Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. The Girl With The Needle

The Girl With The Needle

دی گرل ود دی نیڈل

بنیادی طور پر یہ فلم خواتین کے حقوق کے ضمن میں ہے، یہ ایک جرائم پر مبنی ڈرامہ فلم ہے، جو واقعی ایک جہنمی تھیم کے ساتھ استحصال کی تصویر ہے، فلم کا عہد پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کا عہد ہے، شہر کوپن ہیگن ہے، اور ماحول غربت اور بدحالی میں سے ایک ہے۔

مرکزی کردار کیرولین (وِک کارمین سن) ہے، جسے اپنی برداشت سے کہیں زیادہ مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن متبادل نہ ہونے کی وجہ سے اسے ان حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ فلم کا بنیادی خیال مرکزی کردار ایک لڑکی اور دوسرا سوئی، ایسی سوئی جو ایک عوامی غسل خانے میں اسقاط حمل کروانے کے لیے بنائی گئی سوئی ہے۔

ڈائریکٹر Magnus von Horn کی فلم The Girl With The Needle ایک دلکش، المناک ڈرامہ ہے جس میں ایک اچھے فنکارانہ انداز اور ایک بامقصد وژن ہے جس میں خواتین کے بارے میں ان کے بدترین حالات میں بات کرنا ہے۔ کہانی کی مرکزی کردار کیرولین جس کا شوہر جنگ کے آغاز سے غائب ہے، اور وہ اپنی موت ثابت کیے بغیر سرکاری امداد حاصل نہیں کر سکتی۔

فلم کے آغاز میں وہ اس کمرے کے مالک کو قائل کرنے کی کوشش کرتی ہے جس پر وہ قابض ہے اور چاہتی ہے کہ وہ اسے وہاں رہنے کی اجازت دے رکھے لیکن اس نے کئی ہفتوں سے کرایہ ادا نہیں کیا اور اس کی حالت اس وقت خراب ہو جاتی ہے جب وہ اس فیکٹری کے مالک کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرتی ہے جس میں وہ کام کرتی ہے، جو اس سے شادی کا وعدہ کرتا ہے لیکن اس کے حاملہ ہونے کے بعد وہ وعدہ جھوٹا ثابت ہوتا ہے، اور وہ اسے اس وقت چھوڑ دیتا ہے جب اس کا شوہر اس جنگ سے واپس آتا ہے، اس کے پاس اپنی بیوی سے یہ کہنے کے لیے زیادہ کچھ نہیں ہے کہ وہ اب بھی زندہ ہے، اور کیرولین فیصلہ کرتی ہے کہ وہ اسے اپنی زندگی میں مزید نہیں چاہتی۔ کیرولین کا یہ ایسا فیصلہ جو زیادہ دیر تک نہیں چلتا کیونکہ اس ماحول کی مصیبت ہی متاثرین کو اکٹھا کرتی ہے۔

یہ اس عہد کی بات ہے جب مغربی ممالک میں اس وقت اسقاط حمل ممنوع تھا، اس لیے اسے یہ انتخاب کرنا تھا کہ وہ بچے کو جنم دے اور اسے چھوڑ دے، یا اس کا حمل ساقط کر دے۔ لیکن اس کی زندگی کا یہ مشکل مسئلہ ایک ایسی زندگی کا نتیجہ ہے جس میں اسے صحیح فیصلہ کرنے یا اسے حقیقی امید دینے کے لیے کوئی روشنی نہیں مل رہی، فلم کی جمالیات اس کی شبیہ کی تاریکی اور اس کے موضوع کی تاریکی دونوں سے جنم لیتی ہیں۔

یہ ایک خیالی نہیں بلکہ حقیقی واقعات سے لیا گیا ایک ڈرامہ ہے، کیرولین جب سب معاملات سے مایوس ہوجاتی ہے، تو اسقاط حمل کا فیصلہ کرکے ایک عوامی غسل خانے میں خود اسقاط حمل کی کوشش کرتی ہے جہاں پر وہ ڈگمار (ٹرائن ڈائر ہولم) سے ملتی ہے، جو ایک مہربان چہرے والی کینڈی اسٹور کی مالک ہے، جو ناپسندیدہ شیر خوار بچوں کے لیے گود لینے والے خاندانوں کو پہنچانے کا دعویٰ کرتی ہے۔

کیرولین اس کے ساتھ بطور اپنی زچگی کے خوفناک تجربے کے بعد بطور نرس کام کرتی ہے مگر یہ لیکن یہ بایوپک ڈاگمار بھی دھوکے باز خاتون نکلتی ہے، یہ بایوپک ڈاگمار یہ اس کہانی کا اصل اور حقیقی کردار ہے جس پر یہ کہانی مرکوز ہے، وہ ڈنمارک کی بدنام زمانہ خاتون جس نے سنہء 1910 کی دہائی کے دوران کوپن ہیگن میں درجنوں شیر خوار بچوں کو قتل کیا، بالآخر سنہء1921 میں اسے عمر قید کی سزا ہوئی۔

Check Also

Ye Roshni Fareb Hai

By Farhat Abbas Shah