Friday, 05 December 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayesha Batool
  4. Bahadur Larki

Bahadur Larki

بہادر لڑکی

یہ کہانی ہے ایک پیاری سی لڑکی کی۔ جو صورت اور سیرت دونوں سے بہت خوبصورت ہے۔ ان کا بچپن بہت پیار اور لارڈ سے گزرا۔ آنکھوں میں بڑے بڑے خواب لے کر دن رات محنت میں گزارنے والی لڑکی۔ وہ دوست بہت کم بناتی ہے۔ ویسے تو لوگ بہت ہیں جو کہتے ہیں کہ وہ ان کی دوست ہیں۔ مگر صرف وہ ایک شخص کو کہتی ہیں کہ وہ میرا دوست ہے۔ رحم دل معاف کرنے والی رشتوں کو بخوبی سنبھالنے والی سب کو سمجھنے والی۔ لیکن اسے کوئی سمجھنے والا نہیں۔

انہوں نے ٹیچنگ کی ارمی میں کام کیا ڈرامے لکھے لیکن اپنی محنت میں ہمیشہ اپنا نام شامل کرنے کی بجائے دوسروں کا کیا۔ خواہش وکیل بننے کی تھی مگر اللہ نے انہیں ملٹی ٹاسک میں ڈالا مگر پریشان نہ ہوئی اللہ کے فیصلے کو قبول کیا اور ایمانداری سے کام کیا۔ اپنے خوابوں کو چھوڑ کر اس راستے پہ چلنا جو اللہ نے آپ کے لیے چنا ہے اور ایمانداری سے کام کرنا یہ بھی ایک بہادری کا کام ہے۔ اب بہادر لڑکی کی زندگی اتنی اسان تو ہو نہیں سکتی رستہ انہوں نے قبول وہ کیا جو اللہ نے چنا وہ لڑکیوں کے لیے اس راستے پہ چل کر بہت کچھ کرنا چاہتی تھی ایسا کوئی نہیں تھا جو انہیں ہرا سکے مگر وہ اپنے نصیب سے ہار گئی۔

ان کی شادی ہوگئی مگر ماشاءاللہ ان کی شادی شدہ زندگی بہت شاندار گزری۔ مگر اسے بھی نظر لگ گئی کچھ ہی عرصے بعد ان کے شوہر انتقال کر گئے۔ بکھر گئی، ٹوٹ گئی، ہار گئی مگر انسانوں سے کوئی امید نہیں رکھی وہ نہیں چاہتی تھی کہ کوئی انسان ان پہ ترس کھائے ہاں وہ یہ ضرور چاہتی تھی کہ اللہ کی ذات ان پہ ترس کھائے۔ خود کو سنبھالا اللہ کے ہر فیصلے کو قبول کیا۔ کسی سے کوئی شکایت نہیں کی نہ والدین سے نہ اپنے رب کی ذات سے۔ انہیں اپنے رب کا ہر فیصلہ قبول ہے مسکراتی ہیں بچوں کے ساتھ بچی بنی رہتی ہیں۔ مگر اپنے رب سے ہر بات کرتی ہے روتی بھی ہیں لیکن صرف اپنے رب کے سامنے کیونکہ وہ جانتی ہے کہ اس کے لیے وہ ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ مجھے میرے رب پر بہت یقین ہے مجھے اس کا ہر فیصلہ قبول ہے مجھے نمک کی بھی ضرورت ہوتی ہے تو میں اپنے رب کو پکارتی ہوں۔ لیکن انسانوں سے لا تعلق نہیں کرتی ان کے حقوق بھی پورے کرتی ہوں کیونکہ یہ بھی میرے رب کی رضا کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ ہے وہ بہادر لڑکی جس نے اپنے رب کی ذات سے عشق کیا وہ کہتی ہیں مجھے اپنے رب کی ذات سے عشق ہے اور میری یہی کامیابی ہے۔ بس وہ چاہتی ہیں کہ والدین اپنی اولاد کو سمجھیں۔ انہیں زندگی گزارنے کا ڈنگ سکھائیں۔ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاریں اگر بیٹے کو ازادی دیں تو بیٹی کو بھی دیں لیکن ہاں دونوں کو بتائیں۔ کہ بیٹا یہ آپ کی حدود ہیں اگر آپ اس کو کراس کریں گے تو ہم معاف نہیں کریں گے۔

ساتھ ساتھ وہ یہ بھی پیغام دیتی ہیں کوئی آپ کو سمجھے نہ سمجھے آپ کا رب آپ کو سمجھتا ہے ایمانداری سے بس آپ کام کریں جو کام کریں دیکھیں کہ وہ جائز ہے کہ ناجائز اس پہ اللہ راضی ہوگا یا ہمیں سزا دے گا۔ یہ ہیں وہ بہادر لڑکی بہادر لڑکی صبر ہمت اور ایمان کے ساتھ زندگی کی ہر مشکلات کا مقابلہ کرتی ہے اور دوسروں کے لیے امید کی روشنی بنتی ہے ہمیں ان کی کہانی سے سیکھنا چاہیے۔ کہ ہمیں ہمت اور صبر کے ساتھ زندگی گزارنی چاہیے اور ان کی کہانی کو پڑھ کر خود پر غور کریں ان سے بڑی مشکلات تو نہیں آپ کی زندگی میں؟

یہ ہم لڑکیوں کے لیے ایک مثال ہے ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں پر ناراض ہو جاتی ہیں شکایتیں شروع کر دیتی ہیں اللہ سے شکوے شروع کر دیتی ہیں۔ یاد رکھیں ہم سب کا رب ایک ہے وہ آپ کی چھوٹی چھوٹی تکلیفوں سے بھی واقف ہے وہ جانتا ہے آپ پریشان ہیں وہ جانتا ہے اب تھک گئی ہیں وہ خود تو کہہ رہا ہے کہ تمہارا رب تمہارے ساتھ ہے۔ تو پھر تو ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں نا۔ لوگوں کو خوش کرنا چھوڑیں اللہ کی رضا کے لیے کام کریں خوش رہیں یاد رکھیں لڑکیاں مضبوط ہیں ہم مضبوط ہیں ہم مضبوط ہیں۔ میرا کالم پڑھنے اور مجھے وقت دینے کا بہت شکریہ!

اللہ تعالی اس بہادر لڑکی کی زندگی میں آسانیاں پیدا کرے اور اللہ تعالی ہمیں ہر کام کے پیچھے چھپی ہوئی حکمت کو دیکھنے والی نظر عطا کرے۔

Check Also

Mian Muhammad Baksh (19)

By Muhammad Sarfaraz