Monday, 23 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asim Khan
  4. Aap Ne Ghabrana Nahi

Aap Ne Ghabrana Nahi

آپ نے گھبرانا نہیں

پاکستان جیسے ملک میں لفظ آپ نے گھبرانا نہیں کسی حیرت سے کم نہیں، عمران خان صاحب کو شاہد ایک عام مزدور پاکستانی کی مشکلات اور اس کی روزمرہ زندگی کیسی گزر تی ہے کچھ ٹھیک اندازہ نہیں ہے یا پھر ہو سکتا ہے کہ اس کا واسطہ اس طبقے سے پڑھتا ہوں یا پھر اسے بتایا اور دکھایا ہی اس طبقے کے بارے میں جاتا ہے۔ جو زندگی کی ان مشکلات اور تکلیفات سے نہیں گزرتے، جن سے ایک عام مزدور پاکستانی گزرتا ہے۔ ایک عام مزدور پاکستانی جب صبح سویرے اٹھتا ہے تو سب سے پہلے تو یہ سوچتا ہے"کہ آج اسے اپنی روزمرہ زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے اور اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار مہیا ہو گا بھی یا نہیں"۔

اس کے بعد آتے ہیں ملکی اداروں کے اوپر جن میں پولیس عدالت ہسپتال واپڈا اور ایسے بے شمار ادارے ہیں جن کا نظام زندگی دیکھ کر لفظ آپ نے گھبرانا نہیں کسی حیرت سے کم نہیں، ایک عام مزدور پاکستانی جسے دو وقت کی روٹی اور اشیائے زندگی کو پورا کرنے کے لیے بھی جان کے لالے پڑے ہوتے ہیں، ذرا سوچئے اگر اس کا واسطہ ان پاکستانی اداروں میں سے کسی ایک کے ساتھ بھی پڑ جاتا ہے۔ تو پھر بھی کیا اسے گھبرانا نہیں چاہیے۔

یقینا اسے گھبرانا چاہیے، کیونکہ اگر آپ نے انسانی کیٹگری کو دیکھنا ہے تو پاکستانی اداروں سے اچھی مثال آپ کو کہیں نہیں ملے گی، جہاں پر انسان کو اس کے پیسے اور دولت کی بنیاد پر جانچا پرکھا اور اس کی عزت کی جاتی ہے میں اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ آپ سب لوگ بہت بہتر جانتے ہیں۔

لیکن پھر بھی لفظ آپ نے گھبرانا نہیں ایک عام مزدور پاکستانی کے لئے کسی حیرت سے کم نہیں۔ وزیراعظم عمران خان صاحب ہم پاکستانی ہیں اور شاید ہمیں ہی گھبرانا چاہیے۔

Check Also

Sarak, Sawari Aur Be Dharak Yaari (2)

By Maaz Bin Mahmood