Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Masnooi Gosht

Masnooi Gosht

مصنوعی گوشت

مرغی کا گوشت مرغی کے بغیر۔ اور گائے کا گوشت مگر گائے کے بغیر۔ جی اس پروڈکٹ کا نام نباتی ہے، یہ امریکن پروڈکٹ Americana برانڈ کا پودوں سے بنا ہوا گوشت Plant meat ہے، جو حقیقتا مرغی و گائے کے بغیر پودوں سے بنایا گیا ہے۔

پچھلے کچھ سالوں سے مصنوعی گوشت کے بارے میں سن رہے تھے مگر معلوم نہیں تھا کہ یہ اب اتنا آسان ہو جائے گا کہ آپ کے توسط تک بآسانی ہوگا، یہ پودوں پر مبنی جدید ترین، صحت مند، اور ماحول کے حوالے سے انسانی غذا تک رسائی کے طریقوں میں سے ایک بن چکا ہے۔ یہ پودوں سے حاصل شدہ گوشت ذائقے، اس کے استعمال و شکل سے مکمل طور پر گوشت کی صورت ہی ہے۔

پودوں سے بنا یہ مصنوعی گوشت عام طور پر سویا، مٹر، پھلیاں، مشروم، مونگ پھلی، ناریل کا تیل یا گندم کے گلوٹین سے بنایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پودوں سے بننے والے گوشت میں کچھ پروٹین کا مرکب بھی ہوتا ہے، اور بہت سے گوشت کو سرخ اور بھورا بنانے کے لیے قدرتی آئل یا فلیور شامل ہوتے ہیں۔ پودوں کے تیل کو اکثر گوشت کو چکنا بنانے، ذائقہ بڑھانے یا چربی کی شکل دینے کے لیے بھی شامل کیا جاتا ہے۔۔

ویسے امریکا اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک میں یہ پروڈکٹ نیسلے Nestle, Beyond Meat اور امپوسیبل Impossible برانڈز بنارہے ہیں۔ زیادہ تر ان کو برگر کمپنیز استعمال کررہی ہیں، مگر اس کے علاوہ nuggets اور دوسری پروڈکٹ بھی بن رہی ہیں۔ میرا خریدا گیا پروڈکٹ بھی برگر کے کباب کی صورت ہی ہے، اور پچھلے کچھ سالوں سے پودوں سے بنائے گئے گوشت کی مصنوعات کی مارکیٹ میں امریکا و یورپین ممالک میں بہت تیزی سے اضافی ہوا ہے۔

صرف امریکہ میں اس وقت گوشت کی 7 بلین ڈالرز کی مارکیٹ ہے، جس میں سے پودوں سے بنے مصنوعی گوشت کی مارکیٹ کا حصہ 1.4 بلین ڈالرز ہے۔ وہاں ان مصنوعات میں اضافہ تقریبا گوشت کے حصول کے لئے ہر سال 130 بلین جانوروں کو خوراک کے لیے ذبح ہونا، آب و ہوا اور ماحولیاتی بحران، جانوروں کی فارمنگ، اور عالمی صحت عامہ کا بحران کی وجہ سے جھکاؤ کا نتیجہ ہیں۔ ان کے مطابق وہاں کے لوگ ایسے غذائی کھانوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں، جو صرف کم نقصان کا باعث بنیں۔

نوٹ: اس کے ذائقے کا کھانے کے بعد ہی مجھے پتہ چل سکتا ہے، میں نے لا کر فروزن میں رکھ دیا ہے۔

ویسے باقی مختلف ممالک میں لحم خنزیر بھی پودوں سے بن رہا ہے۔

Check Also

Thanday Mard Ke Bistar Par Tarapti Garam Aurat

By Mohsin Khalid Mohsin