Tuesday, 17 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ayaz Khawaja
  4. Us Rizq Se Mout Achi (3)

Us Rizq Se Mout Achi (3)

اُس رزق سے موت اچھی (3)

سفیان کے پاس ایک پرانی موٹر سائیکل ہے، اور وہ اکثر شہر کے ٹریفک کانسٹیبلز کے ساتھ جھگڑا کرتا ہے۔ جب وہ اسے بلا وجہ روکتے ہیں اور اگر وہ ایک سو روپے کا نوٹ لائسنس کے نیچے چھپائے تو "چالان" نہی ہوگا کی پیشکش کرتے ہیں۔

وہ انہیں بتاتا ہے کہ اسے پرواہ نہیں اگر وہ اسے تھانے لے جائیں، لیکن وہ رشوت نہیں دے گا کیونکہ یہ معاشرے کے لئے کینسر ہے اور کسی کو اسے ختم کرنا ہوگا۔

سفیان اپنے والد سے یہ خصوصیات ورثے میں لیتا ہے۔

پولیس کانسٹیبل: آپ ہمارا خیال بھی کرو، ابھی دن شروع ہوا ہے۔

سفیان: کیسا خیال؟

پولیس کانسٹیبل: بس چائے پانی کے لئے کچھ۔۔ لائسنس کے نیچے ایک سو روپے کا نوٹ۔۔ بس

سفیان: کھل کر بولو، تمہیں رشوت چاہیے کیونکہ تم نے مجھے کسی وجہ کے بغیر روکا ہے۔۔ میرا وقت ضائع کیا۔۔ مجھے اسٹیشن لے چلو۔۔ ایک پیسہ نہیں دوں گا۔۔ میں تمہیں ایک پیسہ بھی نہیں دوں گا۔۔

پولیس ڈیپارٹمنٹ کی بہت عزت کرتا ہوں۔۔ لیکن تم جیسے لوگوں نے ڈیپارٹمنٹ کو بدنام اور سارے نظام کو خراب کر دیا ہے۔۔

چلو بات کرتا ہوں ایس ایچ او صاحب سے۔

پولیس کانسٹیبل: چلو پھر تمہارا چالان کروں گا۔

سفیان: ہاں کرو چالان۔۔ دیکھ لوں گا سب کو لیکن رشوت نہ دوں گا نہ کسی سے لوں گا۔

صورتحال زیادہ مختلف نہیں ہوتی جب وہ اپنے یوٹیلیٹی بلز (پانی/بجلی/گیس) کسی بینک میں ادا کرنے جاتا ہے یا جب سرکاری دفاتر کے کلرک اسے ٹال دیتے ہیں یا برے سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں، تو وہ ایک نہ ختم ہونے والی تقریر کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے دوست اسے کھینچ کر clerk سے دور لے جاتے ہیں۔

ایک بار اس کے دوست نے سفیان سے کہا کہ اسے پاسپورٹ آفس لے چلو لیکن اسے نہیں معلوم تھا کہ سفیان بدعنوانی یا غیر اخلاقی سرگرمی دیکھ کر اتنے تشویش ناراض ہو جاتا ہے۔

اس نے ایک بار کھڑکی کے کلرک کو بھی دھکا دیا، لیکن اس کے دوست کو اس وقت اس بات کا علم نہیں تھا۔

کلرک: پاسپورٹ کی فیس 900 روپے اور ہمارا خرچہ پانی 50 روپے۔

یونس: یہ لو 900 روپے اور یہ رکھو 50 روپے خرچے پانی کے لئے۔

سفیان نے کلرک کے ہاتھ سے پیسے چھین لئے۔

کلرک: اوئے یہ کیا کر رہے ہو؟ یہ کون ہے؟

(وہ یونس سے پوچھتا ہے)

سفیان پیسے گنتا ہے۔۔

سفیان: خرچہ پانی۔۔ 950 روپے ہاں۔۔ (اس نے 50 روپے کم کرکے کلرک کو صرف 900 روپے واپس دیے)

سفیان: یہ لو 900 روپے۔۔ یہی پاسپورٹ پروسیسنگ کی فیس ہے۔۔ جو تنخواہ ملتی ہے اس میں زندہ رہو۔۔ ایماندار رہو۔۔

حلال کماؤ حلال کھاؤ۔۔

اگر نہیں تو حلال گوشت بھی نہ کھاؤ۔۔

کتے بلیاں ہیں تمہارے لئے۔۔ احمق لالچی لوگ۔۔

تم سے اچھے تو وہ بھکاری ہیں جو مزاروں کے باہر بیٹھے ملتے ہیں، انہیں کوئی کچھ دیتا ہے تو لے لیتے ہیں۔۔

تم بھی ہاتھ پھیلا کر مانگ لو، کچھ مل جائے گا۔۔

شرم کرو۔۔

یہ لو یونس اپنے (50) روپے۔۔

ان لوگوں نے پاکستان کو بدنام کیا ہے ساری دنیا میں۔۔

ایک پیسہ انہیں نہیں دینا۔۔

ہمیں واقعی اس لعنتی نظام کو بدلنا ہوگا۔۔ یہ نا معقول ہے۔

(کلرک کھڑکی کے پیچھے چیخ رہا ہے اور احتجاج کر رہا ہے)

پولیس کو بلاتا ہوں۔۔ ایمانداری کا سبق سکھاتا ہے سالا۔

یونس: عجیب پاگل انسان ہو یار۔۔ تم سمجھتے کیوں نہیں۔۔ یہاں کام ایسے ہی چلتا ہے۔

سفیان: (مزاحیہ انداز میں) میں کیا نہیں رہتا یہاں۔۔ مجھے نہیں پتہ؟

لیکن جب تک سفیان ہے میرے دوست۔۔ تب تک سب کو جدوجہد کرنی ہے اس سارے نظام کو بدلنے کی۔۔ یہ بڑا مشکل لگتا ہے اور یقینا ایک پیراڈائم شفٹ Paradigm Shift ہوگا۔۔ تقریباً ناممکن لگتا ہے۔۔ لیکن ایک دن یہ ہوگا۔۔

ہمیں تبدیلی لانی ہوگی تاکہ پاکستان کو اگلے level پر لے جا سکیں۔۔ صحیح ہے؟

سب سے پہلے بدعنوانی کو ختم کرو، یہ معاشرے کو دیماک کی طرح کھا رہی ہے۔

یونس: یار یہ ہیرو بننا چھوڑو، کسی دن بڑی مصیبت آئے گی۔

سفیان: کسی کو تو کرنا ہی ہوگا۔۔ اس مقصد میں مدد کرو۔۔

کلب میں شامل ہو جاؤ یار۔۔ نوجوان ہی وہ واحد طاقت ہے جو کسی قوم کے مستقبل کو بدلتی ہے۔۔

متفق ہو؟ یا پھر شاید قدرت نے مجھے سب کو ٹھیک کرنے کا کام دیا ہے (ہنسی) دونوں ہنستے ہیں اور موٹر سائیکل مصروف سڑک پر چلتی ہے۔

جاری ہے۔۔

Check Also

Gorakh Hill Station Dadu

By Muhammad Wasif Akram