Tuesday, 07 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Muhammad Younas Kasana/
  4. Sirf Joyland Hi Kyun?

Sirf Joyland Hi Kyun?

صرف جوائے لینڈ ہی کیوں؟

گزشتہ ایک ہفتے سے جوائے لینڈ کےبارے میں مختلف اعتراضات سننے کو آرہے ہیں جن میں سے ایک دو اعتراض میں نے بھی کیے تھے اگر ہم ان اعتراضات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے فلم جوائے لینڈ پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں تو اگر وہ والے اعتراض کسی اور فلم میں بھی آئے تو ہمیں اسے بھی بندکروانا چاہیے یا صرف پابندی کی مستحق صرف جوائے لینڈ ہی ہےاکثرو بیشتر اعتراضات کا ذکر کرتے چلے پہلا اعتراض تھا گندی زبان استعمال کی گئی ہے اگر آپ نے مولا جٹ دیکھی ہو تو اس طرح کی زبان تو اس میں بھی استعمال کی گئی ہےاور بھی پنجابی و اردو فلمیں ایسی ہیں جن میں اس طرح کی زبان استعمال ہوتی ہیں فلموں سے ہٹ کر ہمارے تو ڈراموں میں بھی ایسے زبان استعمال ہوتی رہتی تو ہم ان کے خلاف کیوں نہیں اٹھتے۔

دوسرا اعتراض ہے کہ شادی کے بعد معاشقے لڑانا ہمارے ڈراما انڈسٹری کا ہر ڈراما اس کی ترویج کر رہا ہوتا میں پورے وثوق سے لفظ ہر استعمال کر رہا ہوں آپ دیکھ سکتےہیں صرف ترویج ہی نہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی اور ان ڈرواموں کے ذریعے ہمارے خاندانی نظام پر کاری ضربیں لگائی جاتی ہیں آپ ان کے خلاف کیوں نہیں اٹھتے مشہور زمانہ میرے پاس تم ہو ہی دیکھ لیں۔

تیسرا اعتراض تھا کہ تھیٹر ڈانسر خواجہ سراء اور بے حیائی کی پرموشن کی جارہی اور اس میں بولڈ سین ہیں تو یہ کونسا نئی بات یہ آپ سب کچھ اپنے گھر کی ٹیلی ویژن پر مفت دیکھ سکتے ہیں آپ کو ٹکٹ خریدنے کی بھی ضرورت نہیں ہے اور پاکستانی ڈراموں میں رقاصہ کو چھوڑ کر طوائفہ کو بھی پرموٹ کیا جاتا ہے اور بیڈ سین بھی دکھائے جاتے ہیں ہم ان پر پابندی کی بات کیوں نہیں کرتے؟

اس کے بعد کہا یہ جاتا ہے کہ اس کوجو کوئیر ایوارڈ ملا اس پر اعتراض ہے کیا اس سے بھی کوئی بُری فلم بنے گی تو اس کو کوئیر ایوارڈ نہ ملے تو ہم نہیں کھڑے ہونگے۔

اس سے اگلا اعتراض یہ ہے کہ اس فلم میں ہم جنس پرستی کو پرموٹ کیا گیا ہے یہ تو ہمارے معاشرے کی گلی محلوں میں ایسے قحبہ خانے کھلے ہوئے ہیں جہاں پر ہم جنس پرستی کا فروغ ہو رہا ہم نے ان کے خلاف کتنی حد تک کوشش کی ہے ان کو ختم کرنے میں ہمارا کتنا کردار ہے۔

ان اعتراضات سے ہٹ اگر ہم دیکھے تو جو فلمیں یا ڈرامے ہمارے ہاں بنتے ہیں کیا وہ عین اسلامی ہوتے ہیں اب اسکے بعد جو فلمیں ریلیز ہوگی کیا ان میں شرعی پردے کاخاص خیال رکھا جائے گا؟ یا محرم اور غیر محرم کا خاص خیال رکھا جائےگا؟ اس کے بعد کیا تمام فلمیں ہماری مشرقی روایات کی حامل ہوگیں؟

Check Also

96

By Azhar Hussain Bhatti