Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Mansoor Nadeem
  4. Jingle Bells Ke Riayati Bazar

Jingle Bells Ke Riayati Bazar

"جِنگل بیلز" کے رعایتی بازار

انسان نے آغاز حیات سے ہی گروہی زندگی میں رہتے ہوئے خوشیوں کے اظہار کے لئے مختلف مواقع اور دنوں مذہب، ثقافت، ماحول یا وسائل کی نسبت سے تہواروں سے منسوب کرکے اجتماعی خوشیاں منانے کا طریقہ رکھا ہے، جب تک میں پاکستان میں تھا تو رمضان کی ایک خاص روایتی اور مذہبی تہذیبی اقدار کو دیکھتا تھا، جو شائد زندگی کی آخری سانس تک ساتھ رہے گی، لیکن ایک بدقسمتی کا احساس اس وقت ہوا، جب میں سعودی عرب آیا اور دیکھا کہ یہاں بھی ایسے تہوار منائے تو جاتے ہیں، شائد ہماری ثقافت سے کچھ چیزیں مختلف ضرور ہیں مگر ایک چیز جو اچھی تھی وہ یہ کہ مخصوص تہواروں پر خوشی کے مواقع کے لئے کپڑوں، جوتوں، تحائف کھانے پینے کی اشیاء غرض کہ ہر چیز پر ان دنوں میں مخصوص رعایت کا چلن ہے، جو کہ پاکستان میں بدقسمتی سے ایسے مواقع پر لوٹ مارکا سبب بن جاتا ہے۔

ہمارا ملک چونکہ ویسے بھی ترقی پذیر ممالک میں آتا ہے، اس پر ستم یہ ہے کہ ایک انتہائی ایماندار اور ہینڈسم وزیراعظم موجود ہے، ویسے تو ملک کی مجموعی آبادی کا بڑا حصہ پورا سال ہی اپنی بنیادی ضرورتوں کی تکمیل تک رسائی کے لئے شدید تکلیف میں مبتلا رہنے کے بعد جب ایسے تہواروں کے مواقع پر مزید قیمتوں کی زیادتی کا سامنا کرتا ہے تو شدید تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ ہمارے ملک میں رمضان ہو یا عیدین ایسے ہر مواقع پر مخصوص اشیاء کی خریداری، مخصوص پکوان اور نئے کپڑے، جوتے، بچوں کے لئے کھلونوں کے بازار تو لگتے ہیں، مگر انتہائی تکلیف کا مقام یہ ہوتا ہے کہ ایسے وقت ان اشیاء کی قیمت عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتی ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں مغربی ممالک بالخصوص یورپ کے رنگا رنگ کرسمس بازار دنیا بھر میں مشہور ہیں۔

دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی مختلف ممالک میں کرسمس بازار سجنا شروع ہو جاتے ہیں جہاں کرسمس سے متعلق اشیا کے علاوہ مختلف روایتی چیزوں کے سٹال لگائے جاتے ہیں۔ یہ بازار ہر چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں سجائے جاتے ہیں جو مقامی افراد کی تفریح کا مرکز بنتے ہیں۔ مگر حیرت انگیز طور پر ان اشیاء اور مصارف و تحائف کی قیمتیں عام دنوں کے مقابلے میں 50 سے 80 فیصد تک کم ہوتی ہیں۔ تاکہ ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے فرد بھی ان تہواروں اور خوشیوں میں باآسانی شامل ہوسکے۔

مختلف شہروں میں سجے کرسمس کے بازار، جہاں اکثر سٹالز پر کرسمس سے متعلق سجاوٹی اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔ کرسمس بازار میں مقامی افراد کو اپنی اشیا فروخت کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ کھانے پینے کی اشیا کے بھی مختلف سٹالز لگائے جاتے ہیں۔ کرسمس بازار سجنے سے یورپ بھر میں جشن کا سما ہوتا ہے۔ کرسمس بازاروں میں خصوصا اشیا سستے داموں فروخت ہوتی ہیں۔ اس وقت یورپ کے مخلتف مالز میں بھی کرسمس کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بڑے بڑے شاپنگ مالز اور مختلف کمپنیاں اس موقع پرخصوصی پروموشن دیتی ہیں۔

کاش ہم بھی اپنے ملک میں مخصوص تہواروں کو عام افراد کے لئے اتنا آسان بنا سکیں۔

Check Also

Salman Ahmed Ka Junoon Bhi Utaar Diya

By Syed Mehdi Bukhari