Friday, 27 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Saudi Arabia Mein Anar Ki Kasht

Saudi Arabia Mein Anar Ki Kasht

سعودی عرب میں انار کی کاشت

چند سال پہلے دمام سے الحساء جاتے وقت گرمیوں سے سردیوں کے ڈھلتے دنوں میں قریب الحساء پہنچنے پر وہاں شاہراہوں کے کنارے انار بیچنے والے نظر آتے تھے، جو مقامی کاشتکار تھے، یہ الحساء میں کاشت ہونے والے زمانوں کے قدیم کاشتکار تھے، صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ قدیم زمانے سے ہی انار کی کاشت بحیرہ روم اور جزیرہ نما عرب کے تمام ممالک میں کی جاتی رہی ہے۔ انار کا تذکرہ قرآن پاک میں بھی ہے، جہاں اسے "جنت کا پھل" کہا گیا ہے۔ یعنی رسول اللہ ﷺ کے ادوار میں بھی عرب انار سے متعارف تھا۔ عربی میں انار کو "رمان" کہتے ہیں۔ قدیم عرب کلاسیک شاعری میں رمان کا تذکرہ بھی کثرت سے ملتا ہے۔

کچھ عرصے سے سعودی عرب کی کاشتکاری پر بھرپور توجہ نے سعودی عرب میں انار کی پیداوارمیں پیش رفت کی ہے، اور اس وقت یہ عالم ہے کہ سعودی عرب میں انار کی مجموعی ضرورت کا 34 فیصد دس کی پیداوار سے حاصل کیا جارہا ہے، اس وقت سعودی عرب میں انار کی سالانہ پیدوار 30.1 ٹن ہورہی ہے جو مقامی منڈیوں میں انار کی ضرورت کا تقریبا 34 فیصد ہے، سعودی عرب میں میں انار کی کاشت کا موسم جولائی سے دسمبرتک ہوتا ہے۔ انار کی کاشت کے لیے سعودی عرب میں مخصوص اراضی کا رقبہ 1587 ہیکٹر ہے، جبکہ مختلف علاقوں سے مختلف اقسام کے انارکاشت کیے جاتے ہیں جن میں طائفی انار، ونڈرفل، شامی انار، الحامض انار، دیسی انارشامل ہیں۔ الباحہ، قصیم، عسیر، الجوف اورمکہ مکرمہ میں انار کی پیداوار دیگر علاقوں کی نسبت سب سے زیادہ ہوتی ہے تاہم دیگر علاقوں میں بھی انار کی پیداوار کی جاتی ہے، جن میں طائف اور الحساء کافی مقبول ہیں۔

چونکہ انار کے پودوں کو کم پانی والی زمین پربھی کاشت کیا جا سکتا ہے، اس لئے صحرائی حصوں میں بھی اس کی کاشت ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں قدیم زمانوں سے انار کی کاشت ہورہی ہے، الباحہ، طائف قطیف، مکہ اور الحساء میں انار کی کاشت قدیم ترین میں سے ایک ہے، اور یہ سینکڑوں سال پرانی ہے جہاں اس علاقے میں ذریعہ معاش کے طور پر انحصار کیا جاتا تھا۔ انار کی کاشت نسل در نسل منتقل ہونے والا ہنر بھی ہے، اسی لئے سعودی عرب میں انار کی مقبولیت اور اس کی کاشت کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں انار میلے بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔ انار کے پھلوں سے سعودی عرب کے کسان اچھا خاصا منافع حاصل کرتے ہیں۔

سعودی عرب یا عرب کچن میں انار کئی پکوانوں کا ایک عنصر ہے، حتی کے قدیم وقت میں اس کے چھلکوں تک کے پکوان بنتے تھے، ویسے بھی اس کو مختلف پراسیس کے ذریعے بھی مختلف کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، عرب کے کئی سلاد میں انار لازمی جز ہے، اس کے علاوہ بھی اسکی ی کئی مصنوعات مقامی بنتی ہیں، اور معروف کاشتکاری کے علاقوں میں اس کے بہت سارے مقبول فیسٹول بھی لگائے جاتے ہیں۔

Check Also

All The Shah’s Men

By Sami Ullah Rafiq