Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Bilawal Sajidi
  4. Aloodgi Ka Shehar Karachi

Aloodgi Ka Shehar Karachi

آلودگی کا شہر کراچی

کراچی سے اربوں کا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ پھر نہ کسی حکومت کو اس شہر پر رحم آتا ہے اور نہ اس میں رہنے والوں پر۔ پچھلے کئی سالوں سے اس شہر کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

کراچی میں آلودگی روز بروز بڑھتی جارہی ہے لیکن ابھی تک کوئی انتظام نہیں کیا گیا۔ ماضی میں صنعتوں اور گاڑیوں کے دھویں سے فضائی آلودگی پھیلتی تھی۔ لیکن اس وقت کی حکومت نے فضائی آلودگی کو روکنے کے بارے میں سوچا تک نہیں۔

دنیا بھر میں اس کا رواج ہے لیکن اس سے نکلنے والے دھوئیں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ یہ ہوا کو آلودہ نہ کرے۔ اور اگر دنیا کے دیگر ممالک میں گاڑیوں سے دھواں نکلتا ہے تو اس کے لیے آپ کو جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔ بدقسمتی سے کراچی میں ٹریفک پولیس دھواں دینے والی گاڑی کو روک بھی لے تو رشوت لے کر چھوڑ دے گا۔

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ کراچی شہر کی بدقسمتی اسی دن شروع ہوئی جب دارالحکومت کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ آج اسلام آباد ایک بہترین سیاحتی شہر اور کراچی آلودگی کا شہر بن چکا ہے۔

فضائی آلودگی کے ساتھ کراچی کا پانی بھی آلودہ ہے۔ کراچی کے شہریوں کو جو پانی فراہم کیا جاتا ہے اس میں کبھی ندی نالوں کا پانی ملا ہوتا ہے، یہاں فیکٹریوں کا کیمیکل والا پانی ملا ہوتا ہے۔ کراچی کے شہریوں کو صاف اور شفاف پانی بھی نہیں ملتا۔

کراچی کی سڑکوں پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوتے ہیں۔ اور بعض اوقات وہ کئی دنوں تک پڑے رہتے ہیں، ان کی بدبو سے لوگوں کا سانس لینا دشوار ہو جاتا ہے لیکن انتظامیہ کو کوئی پروا نہیں۔

اب کراچی شہر کا یہ حال ہے کہ جب بھی کوئی نئی سڑک بنتی، تعمیر کے دوران اس میں جان بوجھ کر کوئی پانی کا لین یا گیس لین نہیں ڈالی جاتی۔ تاکہ چند مہینوں کے بعد واپسی لین ڈالا جائے اور پیسے بٹورنے کا موقع ملے اور ایسا ہی ہوتا ہے۔ سڑک کی تعمیر کے چند ماہ بعد دوبارہ کھدائی جاری ہے۔

اس لین کے بچھانے کے بعد اس سڑک پر پورا کارپیٹ نہیں بچھایا جاتا۔ اس کے بجائے مٹی کا ایک ڈھیر بنایا جاتا ہے۔ جب گاڑیاں گرتی ہیں تو دھول اڑا کر گزرتی ہیں جس سے دھول کی آلودگی(Dust Pollution) پیدا ہوتی ہے اور آج کل دھول کی آلودگی پورے کراچی میں پھیلی ہوئی ہے اور ہر دوسرے شخص اسکے لپیٹ میں ہے۔

حکومت سندھ اور حکومت پاکستان دونوں کو کراچی میں بڑھتی ہوئی آلودگی پر قابو پانے اور کراچی کے شہریوں کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لیے انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہیے۔ کراچی بھی پاکستان کا شہر ہے اور اس کے شہری پاکستانی شہری ہیں۔

Check Also

J Dot Ka Nara

By Qamar Naqeeb Khan