Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Harkat Mein Barkat

Harkat Mein Barkat

حرکت میں برکت

حرکت میں برکت ہے، یہ صرف ایک جملہ نہیں بلکہ پوری زندگی کا ایک اصول ہے۔ یہ ایسا پیغام ہے۔ جو انسان کو محنت، لگن، کوشش کرنے میں مسلسل جدو جہد کی طرف بلاتا ہے۔ دنیا کا ہر کامیاب انسان اس سے سچائی کو مانتا ہے کہ رک جانے سے زندگی اگے نہیں بڑھتی، مگر حرکت کرنے سے راستے بنتے ہیں۔ موقع پیدا ہوتے ہیں اور کامیابی قدم چومتی ہے۔

اللہ تعالی نے بھی قران میں فرمایا ترجمہ: "انسان کے لیے وہی ہے جس کی وہ کوشش کرتا ہے"۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ برکت محنت میں ہے۔ برکت کوشش میں ہے چلتے رہنے میں ہے۔ جو لوگ آگے بڑھنے کی ہمت رکھتے ہیں وہی دنیا میں کچھ کر دکھاتے ہیں۔ حرکت صرف جسمانی حرکت نہیں ہوتی، یہ ذہنی، عملی اور فکری حرکت بھی ہوتی ہے۔ جب انسان ذہن چلائے، نئی سوچ اپنائے، نیا کام سیکھے، مشکلات کا مقابلہ کرے اور بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرے تو اس کی زندگی میں خود بخود برکت پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے۔

تعلیم ہو، کاروبار ہو، یا گھریلو زندگی، یا تربیت کا میدان ہو۔ ہر جگہ کامیابی انہی لوگوں کے قدم چومتی ہے جو محنت سے نہیں گھبراتے۔ پرندہ بھی صبح سویرے، رزق کی تلاش میں نکلتا ہے۔ چلتا پانی بھی زندہ پانی ہوتا ہے جب کے رکے ہوئے پانی سے بدبو آنا شروع ہو جاتی ہے۔ زندگی میں یہ اصول ہمیشہ یاد رکھیں۔ جو چلتا ہے وہی جیتتا ہے، جو کوشش کرتا ہے وہی پاتا ہے جو حرکت میں رہتا ہے اللہ اس کے کام میں برکت ڈالتا ہے۔

ہمیشہ جسمانی اور ذہنی حرکت کرتے رہیں کیونکہ حرکت انسان کو صحت مند رہنے میں مدد دیتی ہے۔ لیکن ضرورت سے زیادہ حرکت بھی نہ کریں کہ آپ کی طبیعت خراب ہو جائے۔ ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں فارغ دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے جو ہمیں برے کاموں کی طرف مائل کر سکتا ہے۔ ہمیشہ حرکت کرتے رہیں کیونکہ حرکت میں برکت ہے اور اللہ تعالی سے دعا کرتے رہیں۔ اے اللہ ہمارے دلوں کو ہدایت کے بعد بھٹکنے سے بچا۔

Check Also

J Dot Ka Nara

By Qamar Naqeeb Khan