1.  Home
  2. Blog
  3. Asim Khan
  4. Hareem Fatima Ki Khuli Aankhein

Hareem Fatima Ki Khuli Aankhein

حریم فاطمہ کی کھلی آنکھیں

حریم فاطمہ ایک خوبصورت کلی جو اس معاشرے کے بھیڑیوں اور انسانوں کے روپ میں ان شیطانوں نے اس کلی کو اپنے بے رحم ہوس کے پاؤں تلے مسل دیا کہ ابلیس بھی دیکھ کر ضرور حیران اور شرمایا ہوگا۔ اور یہ سوچنے پر مجبور ہوا ہوگا کہ مسلمانوں کے اس معاشرے میں اس قدر ظلم کی انتہا تو شاید اس نے فرعون اور نمرود کے دربار میں بھی نہ دیکھی ہو۔ آخر ہم اس قدر بزدل اور بے حس کیسے ہوسکتے ہیں۔ کہ حریم جیسی کلییاں آئے روز ہوس کے ان پجاریوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہیں۔

کیا ہمیں ہوش اس دن آئے گا جس دن ہر گلی و محلے کی حریم فاطمہ کے ساتھ ایسا ہو نے لگے گا۔۔؟ کیا حریم فاطمہ کی کھلی آنکھیں اس معاشرے کے ہر فرد کے لئے یہ سوال نہیں چھوڑ گئی، کہ نام نہاد نعروں اور گلی محلے میں چہ مگوئیوں سے ہٹ کر میرے والد کے ساتھ مل کر میرے حق میں آواز اٹھانا اور میرا کیس اس وقت تک لڑنا جب تک کہ ان ہوس کے پجاریوں کے گلے میں موت کا پٹہ نہ پہنا لینا۔

نہیں تو یاد رکھنا میری آن کھلی آنکھوں کوجو مرنے کے باوجود بھی کھلی اس لیے رہ گیی، کہ جو ظلم اور بربریت ان آنکھوں نے دیکھی ہے اس کے بعد شاید یہ بند ہونا بھول گئیں یا پھر بند نہ ہو سکیں؟ حریم فاطمہ کی یہ آدھ کھلی آنکھیں اس معاشرے کے ہر فرد کے لیے یہ سوال چھوڑ گئی ہیں کہ اگر آن کھلی آنکھوں کی لاج نہیں رکھی گئی تو یاد رکھنا آنے والے وقت میں کسی نہ کسی گھر کی حریم فاطمہ ایسے ہی کھلی آنکھوں کے ظلم کا شکار بنتی رہے گی۔

ہمارے معاشرے کے یہ بھیڑیے آیسے ہی دندناتے اور حریم جیسی کلییاں مسلتے رہیں گے۔

اور حریم جیسی پیاری کلییاں اپنی کھلی آنکھوں سے اس بے رحم دنیا سے جاتے جاتے یہ سوال چھوڑ جائیں گی کہ آخر کب اس بے حس معاشرے اور اس میں رہنے والے نام نہاد مسلمانوں کی غیرت جاگے گی۔

Check Also

Imf Aur Pakistan, Naya Magar Shanasa Manzar

By Khalid Mehmood Rasool