Friday, 20 September 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Asif Ali Yaqubi
  4. Twitter Par Followers Barhane Ke Asool

Twitter Par Followers Barhane Ke Asool

ٹوئٹر پر فالورز بڑھانے کے اصول

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے دنیا کو اب بستی کی شکل دی ہے جس کی وجہ سے ہم لمحہ اور ہر مائیکرو سیکنڈ نہ صرف دنیا کے حالات سے باخبر ہوتے ہیں بلکہ اس پر تیز ترین اور براہ راست لمحوں میں اپنے تاثرات بھی دنیا کے سامنے رکھ دیتے ہیں۔ میرے خیال میں دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں سب سے بڑا کردار ٹوئٹر کا ہے۔ ٹوئٹر سماجی رابطہ کا ایک آنلائن پلیٹ فارم اور مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے۔ اس پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے خواص و عام اپنا پیغام اور اظہار خیال کرتے ہیں۔

میں اسے سوشل میڈیا کا سب سے حقیقی تصویر سمجھتا ہوں جہاں پر بڑے بڑوں سے لیکر عام آدمی تک بلاتکلف ایک دوسرے کے خیالات اور خبریں جان سکتے ہیں۔ یہاں پر ایک شخص کے حقیقی روپ و قول کا ہی اندازہ لگایا جاتا ہے۔ ٹوئٹر کے جہاں میں سب کچھ شفاف ہوتا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے فالورز یعنی پرستاروں کے ساتھ پیغامات شریک کرنے کے حوالے سے اس پلیٹ فارم کی محدود الفاظ کی پالیسی اسے دوسرے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سے ممتاز بنا دیتی ہے بلکہ اسے سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کی بجائے مائیکرو بلاگنگ کی نئی شناخت دیتی ہے۔ یہاں پر مقبولیت کا اندازہ کسی شخص کے فالورز سے ہی لگایا جاتا ہے۔

جتنے زیادہ فالورز ہوں گے تو اتنی ہی شہرت اور کامیابی قدم بوسی کریں گے۔ ٹوئٹر پر میرے 80 ہزار سے زیادہ فالورز مجھے اس پلیٹ فارم پر صوبہ خیبر پختونخواہ کے ٹاپ 20 صحافیوں میں جگہ دیتی ہے۔ اس لئے میرے دوست احباب اور فالورز ہمیشہ مجھ سے ٹوئٹر پر فالورز بڑھانے کا راز پوچھتے ہیں۔ آج میں اپنے اس تحریر میں اس راز سے پردہ اٹھانا چاہتا ہوں اور نو ایسے اصول قلمبند کروں گا جس پر عمل کرکے چند سالوں یا شائد چند ماہ میں ٹوئٹر پر ہزاروں فالورز بن سکتے ہیں۔

محترم قارئین، ٹوئٹر پر فالورز بڑھانے کے لیے مندرجہ ذیل اصولوں کو اپنا کر فالورز بڑھائے جاسکتے ہیں۔

1: ٹوئٹر پر سب سے پہلے اپنی ایک شناخت بنائے اور اپنے بائیو میں اپنی وہی تعریف لکھیں جو آپ کا بہترین اور پسندیدہ شوق ہو اور جس میں آپ ماہر ہوں۔

2: ٹوئٹر کی دنیا میں ٹرینڈز کی اہمیت ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے۔ اس لئے ٹارگیٹیڈ ٹرینڈ کے مطابق روزانہ کم از کم 10 ٹوئٹس کریں۔ کیونکہ ٹرینڈز ٹاپک سے روزانہ 2 سے 20 تک بلکہ اس سے بھی زیادہ فالورز بڑھتے ہیں۔

3: ٹرینڈز ٹاپک پر دوسروں کے ٹوئٹس پر لائک اور کمینٹس کریں۔ اس سے بھی فالورز بڑھنے کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔

4: اپنے ٹوئٹس میں متعلقہ فیلڈ کے حامل افراد اور دوستوں کو ٹیگ کرتے رہیں۔ اس سے دوستی اور فالورز دونوں میں اضافہ ہوگا۔

5: بہترین اور جاذب نظر پروفائل تصویر کا انتخاب کریں۔ اس سے بھی آپ سے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔

6: دوسروں سے احترام سے پیش آئے اور ان کے اچھے ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرتے رہیں اسی طرح وہ بھی آپ کے ٹوئٹ ری ٹویٹ کریں گے اور نتیجہ زیادہ فالورز کی صورت میں ہوگا۔

7: فالو بیک یعنی جو لوگ آپ کو فالو کریں تو نہ صرف ان کو دوبارہ فالو کریں بلکہ ان کا شکریہ بھی ادا کریں۔ اس سے جز نمبر 6 پر بھی عمل میں آسانی ہوگی اور اچھے نتائج ملیں گے۔

8: سب سے اہم بات کہ صبر اور استقامت کا دامن نہ چھوڑیں۔ فالورز بڑھانے کی فکر اور کم ہونے کا غم نہ کریں بلکہ صرف ان اصولوں کے مطابق اپنا حصہ ڈالیں۔ آنے والے خود آئیں گے۔

9: مزید ٹپس کے لئے ٹوئٹر پر

About Asif Ali Yaqubi

Asif Ali Yaqubi hails from Swabi, an important district in Khyber Pakhtunkhwa. He is one of the emerging young columnists in Khyber Pakhtunkhwa. His columns are published in most of the province national newspapers.

Check Also

Liaqat Ali Ki Fasoon Sazi

By Ilyas Kabeer