Saturday, 06 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Haseeb Ahmad
  4. Buzdilana Hamla

Buzdilana Hamla

بزدلانہ حملہ

گزشتہ رات بھارت نے ایک بار پھر اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے شہری علاقوں کو نشانہ بنایا۔ رات تقریباً 2 بجے، جب پاکستانی قوم سکون کی نیند سو رہی تھی، بھارتی افواج نے سیالکوٹ، مظفرآباد اور دیگر سرحدی علاقوں میں اچانک گولہ باری اور فضائی حملے کیے۔ ان حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

بھارتی حملے کے فوری بعد، پاکستان کی مسلح افواج حرکت میں آئیں اور دشمن کو وہ سبق سکھایا جو وہ مدتوں یاد رکھے گا۔ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے بلکہ دشمن کے ایک بڑے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔ پاکستانی آرٹلری نے دشمن کی کم از کم آٹھ چوکیاں مکمل طور پر تباہ کر دیں۔ بھارت کو شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

"ہم نے دشمن کو وہی زبان میں جواب دیا جو وہ سمجھتا ہے۔ ہماری فضائیہ، آرٹلری اور زمینی دستے پوری طرح تیار ہیں۔ بھارت نے جو آگ لگانے کی کوشش کی تھی، اب وہ خود اس میں جل رہا ہے"۔

پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی اتنی مؤثر تھی کہ بھارتی فورسز نے چند گھنٹوں میں ہی سرحد پر سفید جھنڈا لہرا کر جنگ بندی کی اپیل کر دی۔ یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان کے جواب نے دشمن کے حوصلے پست کر دیے۔

فوجی ذرائع کے مطابق، پاکستان نے اپنی جوابی حکمت عملی کے اگلے مرحلے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ پاک فوج نے دشمن کی ہر ممکن نقل و حرکت پر نظر رکھی ہوئی ہے اور اگر دوبارہ کسی بھی جارحیت کی کوشش کی گئی تو جواب مزید سخت اور فیصلہ کن ہوگا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ "ہماری اگلی کارروائی دشمن کی چالوں سے ایک قدم آگے ہوگی۔ ہم وقت اور جگہ خود منتخب کریں گے اور حملہ ایسا ہوگا جو دشمن کی بنیادیں ہلا دے گا"۔

عسکری ماہرین کے مطابق، پاکستان بین الاقوامی سطح پر بھی بھارت کو بے نقاب کرے گا اور ساتھ ہی دفاعی محاذ پر ایسی چالیں چلے گا جو بھارت کو نہ صرف میدانِ جنگ بلکہ سفارتی میدان میں بھی شکست سے دوچار کریں گی۔

بھارت کا رات کے اندھیرے میں حملہ بزدلی کی انتہا تھی، لیکن پاکستان نے نہ صرف فوری جواب دے کر دشمن کو پسپا کیا بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ آئندہ ایسی کسی بھی حرکت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔ پاکستانی قوم اور فوج متحد ہیں اور ہر قیمت پر وطن کا دفاع کریں گے۔ دشمن جان لے کہ یہ نیا پاکستان ہے، جو وار سہتا نہیں، دشمن کو گرا کر دکھاتا ہے۔

Check Also

Bani Pti Banam Field Marshal

By Najam Wali Khan