Thursday, 25 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Afaq Maqsood Bhullah/
  4. Tik Tok Virus Ki Governor Punjab Se Mulaqat

Tik Tok Virus Ki Governor Punjab Se Mulaqat

ٹک ٹوک وائرس کی گورنر پنجاب سے ملاقات

پچھلے سال کی گرمیوں کی بات ھے کہ ہم دوست احباب مل کر بیڈمنٹن کھیل رھے تھے تو ایک دوست جو کہ اس کھیل میں پنجاب لیول پر کھیل چکا تھا ہم نے اسے اپنا کوچ منتخب کر رکھا تھا۔ میں کھیل کر فارغ ھوا تو ایک کزن جس کو عاطف چوھدری کے نام سے یاد کرتے ھیں نے مجھے ٹک ٹوک کا بتایا اور ویڈیوز دیکھائی تو چنانچہ یہ میرے لیے ایک نئی چیز تھی تو میں بہت غوروفکر کرتا رھا اور پوچھا کہ یہ سب ایکٹر ھیں تو کہنے لگے نہیں یہ کوئی بھی بنا سکتا ھے لڑکیوں کا ڈانس دیکھ کر دکھ ھوا کہ ان کے والدین ان کو کس طرح اس چیز کی اجازت دے سکتے ھیں۔ ہم نے تو آج تک سٹیج ڈرامہ کا نام تک بڑے بھائی کے سامنے نہیں لیا تو یہ دیکھ کر بہت حیرانی ھوئی کہ پہلے معاشرہ سیکولرزم کے نام پر بہت حیائی پھیلا چکا ھے اور اب یہ جونک کی طرح کے نئے سسٹم کو لانچ کیا گیا ھے جس طرح ہر شہری کو تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ھے اسی طرح اس بے حیائی والے ایپ کو ہر شہری تک پہنچایا گیا تاکہ ہر گھر اس برائی کو پہنچایا جاسکے بلکہ جنتے افراد ھوں سب کو آسانی سے اس تک وساطت ھو اور جو ڈانس اور گالی گلوچ جانتا ھے وہ ویڈیو بنائے اور سرعام اس بے حیائی کو عام کیا کرے۔ ہماری پاکستان کی عوام کی صورتحال یہ ھے کہ ان کو کچھ بھی دیکھایا جائے یہ فورا وہی کام کر لیتے ھیں یہ برائی ایک موبائل سے دوسرے اور آج تقریبا ہر پاکستانی کے موبائل میں موجود ھے۔ لیکن کیا آج تک کسی بھی شخص کو اس ٹک ٹوک سے کچھ سیکھنے کو ملا ھے سوائے ڈانس اور گالم گلوچ سننے کے؟ ٹک ٹوک ایک وائرس کی شکل اختیار کر چکا جو وقت کے ساتھ ساتھ ضرب ھوتا رھا اور ہر شخص اس کے جال میں پھنس کے رہ گیا۔

کل سے گورنر پنجاب چوھدری سرور اور کچھ ٹک ٹوک سٹارز کی تصاویر سوشل میڈیا پر بہت گردش کر رھی ھیں جس میں چوھدری سرور نے ان کو کرونا کی آگاہی کی لیے ویڈیو بنانے کو کہا۔ آج تک سنتے آئے ھیں کہ حرکات اچھی ھوں گی تو عزت ملے گی، بری ھوں گی تو مزاق تو ضرور بن کے رہ جاؤ گے اور ٹک ٹوک ایک مزاق کے علاوہ کچھ بھی نہیں کیوں ہم مسلمان ھیں اور ہمارے دین میں بے حیائی پر پابندی کے سخت احکامات جاری ھیں لیکن لوگ اس کو مزاق اور وقت پاس کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے تو کیا گورنر صاحب

دسمبر 2019 سے آئے ھوئے اس کرونا کی آگاہی کی مہم ابھی پورے ملک میں پھیلی نہیں جو آپ کو ان بے حیائی پھیلانے والوں کے ذمے یہ کام دیا گیا؟

صبح شام چیخ چیخ کر رونے والے نیوز اینکرز اس چیز میں ناکام ھو چکے ھیں کہ ان کا پیغام پورے ملک میں نہیں پھیل سکا؟

کیا ہر پاکستانی کے گھر میں ٹی وی نہیں جو ٹک ٹوک موجود ھوگی؟

کیا آگاہی مہم میں پہلی صف میں لڑنے والے ڈاکٹرز ناکام ھو چکے ھیں اس مہم میں؟

کیا دن رات محنت کرنے والی آرمی آگاہی مہم میں بے بس و لاچار ھے؟

کیا ڈبلیو ایچ او ناکام ھو چکا؟

کیا آپ کا مقصد ٹک ٹوک کی پروموشن تو نہیں کہ لوگ یہ دیکھیں کہ بے حیائی والے کام کر کے ایوان میں گورنر سے ملنے کا موقع ملتا ھے؟ کیا آپ کے فیصلے سے طالب علموں کا رجحان ٹک ٹوک ویڈیوز بنا کر مشہور ھونا نہ ھوگا؟

ہوش کے ناخن لیجیے گورنر صاحب مسلم حکمرانوں کے فیصلے بے حیائی کو فروغ دینا نہیں ھوتے۔

Check Also

Waldain Se Husn e Salook, Naye Zaviye Se

By Muhammad Saleem