Tuesday, 24 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Ajwa Rasheed
  4. Ye Hum Hain, Ye Pakistan Hai Aur Yahan Salahiat Ignore Ho Rahi Hai

Ye Hum Hain, Ye Pakistan Hai Aur Yahan Salahiat Ignore Ho Rahi Hai

یہ ہم ہیں، یہ پاکستان ہے اور یہاں صلاحیت اگنور ہو رہی ہے

سولہ سالہ محمد شہیر نیازی کو کوئی نہیں جانتا تھا جب اس نے فزکس میں ایک تحقیقی مقالہ لکھ کر سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا، لیکن اس لڑکی کو سارا پاکستان جانتا ہے جس نے صرف " پاری ہوری اے " کہ کر راتوں رات شہرت کما لی۔ اس کی پانچ سیکنڈ کی وڈیو نے پوری قوم کو ایک پاوں پر کھڑا کر دیا، پوری قوم نے اس کو اتنی اہمیت دی کہ ہماری قومی کرکٹ ٹیم کو بھی اس کی پیروی کرنی پڑی، انہوں سٹیڈیم سے وڈیو بنا کر بھیج دی۔

جب کہ دوسری طرف دو دن پہلے اسی ملک کی اس قوم کی بیٹی " مسماة زارا نعیم " نے ACCA میں پوری دنیا میں پہلی پوزیشن لی مگر کیا کسی کو پتہ چلا؟ کسی بڑے شوشل میڈیا پلیٹ فارم نے اس کو وائرل کیا؟ کیا کسی ٹی وی چینل نے اس کو آن ائیر کیا؟ کیا کسی سیلیبرٹی نے ذکر کیا؟ کہ ہم اس کو داد دے سکیں، نہیں۔۔۔۔۔۔

ہمارا اصل مسئلہ صرف یہ ہی ہے کہ ہم اپنی قومی ترجیحات گانے ناچ ہنسی مذاق تک محدود کر دیتے ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا پر خبریں چلی حتی کے انڈیا نے بھی زارا نعیم کو ترجیح دی۔ ہم ہر مہینے اپنے کسی بچے کو اس کی اس طرح چھچھوری حرکتوں کی وجہ سے وائرل کر دیتے ہیں اور ان کو اگنور کردیتے ہیں جن کے اندر قابلیت پائی جاتی ہے پھر ہم گلہ کرتے ہیں کہ ہماری نسل خراب ہو رہی ہے۔ ستم بالائے ستم ان کی یہ الٹی سیدھی حرکتوں کا ٹیلنٹ کا نام دیا جارہا۔

خدرا را ایسا مت کریں ایسے لوگوں کو وائرل کریں جو تعلیم، کھیلوں دیگر مثبت ایکٹیویٹیز کے میدانوں میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہے ہیں۔ قارئین مجموعی طور دیکھا جائے تو ہماری شوشل میڈیا پر ویورشپ(veiwership)کس چیز کی ہوتی ہے ڈانس مجرہ گانا چھچھورا پن اس طرح کی چیزیں۔ ہماری ترجیحات مکمل طور غلط سمت پر جا رہی ہیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور خدارا ان بچوں کو سٹار بنائیں وائرل کریں جو قابل ہیں اور پوری دنیا میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ تاکہ مزید بچے خواب دیکھ سکیں ناکہ وہ سستی شہرت کی خاطرطرح طرح کے چھچھورے پن کو اختیار کرے اور ہماری اگلی نسل کسی ایسے رستے پر چل پڑے جہاں سے واپسی کا رستہ دشوار ہو جائے۔

دوستوں میں شکوہ نہیں کر رہی بس قوم کی ترجیحات بتاری ہوں ہوں۔

Check Also

Makhloot Mehfil

By Teeba Syed