Thursday, 08 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Highlight

Highlight

ہائی لائٹ

ہائی لائٹ کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ کسی چیز کو نمایاں کرنا، ابھار کر دکھانا، سب سے زیادہ توجہ کے قابل بنانا، یعنی کسی چیز کی تعریف یا خاص بات سب کے سامنے واضح کرنا۔ ہائی لائٹ کرنے والی عادت ہماری بہت اچھی ہے۔ یہ خاص چیزوں کو یاد رکھنے میں ہماری مدد کرتی ہے۔ یہ ہمیں اچھی چیزیں سیکھنے اور انہیں یاد رکھنے میں بھی بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ہائی لائٹ کرنا بہت اچھی چیز ہے۔ مگر ہم ہائی لائٹ ہی غلط چیزوں کو کرتے ہیں۔ اگر کوئی غلطی پر ہے اور اسے اپنی غلطی کا احساس پہلے سے ہی ہے۔ اس نے اپنی غلطی پر معافی بھی مانگ لی ہے۔ لیکن ہم نے بار بار اس کی غلطی کو ہائی لائٹ کرنا ہے۔ کا ٹھیکا لے رکھا ہے۔

یہ اچھی بات ہے کہ ہم اس کی مدد کرتے ہیں وہ غلطی یاد رکھنے میں کہ وہ غلطی دوبارہ نہ دہرائے۔ مگر کیا اتنا کافی نہیں کہ وہ اپنی غلطی پر شرمندہ ہے۔ اس کو احساس ہے کہ اس سے غلطی ہوئی ہے۔ دو طرح کے انسان ہوتے ہیں۔ ایک وہ جو اپنی غلطی مان کر اس کو سدھار لیتا ہے اور بار بار غلطی کرنے سے بچتا ہیں۔ دوسرا وہ جو غلطی بھی کرتا ہے اور مانتا نہیں۔ مگر ہم اسے وہ غلطی کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ بار بار سناتے رہتے ہیں۔ ایک ہی چیز کو ہائی لائٹ کرنے سے پہلے ایک انسان کا نیچر جان لیں کہ وہ اس کو سدھارے گا یا اکڑ جائے گا اور ہماری اس کی ہائی لائٹ کی ہوئی غلطی کی وجہ سے ضد میں وہ بہت سی اور غلطیاں کر دے گا۔

ہماری زندگی میں بہت خوشیاں بھی ملی ہوتی ہیں۔ مگر ہم نے ہمیشہ ہائی لائٹ غموں کو کیا ہوتا ہے۔ ہم بار بار انہی غموں کو یاد کرتے رہتے ہیں۔ ہائی لائٹ کرتے رہتے ہیں۔ اپنے آپ کو تکلیف پہنچاتے رہتے ہیں۔ ہائی لائٹ کرنا ہی ہے تو اچھی چیزوں کو کریں۔ جو آپ کے لیے بھی فائدہ مند ہو اور انسانیت کے لیے بھی۔ جب ہم کسی سے ناراض ہوں یا کوئی ہم سے ناراض ہو تو۔ وہ سب سے پہلے اس کے برے رویے کو ہائی لائٹ کرتا ہے اور بھول جاتا ہے۔

ایک ٹائم پہ اس کا رویہ ہمارے ساتھ بہت اچھا بھی تھا۔ لیکن ہم نے ہائی لائٹ برے رویے کو کیا ہوتا ہے۔ ہائی لائٹ کرنا ہی ہے تو۔ اس چیز کو کرو جو بہت ضروری ہے۔ جس پہ کام کرنا بہت ضروری ہے۔ غلطی ہائی لائٹ کرنی ہے تو انسان کی ہائی لائٹ کرے۔ جو نہیں مار رہا کہ میں غلط ہوں۔ جو مان رہا ہے۔ اس کو بار بار غلطی کا احساس کروا کے احساس جرم میں مبتلا نہ کرے۔ تکلیفوں کو ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ۔ ان سے ملے ہوئے سکون کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ ان سے ملی ہوئی خوشیوں کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ دل توڑنے والے کو ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے بعد جو آپ کندن بنے اس کو بھی ہائی لائٹ کریں۔

والدین کی سختیوں کی وجہ سے بہت سی برائیوں سے ہم بچ گئے ہمیں انہیں بھی ہائی لائٹ کرنا چاہیے۔ والدین اساتذہ کے غصے کو ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے پیچھے کی وجہ کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ ہائی لائٹ کرنا ہی ہے تو۔ اس چیز کو کریں۔ جس نے آپ کو ایک بہترین انسان بننے میں مدد کی ہو۔ ہائی لائٹ اچھی اور بری دونوں چیزوں کو کریں۔ مگر ساتھ ساتھ سبق بھی سیکھیں۔ اللہ نے آپ کو تکلیفوں میں مبتلا کرنے کے بعد پھراپ کے دل کو پرسکون کیا۔ اس وقت کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ اللہ نے جو چھین لیا اس کو ہائی لائٹ کرنے کے ساتھ ساتھ جو آپ کو دیا اس کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ آپ پہ پابندیاں لگائی گئی۔ آپ نے سختیاں برداشت کی۔ پابندیوں کے بعد ملنے والی ازادی کو بھی ہائی لائٹ کریں۔ کیونکہ پابندیوں کے بغیر ازادی کا مزہ نہیں تھا۔

اللہ تعالی کی عطا کردہ نعمتوں کو ہائی لائٹ کیا کریں۔ آپ کو چھوٹی چھوٹی تکلیفیں ہائی لائٹ نہیں کرنی پڑیں گی۔ اللہ کے ساتھ کی ہوئی باتیں اور سکون ہائی لائٹ کریں۔ ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرتے رہیں خوش رہیں خوشیاں بانٹے۔ میرا کالم پڑھنے کا بہت شکریہ! ہائی لائٹ کرنا ہی ہے تو ان نعمتوں کو ہائی لائٹ کرکے سب کے سامنے واضح کریں جن سے اللہ تعالی نے آپ کو نوازا ہے۔ غرور کے ساتھ نہیں عاجزی کے ساتھ اور اگلے بندے کو اس امید کے ساتھ بتائیں کہ میرے ساتھ ساتھ وہ آپ کا بھی رب ہے۔ ہائی لائٹ کرکے بتائیں کہ اللہ تعالی بڑا غفور الرحیم ہے۔ ہائی لائٹ کرکے بتائیں کہ کوئی ساتھ دے نہ دے اللہ تعالی ساتھ ضرور دیتا ہے۔ ہائی لائٹ اپنا شکر کریں اور اللہ تعالی سے دعا کرتے رہیں کہ یا اللہ ہمیں دنیا اور اخرت کی نعمتیں عطا کر۔

Check Also

Sir Major James Abbott: Aik Muntazim, Aik Insan

By Asif Masood