Saturday, 13 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Recycle

Recycle

ری سائیکل

ری سائیکل کا مطلب ہوتا ہے۔ چیزوں پر تھوڑی توجہ اور محنت دے کر انہیں نئی شکل میں تبدیل کرنا۔ ری سائیکل کا مقصد کیا ہے؟ ری سائیکل کا مقصد چیزوں کو ضائع ہونے سے بچانا۔ آج ہم ری سائیکل کی تعریف تبدیل کریں گے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے۔ بھئی ری سائیکل کی تعریف کیوں تبدیل کریں گے۔ کیونکہ آج ہم ری سائیکل کی نئی تعریف خود کریں گے۔ جو تعریف یہ ہے پرانی عادتوں کو چھوڑ کر ان پر کام کر کر نہیں نئی عادات کو اپنی زندگی میں شامل کرنا۔

انسان کے اندر دونوں عادات موجود ہیں اچھی عادات بھی اور بری عادات بھی۔ تو آج ہم اپنی عادات پر تھوڑی توجہ دے کر اور ان پر کام کرکے ان کو ری سائیکل کرکے نئی اور اچھی عادات میں تبدیل کریں گے۔ ہماری سب سے پہلی عادت جس کو ہم ری سائیکل کریں گے۔ وہ صبح اٹھتے ہی موبائل چلانے یا فوراََ باتھ روم چلے جانے کی ہے۔ اس کو ہم تھوڑا ری سائیکل کریں گے۔ جب صبح ہماری انکھ کھلے گی تو ہم سب سے پہلے اپنے بستر پر بیٹھیں گے۔ اگر ہمیں اٹھنے کی دعا آتی ہے تو وہ پڑھیں گے۔ نہیں تو ہم سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کریں گے کہ اس نے ہمیں صحیح سلامت ایک نیا دن دیکھنے کی توفیق عطا فرمائی۔

اگلا کام ہم کریں گے۔ ہم اپنا بستر سمیٹیں گے اور پانی پییں گے ایک گلاس۔ ہم ناشتہ ضرور کریں گے کیونکہ وہی ہمیں صحت مند رکھنے میں سب سے اہم ہے۔ بغیر ناشتہ کیے جانے کی عادت کو ری سائیکل کرکے ہم ناشتہ کرکے جائیں گے۔ جب بھی ہمیں غصہ آئے گا۔ ہم ایک سانس اندر کھینچیں گے ایک باہر نکالیں گے اور ہلکی سی مسکراہٹ دیں گے۔ اپنے آپ کو تاکہ ہم نارمل ہو جائیں۔ غصے والی عادت کو بھی ری سائیکل کرکے ہم نے اچھی عادت میں تبدیل کر لیا۔

ہم ایک اور بری عادت کو ری سائیکل کریں گے اور وہ عادت ہے پانی نہ پینا یا پانی کم سے کم پینا۔ اس پہ تھوڑی توجہ دے کر اور تھوڑی محنت کرکے ہم اس عادت کو ری سائیکل کر گے۔۔ ہم توجہ دیں گے کہ ہم نے دن میں کتنا پانی پیا ہے کتنا نہیں پیا کیونکہ پانی بہت ضروری ہے۔ ایک اور عادت ہم ری سائیکل کریں گے۔ وہ ہے دوسروں کی بات پوری اور توجہ سے سننا۔ پوری بات نہ سننا اور توجہ سے نہ سننے والی عادت کو ری سائیکل کرکے توجہ سے سننا اور پوری بات سننے کی عادت کو ہم اپنے روزمرہ کی زندگی میں شامل کریں گے۔

جیسا کہ ہم نے اوپر پڑھا ری سائیکل کا مقصد چیزوں کو ضائع ہونے سے بچانا ہے۔ کیونکہ ہم ری سائیکل کی تعریف تبدیل کرکے پڑھ رہے ہیں۔ ہم خود کو ضائع ہونے اور اپنے رشتوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے کچھ عادات کو ری سائیکل کریں گے۔ جیسا کہ اگر رات کو ہماری کسی سے بحث ہوئی امی، ابو، بھائی، دوست، بیوی، شوہر، بیٹا، بیٹی کسی سے بھی اگر رات کو ہماری لڑائی ہوئی ہے۔ رات کو کوشش کریں گے۔ سونے سے پہلے جو کچھ ہوا۔ اس پر غور و فکر کریں۔ اگر خود غلط ہیں۔ تو اپنی غلطی کو قبول کریں۔ اگر دوسرا ہے کوشش کریں کہ اس کو احساس ہو جائے۔ اگر نہیں تو اللہ کی رضا کے لیے اسے معاف کر دیں۔

