Wednesday, 27 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mirza Yasin Baig
  4. Mehenga Shoq, Bhari Par Gaya

Mehenga Shoq, Bhari Par Gaya

مہنگا شوق، بھاری پڑ گیا

ٹائ ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے والے دو پاکستانی باپ بیٹے آبدوز سمیت غائب، مہنگا شوق، بھاری پڑ گیا۔

آدمی مالدار ہو تو اسے ہری ہری اور اچھی اچھی سوجھتی ہے۔ مالدار پاکستانی باپ کو بھی ایسی ہی انوکھی سوجھی۔ اس نے اپنے بیٹے کے ساتھ ٹائیٹانک کا 111 سال پرانا ملبہ دیکھنے کا ارادہ باندھا۔ ایک آبدوز کرایے پر لی گئ جس پر ان دو باپ بیٹوں کے علاوہ ایک برطانوی ارب پتی بھی شامل ہوا جبکہ عملے کے دیگر دو افراد بھی ساتھ تھے۔ یہ آبدوز کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈ لینڈ سے روانہ ہوئی اور روانگی کے صرف پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ اب اس کی تلاش جاری ہے جس میں ایک اور آبدوز اور دو ہوائی جہاز حصہ لے رہے ہیں۔

آبدوز میں سوار باپ بیٹوں کے نام شہزادہ داؤد اور سلیمان بتائے گئے ہیں۔ شہزادہ داؤد پاکستان کی ایک نجی کمپنی کے نائب چیئرمین ہیں، نجی کمپنی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعے کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آبدوز کا 8 دن کے سفر کا کرایہ ڈھائی لاکھ ڈالر ہوتا ہے جس میں بیٹھ کر بحراوقیانوس کی تہہ میں موجود 3800 میٹر تک اتر کر ٹائی ٹینک جہاز کا ملبہ دکھایا جاتا ہے، آبدوز میں چار دن کی ایمرجنسی آکسیجن سپلائی موجود ہوتی ہے، یہ آبدوز 13100 فٹ کی گہرائی تک جا سکتی ہے۔

خیال رہے ٹائی ٹینک اپریل 1912 میں اپنے اولین سفر پر برطانیہ سے امریکا جاتے ہوئے برفانی تودے سے ٹکرا کر ڈوب گیا تھا جس کے نتیجے میں جہاز پر سوار 2200 مسافروں اور عملے کے اراکین میں سے ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ جہاز کا ملبہ کینیڈا کے علاقے نیو فاؤنڈ لینڈ کے ساحل سےتقریباً 600 کلومیٹر دور ہے، ڈوبنے کے بعد اس جہاز کا ملبہ بھی ایک معمہ بن گیا تھا اور 7 دہائیوں سے زائد عرصے بعد 1985 میں اسے دریافت کیا گیا تھا۔

Check Also

Elon Musk Ka Vision

By Muhammad Saqib