Jawani Aur Taqve Ka Taluq
جوانی اور تقوے کا تعلق

تقوی کا لفظ"وقا یہ"سے نکلا ہے۔ جس کا مطلب ہے۔ بچاؤ کرنا۔ حفاظت کرنا۔ اصطلاح میں تقوی اللہ تعالی کے احکامات پر چلنا۔ ہر کام میں اللہ تعالی کا خوف اور اس کی رضا سامنے رکھنا تقوی کہلاتا ہے۔
قران میں اگر لفظ"جوانی"بار بار نہیں آیا۔ لیکن طاقت، قوت اور عمر کے مراحل کا ذکر ہے۔ سورۃ الروم: 54۔ ترجمہ: اللہ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور پیدا کیا، پھر کمزور کے بعد قوت عطا کی، قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا"۔ اس آیت سے واضح ہوتا ہے کہ طاقت والا دور (جوانی) اللہ تعالی کی خاص نعمت ہے جس کا حساب لیا جائے گا۔
تقوی اور جوانی کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے۔ یہ جوانی ہی ہے۔ جو انسان کو جنت میں لے جاتی ہے اور یہ جوانی ہے جو انسان کو جہنم میں لے جاتی ہے۔ جوانی میں نیکی کا ثواب بہت زیادہ ہوتا ہے کیونکہ خواہشات زور پر ہوتی ہیں اور اگر آپ جوانی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ یا گزر رہی ہیں۔ اس میں تقوی اختیار کرنا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ کو اپنی حفاظت کرنی پڑے گی۔ آپ لوگوں کو اپنی خواہشات پر کنٹرول کرنا پڑے گا۔ بچنا پڑے گا ان خواہشات سے جو کہ ہمیں اور دوسروں کو نقصان پہنچائے۔ اس عمر میں خاصی خواہشات ہوتی ہیں۔ جن میں سے خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ہمارا خیال رکھے۔ کوئی ہم سے پیار کرے کوئی ہمیں سمجھے۔ ان خواہشات سے بچنا ہے۔ دوسروں کے لیے نہیں خود کے لیے بچنا ہے۔
پیار بھی ملے گا سمجھنے والے لوگ بھی ملیں گے لیکن وقت پر وقت سے پہلے پوری ہونے والی خواہشات ہمیشہ نقصان دیتی ہیں۔ اس دور میں انسان سمجھ نہیں پاتا۔ کون اس کا ہے؟ کون اس سے پیار کرتا ہے؟ اس دور میں صرف ایک جنون ہوتا ہے۔ خواہش ہوتی ہے کیسے انسان کی جو ہمیں وقت دے ہماری تعریف کرے ہمارا خیال رکھے ہم سے پیار کرے۔ لیکن یہ وقت کسی اور کا نہیں ہے کسی اور کے پیار کا نہیں ہے کسی اور کی خیال رکھنے کا نہیں ہے کسی اور کی توجہ کا نہیں ہے۔ یہ وقت ہے خود پر کام کرنے کا۔ یہ وقت اپنی عبادات کو کنسسٹنسی کے ساتھ کرنے کا۔
یاد رکھیں جوانی کی ایک عبادت بڑھاپے کی سو عبادات سے بہتر ہے اور عبادت کا مزہ ہی جوانی میں ہے۔ خواہشات میں کنٹرول ہی جوانی میں ہے۔ تقوی کا مطلب سمجھنے کی عمر ہی جوانی ہے۔ اپنی حفاظت کرنے کا دور ہی جوان ہے۔ اگر آپ لڑکی ہیں لڑکا ہیں اور جوان ہے۔ تو تقوے کا مطلب پڑھنا اور سمجھنا آپ کے لیے بہت ضروری ہے۔ آپ کو کوئی مل سکتا ہے جو یہ کہے کہ وہ آپ سے بہت پیار کرتا ہے آپ کے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا وہ لڑکا بھی ہو سکتا ہے لڑکی بھی ہو سکتی ہے۔ لیکن ابھی اس کو خود سے بھی پیار نہیں ہے ٹھیک ہے وہ خواہشات کے مطابق چل رہا ہے۔ رب کی رضا کے مطابق نہیں۔
اپنی جوانی کو ضائع نہ کریں جو بھی کام کریں اللہ کا خوف اور اس کی رضا سامنے رکھ کر کریں اور یاد رکھیں تقوی اختیار کرنے کا دور جوانی ہے۔ اپنی جوانی کو صحیح جگہ اور صحیح طریقے سے استعمال کریں۔ خواہشات سب میں ہوتی ہیں مجھ میں بھی ہیں آپ میں بھی ہوں گی۔ مگر آپ نے ان کا ہی غلام نہیں بننا انہیں اپنا غلام بنانا ہے۔ خواہشوں کا غلام بننے والا انسان کبھی خوش نہیں رہتا اور جو خواہشوں کو اپنا غلام بنا لیتا ہے وہ زندگی کے ہر معاملے میں کامیاب ہوتا ہے۔ اللہ کی رضا کے لیے اپنی جوانی ضائع نہ کریں تقوے کا مطلب سمجھیں۔
بڑی بڑی نیکیاں کرنے کی ضرورت نہیں چھوٹے چھوٹے گناہوں سے بچنے کی کوشش کرے اور میرے لیے بھی دعا کریں کہ اللہ مجھے بھی یہ سب اختیار کرنے کی توفیق عطا کریں۔ مجھے بھی میری جوانی میں تقوے کا مطلب سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا کرے۔ اللہ تعالی آپ سب کو اپنی جوانی کی حفاظت کرنے اور ناجائز خواہشوں سے بچنے کی توفیق عطا کرے۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں جوانی اور تقوی گہرے تعلق کو خود کے ساتھ گہرا کر لیں۔

