Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Saudia Arab Main Ehd e Risalat Ka Qadeem Gaun Daryaft

Saudia Arab Main Ehd e Risalat Ka Qadeem Gaun Daryaft

سعودی عرب میں عہد رسالت کا قدیم گاؤں دریافت

سعودی عرب میں سنہء 2015میں Earth Aerial Documentary Team نام سے ایک غیر منافع بخش قومی دستاویزی پروجیکٹ کا آغاز ہوا تھا، یہ پروجیکٹ مدینہ منورہ شہر سے تعلق رکھنے والے مقامی سعودی کاروباری شخص عبدالعزیز الدخیل نے شروع کیا تھا، اس پروجیکٹ کے سربراہ نے اس کام کے لئے ایک دوسیٹوں پر مشتمل طیارہ Two-seater aircraft لیا، جس کا مقصد سعودی عرب کو آسمانوں سے Explore کرکے بالکل نئے طریقے سے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنا تھا۔

اس کام میں ان کے ساتھ 13 دوستوں کی رضاکارانہ ٹیم Professional Members بھی موجود ہے، جن میں فوٹوگرافرز Photographers، پائلٹ Pilot، گائیڈز Guides اور مورخین Historian سمیت وہ افراد شامل ہیں، جو پاورڈ پیراشوٹ طیارے parashoteres کی مدد سے پورے سعودی عرب کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنانا جانتے ہیں۔

عبدالعزیز الدخیل کی ٹیم نے سعودی عرب کے کئی خطوں کو بہت الگ طریقے سے آسمان سے محفوظ کیا، اور اسی سلسلے میں انہوں نے ماضی کے حوالے سے کئی پُرانے تاریخی حوالوں سے موجود مقامات کو کھوجنے کا ارادہ کیا تھا، ایسے مقامات جن کا تعلق آثار قدیمہ Archeological sites یا مذہبی تاریخی مقامات Islamic and historica کو کھوجنے کا ارادہ تھا، اس کام میں انہیں حکومتی مدد بھی مل رہی تھی، اسی پروجیکٹ کے کام میں انہوں نے ینبوع شہر کے پاس اسلام کے ابتدائی دنوں کا ایک گاؤں دریافت کیا ہے۔

تاریخی کتابوں میں عہد رسالتﷺکے ادوار میں "العشیرہ" نامی گاؤں کا تذکرہ ملتا ہے، العشیرہ کے بارے میں تاریخی کتب اور سیرت نبی ﷺ میں جو ذکر ملتا ہے، اس کے مطابق یہ وہ جگہ ہے جہاں اسلام کی پہلی جنگ ہوئی تھی اور جہاں پیغمبر اسلام اور ان کے ساتھی ایک ماہ سے زائد کے عرصے کے لیے رُکے تھے۔ عبدالعزیز الدخیل کی ٹیم نے "العشیرہ" کی تلاش کا آغاز کیا تھا انہوں نے ٹیم کے ہی ایک مورخ عبد اللہ العیاشی کی تحقیق کے مطابق کام کیا تھا، جنہوں نے عام طور پر پہلے سے موجود جگہوں سے ہٹ کر مختلف مقامات پر اس گاؤں کو ڈھونڈنے کی تجویز دی تھی۔

ان کی ٹیم نے تمام معلومات جمع کرنے کے بعد سیٹلائٹ تصاویر لی اور ان تصاویر کی مدد سے اسے مختلف مقامات سے تلاش کرنے کی کوشش شروع کی۔ اسی گاؤں کی تلاش میں عبدالعزیز الدخیل کی ٹیم نے العشیرہ کی تلاش میں اس علاقے کا ہیلی کاپٹر پر دورہ بھی کیا اور بالآخر عبدالعزیز الدخیل کی ٹیم نے ایک دن مسلسل اپنے ائیر کرافٹ پر 75 منٹ تک ہوا میں گھومنے کے بعد ٹیم کو ایک تباہ شدہ گاؤں مل ہی گیا، اورجس کا ذکر نبی اسلام کی مختلف سیرت کی کتابوں میں ملتا ہے۔

اس علاقے کی موجودگی کو اوپر سے ریکارڈ کرنے کے بعد بالآخر Earth Aerial Documentary Team نے ریت کے اندر دبی بستی دریافت کر ہی لی۔ سنہء 2015سے شروع ہونے والا یہ سفر ایک بہت بڑی دریافت پر بالآخر سنہء 2022 تک پہنچ ہی گیا۔ یہ Earth Aerial Documentary Team کا پہلا کارنامہ نہیں ہے، بلکہ اس سے پہلے بھی یہ ایک اور تاریخی مقام جو ضلع مکہ کے رابغ Rabigh شہر کے مشرقی اطراف وادی الغیدہ میں الجوفہ Al-Juhfa نامی قدیم شہر دریافت کرنے کا سہرا بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔

Check Also

Israeli Parliman Aur Amit Halevi Se Mulaqat

By Mubashir Ali Zaidi