Saturday, 23 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Omani Halwa

Omani Halwa

عمانی حلوہ

عمانی حلوہ جسے عربی میں عمانی حلاوہ کہتے ہیں، ویسے عرب میں مشہور ہے کہ عمانی مٹھائیاں عرب دنیا کی سب سے لذیذ مٹھائیوں میں سے ایک ہوتی ہیں۔ عمان میں مٹھائی کی صنعت سب سے مشہور روایتی صنعتوں میں سے ایک صنعت ہے، عمانی حلوے کی قدیم تاریخ ہے جو انہیں آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔

دارالحکومت مسقط میں عمانی حلوے کو روایتی کھانے کے طور پر بہت پسند کیا جاتا ہے، تقریبا اس کا آغاز 1330 ھجری سے بھی پرانا ہے یعنی سوسال سے زیادہ تاریخ موجود ہے، اور اسی نسبت سے پورے عرب دنیا میں معروف بھی ہے، اپنے شاندار ذائقے اور منفرد ذائقے کی وجہ سے، عمانی مٹھائیاں بہت سی اقسام سیاہ اور سفید مٹھائیوں سے لے کر زعفرانی پیلی مٹھائیوں اور دیگر تک مختلف ہوتی ہیں۔

ان میں سب سے معروف مٹھائی عمانی حلوہ ہے، جو بحرین میں بھی ایک بڑی صنعت کے طور پر مقبول ہے، اور یہ تازہ بنائے جانے کے علاوہ تھوڑا long lasting بنیادوں پر بھی بنایا جاتا ہے۔ ویسے عمانی حلوے یا مٹھائی کے بنیادی اجزاء یہ ہیں۔ میدہ، براؤن شوگر، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب اس کی جگہ سفید چینی نے لے لی ہے، اور یہ مختلف مٹھائیوں کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے، جس سے اس کے معیار میں اضافہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ زعفران، سادہ پانی، گلاب کا پانی، الائچی، اور چیزیں جیسے انجیر، پستہ شہد، یا گڑ وغیرہ۔۔ اس میں چینی دوسرے تمام اجزاء کے برابر ڈالی جاتی ہے۔

بحرینی عمانی حلوے کے اجزاء قریب قریب ایک جیسے ہی ہیں، مگر عمانی حلوے کی تیاری کا طریقہ کار بحرینی حلوے کی تیاری سے مختلف ہوتا ہے۔ عمقنی حلوے کو دو سے تین گھنٹے تک تانبے کی دیگ میں آگ پر رکھ کر مسلسل ہلایا جاتا ہے پھر دیسی گھی، عرق گلاب، چھوٹی الائچی، زعفران اور میوہ جات ڈالے جاتے ہیں۔

عمانی حلوہ بڑی سے تانبے کی دیگ یا کڑہائی میں پکایا جاتا ہے۔ سعودی عرب میں کنگ عبد العزیز اونٹوں کے میلے میں اس کا اسٹال خاصا مقبول جارہا ہے۔ ویسے آپ کو یہ سعودی عرب کی کئی معروف اسٹورز پر مختلف پیکنگ میں مل جائے گا۔ صرف یہ آگاہ کردوں کہ یہ انتہائی میٹھا ہوتا ہے۔

مگر ظاہر ہے میٹھی چیزیں مزیدار تو ہوتی ہیں، زندگی میں ایک بار کھا کر اس ذائقے کو ضرور چیک کریں۔ اس کا پریمیم کوالٹی گہرے لال رنگ سے جامنی ہوتے سیاہ رنگ میں دستیاب ہے اس کے علاوہ یہ مختلف رنگوں میں مل جاتا ہے۔ عمان میں اس کی مختلف سرونگ برتنوں اور پیکنگ کے اعتبار سے ملتی ہے۔ یہ حلوہ عمومی مارکٹ کی دوسری مٹھائیوں سے قدرے مہنگا ملتا ہے۔

Check Also

Ye Roshni Fareb Hai

By Farhat Abbas Shah