Bahabal (1)
باهبل (1)
سعودی بلکہ حجازی کہہ لیں، مصنفہ رجاء عالم جو مکہ سے تعلق رکھتی ہیں، ان کا یہ ناول اک کمال ہے۔ جو حجازی خواتین کی نسلوں کے لیے ایک خوبصورت تحفہ ہے، رجاء عالم کی بطور ناول نگاری کے فن کی دنیا کے جانچنے کے لئے یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ وہ اس نسب سے تعلق رکھتی ہیں۔ جس خاندان کی جڑوں سے ہی نجیب محفوظ جیسی مشہور ومعروف ہستی کا تعلق ہے اور معروف احمد عبدل جواد کا بھی تعلق ہے، یہ ناول بیک وقت حقائق پر مبنی بھی ہے اور خیالی بھی ہے، یہ حال بھی کہہ رہا ہے اور ماضی بھی، یہ ارضی دنیا بھی سمیٹے ہوئے ہے اور دوسرے جہانوں کو بھی، یہ زندگی اور موت دونوں کی سرحدوں کو ملاتی کیفیت کا بیان ہے، اس میں تمام جہان سمٹے ہوئے ہیں۔ جن کی کوئی سرحد نہیں، جیسے ہر ربط کو ایک مربوط سمت میں سمیٹ لیتا ہے، یہ نسلوں کا سفر ہے۔ جو متضاد جہانوں میں بدلتی دنیاوں میں اپنے کرداروں کے شعور میں ایک ایسی یکجائی پر قائل کرتا ہے۔ جس میں ہر شے مربوط ہو جاتی ہے کوئی شے الگ نہیں رہتی۔ جیسے دنیا سے الگ بھی کوئی دنیا نہ ہو جیسے وقت خود وقت سے آزاد نہ ہو، سب ایک لمحہ حاضر میں موجود ہوں اور شعور کے ہر لمحے میں ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہوں۔
اس ناول کا بیانیہ ہی عجیب ہے، جس کی دنیا میں رحم بھی ظلم کے ساتھ ہے، محبت نفرت کے ساتھ، معافی انتقام کے ساتھ، محرومی کے ساتھ خواہشیں، تسلیم کے ساتھ انقلاب کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ دنیا میں تضادات اکٹھے ہو کر لوگوں میں خوشیوں اور غموں کے احساس کو پیدا کرتے ہیں، یہ ناول خاص طور پر بیسویں صدی کے دوسرے نصف میں اہل مکہ سے تعلق رکھنے والی خواتیں کا پس منظر دکھاتا ہے۔ جو حجاز کے سماجی وجود میں بڑی تبدیلیوں کا دور بنا۔
رجاء عالم نے مکہ کی ایک بہت ہی مخصوص تصویر پینٹ کی ہے، بلکہ مکہ کے ایک خاندان کی، اس کی قبائلی شاخوں اور نسلوں کے ساتھ، وہاں کے مردوں، عورتوں اور عورتوں کے ساتھ ان کی اولاد کا ربط دکھایا ہے، اس ربط کا استحکام تبدیلیوں کے ساتھ، وہاں کی زندگیوں کے ساتھ، جو کہ سردار خاندان ہے، طاقت، دولت اور وقار رکھنے والا ایک قدیم خاندان، جو قدیم نسلوں سے چلا جاتا ہے، جب اس کے آباؤ اجداد میں سے ایک مکہ کے حکمران تھے، ناول میں جو کردار ہے وہ اس عہد کا موجودہ والد مصطفیٰ السردار ہے۔ جہاں خاندان میں باپ بغیر کسی مبالغے کے خدا کی جگہ لیتا ہے۔
مصطفیٰ السردار، جو سب کی زندگیوں کے فیصلے کرتا ہے، شادی اور طلاق کے فیصلے دیتا ہے، یعنی ایک لحاظ سے یہ زندگی اور موت دیتا ہے۔ اُس کے کلام کا اختیار ہر ایک پر پھیلا ہوا ہے۔ پھر وہ چاہے بیویاں ہوں یا خادمہ، بچے ہوں یا پوتے، بالغ اور بچے، مرد اور عورتیں، گھر میں اور گھر سے باہر۔ ہر کوئی اس کی بادشاہی میں رہتا ہے، اس کی تعریف کرتا ہے اور اس کے حکموں کی تعمیل کرتا ہے، وہ اس کی وراثت کے پیسے اور طاقت کے لالچ میں رہتے ہیں، اگر وہ مرد ہوں، تب وہ ان زخموں کو چاٹنے کے لیے جیتے ہیں۔ جو اس کی طاقت نے ان پر لگائے ہیں اگر وہ عورتیں ہیں تو ساری زندگی صرف غلامی میں جیتی ہیں۔ رجاء عالم کا یہ ناول "باھبل" حجاز کی خواتین کی نسلوں کے لیے ایک یادگار ناول ہے، جس میں مصنف مکیہ المولد نے اپنے سے پہلے کی نسلوں سے کہے گئے اور گواہی دینے والے ورثے کے ایک بہت بڑے ذخیرے کو یاد کیا ہے، جن سے وہ سعودی معاشرے میں بالعموم اور حجاز اور مکہ میں بھی خاص طور پر بڑی تبدیلیوں کے ادوار سے گزری۔
