Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Siyah Peene Ka Pani

Siyah Peene Ka Pani

سیاہ پینے کا پانی

یہ ٹرانسپیرنٹ بوتلیں ہیں اور ان میں سیاہی مائل پانی ہے، یہ سیاہی مائل پانی Black Drinking Waterپینے کے لئے ہے، میں نے تو اس کی سیاہی دیکھ کر نہیں پیا، مگر دنیا بھر میں کئی Fitness Freakلوگ یہی پانی پیتے ہیں، بلکہ ہمارے پڑوسی ملک کا مشہور کرکٹ کا کھلاڑی، ویرات کوہلی بھی اپنی فٹنس برقرار رکھنے کے لئے، کالا پانی ہی پیتا ہے۔ بلکہ دنیا بھر کی کئی سیلیبریٹیز اپنی فٹنس اور صحت کے لیے کالا پانی پیتے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں کئی اداکار اور کھلاڑی جو اپنی عمر اور فٹنس کے سلسلے میں حساس ہیں، وہ یہ کالا پانی تیزی سے استعمال کررہے ہیں۔

یہ Black Alkaline Mineral waterہے، یعنی یہ معدنی اجزاء اور الکلی سے مزین بھرپور پانی ہے، جس کے ساتھ متعدد صحت کے فوائد جڑے ہوئے ہیں، اس ایک سیاہ پانی میں 70 سے زائد قدرتی معدنیات موجود ہیں، جو ہاضمے کو بہتر بناتے ہیں، میٹا بولزم میں مدد کرتے ہیں، معدے میں تیزابیت کو قدرتی طور پر کم کرتے ہیں، اور قوت مدافعت کو بھی بڑھاتے ہیں۔ اس پانی میں Anti Ageingخصوصیات بھی ہیں، تو یہ آپ کے بالوں اور جلد کے لئے بھی بہترین پانی ہے۔ اس کا پی ایچ لیول pH 8۔ 5 +ہے، چونکہ اس میں الکلائین اور 70 سے زائد معدنیات ہیں، اس لئے اس کا رنگ سیاہی مائل ہوجاتا ہے۔

یہ Nutrient Richپانی ہے، اس کے مزید فوائد میں فشارِخون کا کنٹرول، ذیابیطس اور کولیسٹرول کے کنٹرول میں بھی مدد ملتی ہے۔ انسانی جسم کو کبھی کبھی تیزی سے پیاس کی بحالی کی ضرورت ہوتی ہے، یہ سیاہ پانی Humic Acidاور Fulvic Acidسے بھرپور ہونے کیوجہ سے، جسم کو الیکٹرولائٹس Electrolytes، اور high pHاور Anti Oxidantاور امینو ایسڈ فراہم کرتی ہے، جو جسم کو مؤثر طریقے سے ہائئڈریشن کو توازن میں رکھتی ہے۔

بہرحال یہ اس پانی کی ساری خصوصیات ہیں، اس پانی کے 600 ملی لیٹر کی اس بوتل کی، سعودی مقامی قیمت 19 ریال (1000 روپے پاکستانی) کے قریب ہے۔ میں نے صرف اس کے رنگ کی وجہ سے اسے پینا گوارا نہیں کیا۔ مگر اس وقت، یہ پوری دنیا میں ایک خاص طبقے میں بہت مقبول ہورہا ہے۔ جو ایک پریمیم کوالٹی کا الکلائزڈ پانی ہے، جو توانائی بالوں کی بہتر نشوونما اور جلد کے علاوہ، آپ کے ہاضمے کے مسائل کو توازن میں رکھتا ہے۔ یہ ایک سپلیمنٹ پانی Suppliment Water Formulateہے۔

نوٹ: نیویارک ٹائمز میں کچھ عرصہ پہلے اس سیاہ پانی Black Alkaline Mineral Waterکے متعلق، ایک مقامی لیبارٹری کا آرٹیکل چھپ چکا ہے، ان کے مطابق یہ ایک تشہیری مہم ہے، یا ادوایات کے طور پر اس پانی کا مخصوص استعمال ہورہا ہے، مگر ہر عام شخص کے لئے یہ پانی ضروری نہیں ہے، کہ ہر صورت وہ دوسرے پانی کے مقابلے میں اسے پیئے، اس پانی میں Humic Acidاور Fulvic Acidکی زیادتی اسے سیاہ کرتی ہے۔ جو بہر حال ہر انسانی جسم کی ہر وقت کی ضرورت نہیں ہے۔

Check Also

Aik Chiragh Aur Aik Kitab

By Muhammad Saqib