Aap Ki Sehat Aap Ki Khubsurti Hai
اپ کی صحت اپ کی خوبصورتی ہے

صحت اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔ اگر آپ صحت مند ہیں تو آپ دنیا کے خوبصورت انسان ہیں۔ خوبصورت انسان کی تعریف اس کی صحت ہے۔ ہم نے بچپن سے ہی ایک جملہ پڑھا بھی ہے اور سنا بھی ہے۔ صحت ہزاروں نعمت ہے۔ health is wealth.. اگر آپ صحت مند ہیں تو سب ہی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر آپ صحت مند نہیں تو کوئی بھی آپ کے ساتھ نہیں۔۔ اگر آپ بیمار ہیں اور آپ نے چڑچڑا بنا رہا ہے جس کی آپ کو سمجھ بھی نہیں ارہی اور اپنے آپ اپنے عزیزوں کو اپنے ساتھ رکھیں نئے کے لیے اس ڈر سے ایک قدم پیچھے کریں گے کہ کہیں تکلیف کی وجہ سے آپ انہیں تلخ نہ بول دے یا کوئی ایسا جملہ نہ بول دے جو ان کے دل ازاری کرے۔ تو وہ صرف آپ کا پیچھے کیا ہوا قدم یاد رکھیں گے نہ کہ آپ کی نیت نیت صرف ایک ہی ذا ت جانے والی ہے اور وہ اللہ کی ذات ہے۔
ا س کے علاوہ باقی سب کو آپ کو ثبوت دینا پڑے گا۔ آپ کو اپنی نیت کو ثابت کرنا پڑے گا۔ آپ کو وضاحتیں دینی پڑیں گی۔ وضاحتیں بھی ان لوگوں کو دینی پڑے گی جن پر آپ کو مان اور یقین ہوگا کہ وہ آپ کو جانتے اور سمجھتے ہیں۔ پھر آپ کا یہ وہم اور برہم بھی ٹوٹ جائے گا کہ وہ آپ کو جانتے اور سمجھتے ہیں جو کہ آپ کی ذہنی صحت کو بری طرح سے خراب کرے گا۔ آپ ایک قدم پیچھے کرکے دیکھیں دوسرے دو قدم پیچھے نہ گئے تو نام بدل دیجیے گا میرا۔ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو آپ قدم پیچھے کرو تو وہ آپ کو ساتھ ملا لیں اس کو صرف ایک کی چیز یاد رہے گے۔ وہ آپ کی تکلیف میں نکلی ہے سخت بات اور پیچھے کیا گیا قدم۔
اس میں قصور ان کا بھی نہیں ہوگا کیونکہ تکلیف برداشت سے باہر ہوگئی ہے تو ہمارے رویے میں بس تھوڑی سی سختی اگئی ہے۔ جس تبدیلی کی وجہ سے ہم خود بھی پریشان ہیں ہمیں خود سمجھ نہیں ارہی تو ہم کسی اور کو کیا سمجھائیں گے؟
انسان صرف جسمانی طور پر ہی بیمار نہیں ہوتا بلکہ ذہنی طور پر اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے اور جسمانی صحت سے زیادہ نقصان دہ ذہنی صحت کا خراب ہونا ہے۔ صحت آپ کے رشتے بھی خوبصورت کرتی ہے۔ صحت ہے تو سب کچھ ہے۔ صحت نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ اپنی صحت پہ کمپرومائز نہ کریں۔ اچھا کھائیں، اچھا پییں، صفائی کا پورا خیال رکھیں۔ غیر ضروری بوجھ کندھوں سے اتار دیں۔ خود کو خوش رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے یہ ذمہ داری کسی اور کو نہ دے۔ صحت کا نہ ہونا نہ صرف آپ کو جسمانی طور پر بلکہ ذہنی طور پر اور مالی طور پر بھی بیمار کرتا ہے۔ ابھی جو آپ کو مخت میں صحت ملی ہے بعد میں پیسوں سے بھی نہیں ملے گی۔ جسمانی طور پر آپ بیمار ہیں اور آپ کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہونا پڑ جائے گا۔ پھر انزائٹی ڈپریشن اور تکلیف آپ کی برداشت سے باہر ہو جائے گی اور جب آپ اسے برداشت نہیں کر پائیں گے تو نہ چاہتے ہوئے بھی آپ کے رویے میں سختی شامل ہو جائے گی۔ اس لیے اپنی صحت کا بہت سارا خیال رکھیں۔ کیونکہ آپ کی صحت ہے تو آپ کو پوری دنیا خوبصورت نظر ائے۔ آپ خود کو ائینے میں دیکھیں گے تو ایک خوبصورت انسان کا عکس ائینے میں آپ کو جو نظر ائے گا وہ خوبصورت انسان آپ ہیں جو صحت مند انسان ہے وہ صحت مند انسان آپ ہیں تو آپ کے سارے رشتے آپ کے پاس موجود ہیں تو آپ کے سارے دوست ہیں تو آپ کے بہن بھائی ہیں۔ تو آپ کے ماں باپ ہیں۔ اگر آپ کے پاس صحت نہیں تو آپ کے پاس کچھ بھی نہیں۔ اگر صحت کا خیال نہ رکھا جائے تو نہ صرف انسان کے خواب ٹوٹتے ہیں بلکہ انسان خود بھی ٹوٹ جاتا ہے جسمانی طور پر کم اور ذہنی طور پر زیادہ۔ پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی عزت نفس کا بھی قتل ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حضرات تک آپ کو باتیں سناتے ہیں کہ اگر پیسے نہیں تھے تو دوا لینے کیوں ائے ہو۔ سرکاری ہاسپٹل میں جائیں گے تو وہاں سے بھی چند ہی دوائیاں آپ کو ملیں گی باقی آپ کو باہر سے خریدنی پڑیں گی۔ یا تو اتنا پیسہ کمائیں کہ آپ کسی اچھے سپیشلسٹ کے پاس جا کے اپنا علاج کروا سکیں۔ آپ کے ہونے سے ہی سب کچھ ہے آپ کے جانے کے بعد دو ہی لوگ آپ کو یاد رکھیں گے وہ آپ کے والدین ہیں۔ اس کے علاوہ چند لوگ ہی ایسے ہوں گے جو آپ کو چند دنوں چند مہینوں اور چند سالوں سے زیادہ کوئی یاد نہیں رکھتا۔ پیسہ کمانے والا انسان امیر انسان نہیں صحت کمانے والا انسان صحت پر کام کرنے والا انسان کامیاب انسان ہے۔ دنیا کا سب سے خوبصورت انسان بھی صحت مند انسان ہے۔ اپنی صحت کا بہت سارا خیال رکھیں۔ اگر آپ نے اپنی صحت کا خیال رکھ لیا آپ نے اپنے رشتے بچا لیے آپ نے اپنے خواب بچا لیے آپ نے اپنی سیلف رسپیکٹ بچا لی آپ نے خود کو نفسیاتی مریض بننے سے بچا لیا تو آپ نے ایک انسان ہونے کا حق ادا کیا ہے۔ اللہ تعالی ہمیں انسان ہونے کے ساتھ ساتھ انسان بننے کی بھی توفیق عطا کرے میرا کالم پڑھنے کا بہت بہت شکریہ اللہ تعالی ہم سب کو صحت تندرستی والی زندگی عطا کرے۔ ایک بات یاد رکھیں کامیابی حاصل کرنے سے پہلے صحت مند ہونا ضروری ہے۔ خوابوں کو پورا کرنے سے پہلے صحت مند ہونا ضروری ہے۔ انسانیت میں اپنا نام لکھوانے کے لیے انسانیت پر کام کرنے کے لیے صحت مند ہونا ضروری ہے۔ ایک جملہ ہم جو بہت بولتے ہیں مرنا تو ایک دن ہے ہی کیوں نہ بندہ کھا پی کر مرے۔ اس کو ہم تھوڑا چینج کریں گے مرنا تو انسان نے ہے ہی کیوں نہ وہ تھوڑا تقوی اختیار کرکے مرے۔ مرنا تو انسان نے ہے ہی کیوں نہ وہ انسانیت کے لیے کوئی کام کرکے مرے۔ مرنا تو انسان نے ہے ہی کیوں نہ وہ اپنے آپ کو انسان انسان ہونے کے ساتھ ساتھ انسان بن کر مرے۔ مرنا تو ایک دن انسان نے ہے ہی کیوں نہ وہ دوسروں کے لیے مثال بن کے مرے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ نے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے یہ اپنی صحت کو گوانے کے ساتھ ساتھ اپنے خوابوں کا قتل بھی کرنا ہے۔ صحت مند رہیں خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔ آپ کی صحت ہی آپ کے رشتوں کو بچاتی ہے اور آپ کی صحت ہی آپ کے اپنوں کو آپ سے دور کرتی ہے یعنی صحت مند انسان کے پاس سب کچھ ہے بیمار انسان کے پاس وہ خود بھی نہیں۔