یہ ناول بیسویں صدی کی چالیس کی دہائی سے مکہ کی سماجی زندگی پر نظر رکھتا ہے، جب یہ خطہ اب بھی نیم قرون وسطیٰ کے دور سے جدید دور کی طرف منتقلی کے دہانے پر تھا۔ آج کا دور، لیکن یہ ایک ایسا دور تھا۔ جس میں مردوں نے اب بھی خواتین کو غلام بنایا ہوا تھا، ناول کے سب سے اہم کرداروں میں سے ایک وہ خود جسے اس نے اپنے غلامی میں جنم لیا، یہ وہ دور تھا۔ جس میں ابھی تک اس معاشرت میں گدھے ہی آمدورفت کا اہم ذریعہ تھے، لگژری کاریں نہیں تھیں، یہ وہ دور تھا جس میں عورتیں بازار یا تعلیم نہیں جانتی تھیں، وہ دور تھا۔
جس میں مرد کسی مخصوص لڑکی سے شادی کرنے کو نہیں کہتے تھے، بلکہ مصطفیٰ السردار کو اپنی بیٹیوں میں سے کسی کے ساتھ شادی کرنے کو کہا جاتا تھا اور یہ مصطفی السردار کا فیصلہ ہوتا تھا کہ کس سے شادی کرنے کا انتخاب کیا جائے گا، ایک ایسا دور جس میں اپنی بیٹیوں پر ایک طاقتور باپ کا اقتدار ان کی شادی کے بعد بھی جاری رہتا ہے، وہ ان کے شوہروں کو حکم دے سکتا ہے کہ وہ اپنی بیٹیوں کو جب چاہے اور کسی بھی وجہ سے طلاق دے دے، خاندان کی عورتیں زندگی سے خالی زندگی گزارتی ہیں، گھر کی چاردیواری کے اندر ایک تاریک زندگی، وہ زندگی جس میں گھر کی چھت پر صرف ایک گھنٹہ روشنی ہوتی ہے۔ جذباتی یا جنسی تکمیل کی خواہش سے عاری زندگی گزارتی ہیں، یا بیرونی دنیا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت سے محروم رہتی ہیں۔ جو اپنے باپ کے گھر اور اس کے من مانی حکمرانی کے ساتھ جیتی ہیں، مرتی ہیں اور بالاخر مر ہی جاتی ہے۔
مصنفہ رجاء عالم نے ناول کے مرکزی کردار جس کی شادی اس کے والد کے فیصلے سے ہوتی ہے، وہ شخص ہم جنس پرستی کی شہرت سے معروف ہوتا ہے، اور یہ شادی صرف چند ہفتے ہی چلی تھی، تو وہ اسے چھوئے بغیر طلاق دے دیتا ہے- پھر جب وہ آدمی مر جاتا ہے، تو یہ لڑکی کہتی ہے، "میں اسے معاف نہیں کروں گا، نہ دنیا اور نہ آخرت میں، نہ اسے، نہ اپنے والد اور نہ ہی اپنے بھائیوں کو۔ " یہ پرانی معاشرے کو اس کے تمام اثرات کے ساتھ مذمت کرنے والا بیان ہے، جس میں شوہر، باپ اور بھائی، اس زمانے میں، اور ناول میں یہی محسوس ہوتا ہے کہ اس عہد و زمان کی ہر عورت مظلوم تھی، اور ہر مرد کسی نہ کسی حیثیت سے ظالم اور ستمگر تھا۔
خاندانی عہدوں میں خواتین کا کوئی کنٹرول نہیں تھا، لیکن مصنفہ انہیں تعلیم کے بغیر بھی ذہنی طور پر اعلیٰ پیش کرتی ہے کہ خواتین سمجھدار اور زیادہ صبر کرنے والی، زیادہ فرمانبردار اور لچکدار ہوتی ہیں، ان کے درمیان پیدا ہونے والے جھگڑوں کے باوجود ان میں تخیل، مہربانی اور ہمدردی رہتی ہے، جبکہ مرد با اختیار، جبر اور خود غرضی کے سوا کچھ نہیں۔ مصنفہ خواتین کرداروں کا ایک گروپ بناتی ہیں، جو سب ایک ہی خاندان سے ہیں، اور انہیں اس طرح پیش کرتی ہے کہ گویا وہ انہیں ذاتی طور پر زندگی میں جانتی ہے۔ اسی ناول میں مصنفہ کا ایک عجیب جملہ لکھتی ہیں کہ: "کیا آپ کے خیال میں مٹھاس ایک فرعونی راز ہے؟ ہمارے لوہے کے گھروں پر مجھ جیسی لڑکیوں کی ممی کر دی گئی ہے" (ص 225)۔
جاری۔۔