Sunday, 21 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Izhar Aur Wajah

Izhar Aur Wajah

اظہار اور وجہ

آج کا یہ ٹاپک بڑے اور اور چھوٹے دونوں کے لیے ہے۔ اپنی والدہ اپنے والد اپنی بہن اپنے بھائی اپنی بیوی سے محبت کا اظہار اور انہیں کسی کام کو نہ کرنے کے پیچھے کی وجہ ضرور بتائیں۔ یہ رشتے ہمارے لیے بہت خاص ہوتے ہیں اور بہت ہی باریک ڈور سے بندھے ہوتے ہیں۔ اس کا دھاگہ بہت باریک مگر بہت مضبوط ہوتا ہے۔ کبھی اس دھاگے کو بہت کھینچنا پڑتا ہے اور کبھی حد سے زیادہ ڈھیل دینی پڑتی ہے تاکہ یہ ٹوٹ نہ جائے۔

اپنی ماں بہن بھائیوں سے اپنی محبت کا اظہار ضرور کریں۔ انہیں بتائیں کہ وہ آپ کے لیے ضروری ہے۔ وہ آپ کے لیے اہم ہے۔ لڑائی جھگڑے کے باوجود بھی ہمیں آپ ہی چاہیے۔ چھوٹی موٹی لڑائیوں کو نظر انداز کرکے اپنے رشتے کی ڈور کو مضبوط بنائیں اور جب بھی کبھی آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ کی امی ابو آپ کے بہن بھائی آپ کی بیوی آپ کے بھی بہت خاص ہیں۔ تو اس بات کا اظہار ان کے ساتھ بھی کرے تاکہ انہیں پتہ چلے کہ آپ ان سے کتنا پیار کرتے ہیں۔

اظہار کرنا بھی بہت ضروری چیز ہے۔ جس طرح اظہار بہت ضروری ہے۔ اسی طرح جب آپ کسی کو کسی کام سے منع کرتے ہیں تو اس کے پیچھے کی وجہ بتانا بھی بہت ضروری ہے۔ اب ہوتا کیا ہے ہمارے بڑے ہمیں بہت سے کاموں سے روکتے ہیں مگر کبھی بھی ہمیں وجہ نہیں بتاتی۔ جس وجہ سے ہم انہیں نہیں سمجھ پاتے اور وہ ہمیں نہیں سمجھ پاتے۔ اگر آپ بڑے ہیں اور آپ کسی کو کوئی کام کرنے سے منع کر رہے ہیں تو اس کے پیچھے کی اسے وجہ ضرور بتائیں۔

اگر یہ کالم کوئی والدہ یا والد پڑھ رہا ہے تو میری ان سے گزارش ہے کہ آپ اپنے بچے کو جب کسی چیز کے لیے منع کریں۔ تو اس کے پیچھے اچھا اور برا جو بھی ریزن ہو اس کو ضرور بتائیں۔ تاکہ اسے پتہ چلے کہ آپ اس وجہ سے منع کر رہے ہیں۔ اس سے اب ہوگا کیا؟ اس سے یہ ہوگا کہ وہ بچہ غور و فکر کرے گا اور صحیح اور غلط کا فیصلہ آسانی سے کر پائے گا۔ اگر آپ کو کسی سے محبت ہے تو اس کا اظہار ضرور کریں۔ یہاں پہ محبت کا مطلب؟ وہ محبت ہے جس کی اجازت ہمیں اللہ تعالی بھی دیتے ہیں۔

اب ہمیں محبت ہمارے والدین سے بھی ہو سکتی ہے بہن بھائیوں سے بھی ہو سکتی ہے بیوی سے بھی ہو سکتی ہے اور یہی رشتے سب سے اہم ہوتے ہیں۔ ان رشتوں میں محبت کا اظہار ہمارے رشتے کی ڈور کو مضبوطی سے جوڑے رکھتا ہے۔ کسی کام سے یا کسی چیز سے منع کرکے اس کے پیچھے کی وجہ بتانا بھی رشتوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی زندگی میں دو عادتوں کو شامل کریں محبت کا اظہار اور کسی بھی کام کو منع کرنے کی وجہ ضرور بتائیں۔ تاکہ جس کو منع کیا جا رہا ہے اسے فیصلہ کرنے میں اسانی ہو۔

جس طرح کھانا اور پانی انسان کے لیے ضروری ہے۔ اسی طرح رشتوں کا ہونا بھی ضروری ہے۔ یاد رکھیں یہ رشتے ہمیں اللہ تعالی نے دیے ہیں اور ہمیں ان کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش انے پر اللہ بہتر سے بہترین اجر دے گا۔ اپنے رشتے کی ڈور کو مضبوطی کے ساتھ جوڑے رکھیں۔ جہاں کھینچنے کی ضرورت ہو وہاں کھینچے اور جہاں ڈیلا کرنے کی ضرورت ہو وہاں ڈیل دیں۔ تاکہ ہمارے رشتے قائم رہیں۔

اللہ تعالی ہم سب کے لیے آسانیاں پیدا کرے اور ہمیں وہ آنکھ عطا کرے جو رشتوں کے ڈور کو دیکھنے میں ہماری مدد کر سکے۔ اللہ تعالی بندوں کے حقوق معاف نہیں کرے گا۔ اس لیے جس کا جو حق ہے اس کو ضرور دیں۔ مہینے میں ایک بار یا 12 مہینوں میں کوئی تین چار بار اپنوں سے اپنی محبت کا اظہار ضرور کریں۔ اگر کوئی بات دل میں ہو تو ادب کے دائرے میں رہ کر اس کا اظہار کریں۔ کبھی بھی کسی دوسرے کی باتوں میں ا کر اپنے رشتوں کو خراب نہ کریں۔ جب بھی کوئی آپ سے کوئی بات کرے تو پہلے اس کی تصدیق کریں پھر اس پر کوئی رد عمل دے۔

ہر مسئلے کا حل ضرور ہے، بس اس کو تلاش کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔ خوش رہیں خوشیاں بانٹیں۔ ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اپنے لیے آسانیاں پیدا کریں۔ اللہ تعالی ہمارے بڑوں کو ہمارے سروں پر سلامت رکھے امین اور ہم چھوٹوں کو ہمارے بڑوں کے لیے باعث رحمت بننے کی توفیق عطا فرمائے۔

Check Also

Qaum Ka Mustaqbil Tabahi Se Bachayen

By Umar Khan Jozvi