Ahmadpur Sharqia Mein Selab Ki Surat e Haal
احمد پور شرقیہ میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال
ایک وقت تھا یہاں زندگی کی چہل پہل تھی، ہنستے کھیلتے بچوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں، ہر گھر میں زندگی کی رونق تھی، آذان ہوتی تو لوگ مسجد کا رخ کرتے، مسجدیں آباد تھیں۔
مگر آج یہاں ویرانیوں کے ڈیرے ہیں، کوئی انسانی آواز سنائی نہیں دیتی، ان گھروں کے مکین اپنے آشیانے اجڑ جانے پر رشتہ داروں کے ہاں جا بسے ہیں اور اپنے اجڑے گھروں کو حسرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور آسمان کی طرف نگاہ اٹھا کر اپنے رب العالمین سے کہتے ہیں اے اللہ ہم تیری رضا پہ راضی ہیں۔ اے اللہ تو ہی ہمارا واحد سہارا ہے۔۔ اے اللہ توں ہمیں پھر سے ٹھکانہ عطا فرما۔
اور اس پھر اللہ تعالٰی نے اپنی زمین پر لوگوں کا انتخاب کرنا ہے جو ان لوگوں کو بسانے کے لیے میدان عمل میں اتریں گے یہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے اور نظر انتخاب سے ہی فیصلہ ہوگا کہ اللہ تعالٰی اپنے کون سے بندوں سے یہ عظیم کام لیتا ہے کون لوگ ہوں گے جو مہاجرین اور انصار کی طرح جذبہ اخوت اور ہمدردی کا مظاہرہ کریں گے، کون لوگ ہوں گے جو رب کی طرف سے دیئے گئے رزق میں سے اس رب کی رضا کے لئے ان لوگوں کا سہارا بنیں گے۔ اس کا انتخاب بھی کل کائنات کے خالق و مالک نے کرنا ہے۔
یاد رکھیں اللہ تعالٰی مقدار نہیں دیکھتے، نیت اور اخلاص دیکھتے ہیں، اخلاص کے ساتھ کوئی چھوٹی رقم بھی لگائے گا تو اللہ کے ہاں وہ مقبول ہوگا۔ آگے بڑھیں وہ لوگ جن کے سروں پر چھت موجود ہے۔ آگے بڑھیں، متاثرین اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
مندرجہ علاقے سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہیں۔
ضلع بھاول پور تحصیل احمد پور شرقیہ، ڈاکخانہ ھتیجی موضع اسماعیل پور، موضع ںھاول پور، گھلواں موضع بقاپور، موضع نخلور موضع ودہ نور موضع کلر والی موضع پپلی راجن، موضع چھڈا میانی۔
سیلاب زدگان کو جن اشیا کی فوری ضرورت ہے وہ درج ذیل ہیں۔
(1) خشک ایندھن جس میں لکڑی، مٹی کا تیل وغیرہ، کیونکہ بعض علاقوں میں ابھی گیس استعمال کرنا ممکن نہیں۔
(2) پینے کا صاف پانی۔
(3) خشک خوراک چونکہ پکا ہوا کھانا صرف ایک وقت کام آتا ہے، جب کہ خشک خوراک دو تین دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
(4) چادریں، جو اوڑنے اور بچونے، دونوں میں استعمال ہو سکیں۔
(5) سلے ہوئے کپڑے جو فوری پہنے جا سکیں، اس لیے کہ کپڑے سینے کی سہولت کہیں میسر نہیں ہے۔
(6) پلاسٹک کے جوتے، عام جوتے وہاں قابل استعمال نہیں ہیں، جگہ جگہ کھڑے پانی میں عام جوتے کی سلائی کھل جاتی ہے۔
(7) خشک دودھ، چھوٹے بچوں اور عام استعمال کے لئے۔
(8) جانوروں کے لیے خشک چارہ۔
(9) خیمے
امدادی سامان کی اس فہرست میں ضرورت کی مزید چیزیں ساتھ لے جائی جا سکتی ہیں۔ جو احباب متاثرین کے ساتھ مدد کرنا چاہیں وہ مولوی صیفی اللہ اس نمبر پر 00923003604661 رابطہ کر سکتے ہیں۔