تاکہ صبح کو ہم اپنی صبح نیا آغاز سے کریں۔ رات کی کہی ہوئی باتیں بھول جائیں گے۔ ان سے ملنے والے سبق یاد رکھیں گے۔ لیکن ہم معاف کرکے ایک دوسرے کے ساتھ مخلص ہو کر بات کریں گے۔ اس لیے نہیں کہ ہم اس کے بغیر رہ نہیں سکتے۔ اس لیے کہ اس پر بھی اللہ تعالی ہمیں اجر عطا کرے گا۔ اللہ تعالی بڑا غفور الرحیم ہے۔ وہ جانتا ہیں کہ انسان ہی انسان کا دشمن ہے۔ اسی لیے تو اس نے انسان کو دوسرے انسان کی غلطیوں کو معاف کرنے پر اجر رکھ دیا ثواب رکھ دیا۔

چھوٹی چھوٹی عادتوں کو زندگی میں شامل کر تو دیکھو۔ زندگی تبدیل ہو جائے گی۔ آپ خوش ہوں گے آپ پر سکون رہیں گے۔ خود ہی آپ کو یقین ہو جائے گا۔ آپ کا رب ہے جو آپ کی سنتا ہے۔ آپ کو جانتا ہے۔ لیکن اس کے لیے آپ کو خود تک پہنچنا ہوگا۔ کیونکہ خود سے خدا تک پہنچا جاتا ہے۔ اس کے لیے آپ کو خود پر توجہ دینی ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو خود پر کام کرنا ہوگا۔ اس کے لیے آپ کو چھوٹی چھوٹی سی اچھی عادات کو اپنی زندگی میں شامل کرنا ہوگا۔

زندگی میں ایک دفعہ بری عادات کو چھوٹی چھوٹی اچھی اعداد کے ساتھ ری سائیکل کرکے تو دیکھیں۔ آپ کی زندگی میں آسانیاں پیدا نہ ہو۔ آپ کے گھر کا ماحول اچھا نہ ہوا۔ آپ کے گھر خوشیاں نہ ائیں۔ آپ کو ہر مشکل کا حل تلاش کرنا نہ آیا۔ تو آپ میرے کالم کو جھوٹا کہہ سکتے ہیں۔ اس میں لکھا گیا ایک ایک لفظ آپ کو اجازت ہے کہ آپ اس کو جھوٹ بول سکتے ہیں۔ لیکن تب جب آپ چھوٹی چھوٹی عادات کو اپنائیں گے۔ ان پہ غور کریں گے ان پہ محنت کریں گے اس کے بعد۔ اگر آپ کی زندگی میں اس کو پڑھنے کے بعد آسانی پیدا ہوئی یا آپ کو ایک فیصد بھی فائدہ ہوا۔ تو برائے مہربانی اس فائدے کو اپنے تک محدود نہ رکھیے گا۔ کسی اور کو بھی وہ چیز سکھائیے گا۔ جو آپ نے سیکھی۔

اس تبدیلی کا ذکر دوسروں کے ساتھ ضرور کریے گا جو اس کالم کو پڑھ کے اور اپنی بری عادات کو چھوٹی چھوٹی اچھی عادات میں ری سائیکل کرکے آپ کی ذات کو ہوا۔ میرا کالم پڑھنے اور مجھے اپنا وقت دینے کا بہت بہت شکریہ! رات کو سونے سے پہلے۔ اللہ تعالی سے دعا کیا کریں کہ اے اللہ مجھے توفیق دے کہ رات کو سونے سے پہلے مجھ پر کوئی فرض رہ نہ گیا ہو۔ اللہ تعالی ہمیں ہمارے فرائض کو جاننے اور ان کو ایمانداری سے پورا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Check Also

Dilution Refrigerators, Science Ki Sab Se Sard Dunya

By Asif Masood