Tuesday, 26 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Muhammad Younas Kasana
  4. Hum Ne Angrezon Se Azadi Kyun Li Thi?

Hum Ne Angrezon Se Azadi Kyun Li Thi?

ہم نے انگریزوں سے آزادی کیوں لی تھی؟

رات میں عمران خان کا پریڈ گراؤنڈ جلسے سے خطاب سن رہا تو خان صاحب نے آغاز میں یہ کہا کہ ہم نے انگریزوں سے آزادی کیوں حاصل کی؟ تو میں بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ واقعی ہم نے انگریزوں سے آزادی کیوں حاصل کی؟ اس کے محرکات تلاش کرنے سے پہلے میرے ذہن میں ایک نقطہ آیا کہ کیا ہم آزاد بھی ہوئے ہیں یا نہیں؟ پھر میں نے سوچا کہ ایک قوم آزاد کیسے ہوتی ہے؟

تو میں نے دیگر آزاد قوموں کی طرف دیکھا کہ انکے کیا رویے ہوتے ہیں؟ تو پتا چلا کہ ان کی تہذیب و ثقافت اپنی ہوتی ہے، ان کی تعلیم ان کی اپنی زبان میں ہوتی ہے، ان کا عدالتی نظام اپنا ہوتا ہے، معاشی نظام اپنا ہوتا ہے، عائلی نظام اپنا ہوتا ہے، اور فوجی نظام اپنا ہوتا ہے۔ آزاد قومیں اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، اپنا بجٹ خود ترتیب دیتی ہیں نہ کہ وہ مالیاتی ادارے کے کہنے پر بجٹ ترتیب دیتی ہیں۔

ان کے لیڈر ان کے اپنے ہوتے نہ کہ کسی دوسرے ملک سے مسلط کر کے، ان کی ماؤں کی عارضی قبریں بنائی جاتی ہیں، ان کے بینک ان کے اپنے کنٹرول میں ہوتے ہیں۔ ہمارا عدالتی نظام ابھی تک گوروں والا ہے، ہماری فوج میں ابھی تک برٹش فوجی نظام رائج ہے، ہمارا پینیل کوڈ ابھی تک گوروں کا بنا ہوا اور سب سے اہم ہمارا سیاسی نظام گھسی پٹی جمہوریت جس کے ہم محافظ بنے ہوئے ہیں۔ غرض یہ کہ

کہاں تک سنو گے کہاں تک سناؤں

ہزاروں ہی شکوے ہیں کیا کیا سناؤں

ہم نے ابھی تک غلامانہ روش نہیں چھوڑی محض چند شہروں کے نام تبدیل کیے ہیں۔ آخر میں صرف یہی کہوں گا ہم نے محض پیدائشی انگریزوں سے آزادی حاصل کی لیکن پاکستانی نژاد انگریزوں، انگریزی نظام تعلیم، معاشرت اور ثقافت آزادی لینی باقی ہے جو کہ حقیقی آزادی ہے۔

Check Also

Final Call Ka Nateeja Sifar

By Muhammad Riaz