International Women Day
عالمی یوم خواتین
8 مارچ کا دن پوری دنیا میں عالمی یوم خواتین International women's Dayکے نام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد پوری دنیا میں معاشی، معاشرتی اور سیاسی میدانوں میں خواتین کے کردار اور کامیابیوں کو سراہنے کی نسبت ہے۔ اس دن خصوصا ََچند ممالک جیسے رشیا، چین اور کیوبا میں تو خواتین کو باقاعدہ چھٹی دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ یورپ سے لے کر امریکا تک اس دن کو باقاعدہ منایا جاتا ہے۔
ایسا نہیں ہے کہ صرف یورپین و غیر مسلم معاشروں میں ہی یہ دن اہمیت رکھتا ہے بلکہ عرب دنیا میں بھی اسے خاص اہمیت ہے، جیسے باقی دنیا میں یوم خواتین منایا جاتا ہے، عرب دنیا میں بھی 8 مارچ کو ہر سال "یوم المرأة العالمی" کا دن منایا جاتا ہے، اور عرب دنیا میں ایسی خواتین جنہوں نے مختلف علوم یا معاشرتی و سماجی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے ان کی علمی و سماجی خدمات کے بدلے ان ممالک نے ان کے نام سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا ہے یا پھر ان کی تصاویر کے ساتھ کرنسی نوٹ کا اجراء کرکے ان کی سماجی خدمات کو امر کر دیا ہے۔
عراق:عرب دنیا میں "یوم المرأة العالمی" میں جن کو سراہا گیا ان میں عراقی نژاد بین الاقوامی معمار International Interior designerزہا حدید بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے اپنے شاندار ڈیزائنوں سے دنیا کو حیران کر دیا ہے، انہوں نے قدیم عرب ورثے کے ساتھ جدید ڈیزائن کے ساتھ کئی عظیم الشان عمارتوں کے نقشے بنائے۔ ان کے لئے عراقی حکومت نے خصوصی یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا ہے۔
تیونس:مملکت تیونس کی ڈاکٹر توحیدہ بن الشیخ پہلی عرب خاتون ہیں جن کے نام پر کرنسی نوٹ کا اجراء کیا گیا، تیونس میں ڈاکٹر توحیدہ بن الشیخ کی سائنسی اور طبی شعبوں میں خدمات کی وجہ سے ان کی تصویر وہاں دس دینار کے کرنسی نوٹ پر لگائی گئی ہے۔
اس کے علاؤہ تیونس نے مقامی، دیہاتی ہنرمند خواتین کی عملی زندگی کے کردار پر 8 مارچ سنہء 2014 میں ڈاک ٹکٹ کا اجراء بھی کیا تھا۔
مصر:مصر نے پہلی بار سنہء 2014 میں Day Unite 8 March for Women کو پہلی بار "الیوم العالمی المرأة" کے نام سے ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا تھا، پھر مصری تہذیب کے قدیم روایتی لباس میں 8 مارچ سنہء 2019 کو یوم خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا تھا۔
فلسطین:فلسطین نے سنہء 2015 میں اسرائیلی جارحیت کے دوران جب فلسطینی زمینوں پر زبردستی آبادکاری کے منصوبے کے دوران کرینوں کے ذریعے ملیا میٹ کئے جانے والے لمحات میں ایک فلسطینی عورت کا ایک درخت سے لپٹ کر مزاحمت کا استعارہ بننے والی خاتون کے اس یادگاری اور مزاحمتی لمحے کو یادگاری ٹکٹ کا حصہ بطور "اليوم العالمي للمرأة أحتفال سنوي يتم الاحتفال به 8 مارس" کے عنوان سے اجراء کیا تھا۔ اس کے علاؤہ بھی 8 مارچ کی مناسبت سے خواتین کے مقامی لباس اور کاشتکاری میں حصہ لینے والی خواتین کے اعزاز میں ڈاک ٹکٹ کے اجراء کئے ہیں۔
سعودی عرب:سعودی حکومت نے بھی 8 مارچ سنہء 2007 میں خواتین کے جدید طبی و سائنسی میدانوں میں شامل ہونے کے کردار کو سراہنے کے لئے "يوم المرأة العالمی" کے عنوان سے یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا تھا۔ جن میں مختلف طبی، تحقیقی و سائنسی شعبوں میں مقامی خواتین کے کردار کو دکھایا گیا تھا۔
الجیریا:الجیریا نے 8 مارچ سنہء 1992 میں ایک ڈاک ٹکٹ "المرأة الجزأئریة عبر التاریخ" یعنی الجیریا کی خواتین کا تاریخی کردار" سے عالمی خواتین کے دن کو اعزازی ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا تھا۔
موروکو:موروکو نے 8 مارچ سنہء 2000 کو عالمی خواتین کے دن ایک خواتین کے کردار کو سراہنے کے لئے "الیوم الوطنی المرأة" (وطن کہ خواتین کا دن) کے نام سے ڈاک ٹکٹ کا اجراء کیا تھا۔
متحدہ عرب امارات:متحدہ عرب امارات میں بھی عالمی یوم نسواں کو "یوم المرأة الاماراتیة" کے عنوان سے منایا جاتا ہے۔