ تصاویر کس عمارت کی کھینچی گئیں؟
برج خلیفہ دنیا کی ان چند عمارتوں میں سے ایک ہے جن کی سب سے زیادہ تصاویر کھینچی گئی ہیں اور بے شمار مزید لوگ بھی ایسا کرنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسے فوٹوگرافروں کا خواب بھی کہا جاتا ہے۔
(11)۔ دنیا کی سب سے طاقتور کرینز کا استعمال کہاں ہوا؟
برج خلیفہ کی تعمیر میں دنیا کی 3 سب سے بڑی کرینز استعمال ہوئیں جن میں سے ہر ایک 25 ٹن تک وزن اٹھا سکتی تھی۔
اخقر کو گزشتہ روز برج خلیفہ میں واقعہ آرمانی ہوٹل میں ڈنر کے موقع پر اس عظیم الشان عمارت کو دیکھنے کا موقع ملا۔ بلاشبہ برج خلیفہ انسانی تخیل اور سائنسی علوم کے ملاپ کا حسین امتزاج ہے۔