Sunday, 18 January 2026
  1.  Home
  2. Blog
  3. Abdul Hannan Raja
  4. Minhaj Foundation, Ijtemai Shadiyan Aur Falahi Network

Minhaj Foundation, Ijtemai Shadiyan Aur Falahi Network

منہاج فاؤنڈیشن، اجتماعی شادیاں اور فلاحی نیٹ ورک

سماجی و ثقافتی تقریبات معاشروں کا حسن اور زندگی کی علامت ہوتی ہیں۔ یہ محبت کے خمیر سے جنم لیتی ہیں اور خدمت کے جذبہ سے پروان چڑھتی ہیں۔ الحمد للہ پاکستان میں سماجی خدمات کی روایات معاشرے میں بگاڑ کے ماحول کے باوجود بھی موجود اور قومی سطح پر کئی ایک بڑی، موثر اور منظم فلاحی تنظیمات جن میں المصطفی ویلفیئر ٹرسٹ، الخدمت فاونڈیشن، ایدھی، سیلانی ویلفیئر، اخوت فاونڈیشن، ایف جی آر ایف و دیگر جبکہ علاقائی فلاحی تنظیمات بھی خدمت انسانیت کے مختلف گوشوں میں مصروف عمل ہیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سماجی خدمات کے شعبہ میں بڑا نام کہ قومی و عالمی ادارے جس کی سماجی خدمات کے معترف ہیں۔ ان کا ایک بڑا منصوبہ اجتماعی شادیوں کا ہے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ اس کا طرہ امتیاز بنتا جا رہا ہے تو مبالغہ نہ ہوگا کہ 12-15 یا سولہ شادیوں کی تقریب کا بجٹ 8-10 ملین تک کا اور تنظیمی و عوامی سطح پر بغیر چندہ مانگے اتنے وسائل اکٹھے کرنا یقیناََ مشکل کام مگر اس کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کارکنان کو کٹھن حالات میں کام کرنے اور مشکل ماحول میں جینے کا ہنر بتا رکھا ہے۔ یہی وجہ کہ پانچ کے عدد سے شروع ہونے والا یہ سلسلہ اب 16 تک آن پہنچا۔

گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن ضلع راولپنڈی شمالی کے زیر اہتمام حق دار بچیوں کی اجتماعی رخصتی کی تقریب تھی جس کی صدارت ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے کی۔ میڈیا سے گفتگو بھی ہوئی اور راقم سے گفتگو بھی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نفرت و عصبیت قوم کے لیے زہر قاتل اور ملکی ترقی استحکام اور پائیدار امن کے قیام کے لیے اس پر قابو پایا جانا ضروری ہے۔ بے گناہوں کو قتل، مساجد و امام بارگاہوں و مذہبی مقامات پر حملے کرنے اور ریاست کے خلاف کھڑے ہونے والے خوارج پر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آج سے 15 سال قبل آواز اٹھائی اور اسے فتنہ خوارج قرار دیا۔ آج ریاستی سطح پر ان دہشت گردوں کو خوارج ڈیکلئیر کیا گیا۔ ریاست کو ماننے والے مگر انتہا پسند لوگوں سے مذاکرات ضروری تا کہ ان کی ذہن سازی کرکے انہیں قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔

ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور نے یہ بات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی شمالی کے تحت 16 اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ضلعی ناظم سیف اللہ قادری نے استقبالیہ جبکہ ضلعی صدر صغیر خان نے تشکرانہ کلمات کہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن بلا تفریق رنگ و نسل اور مذہب گزشتہ 40 سال سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خدمت و فلاح انسانیت کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ الحمد للہ اس کی سماجی خدمات کا دائرہ دنیا کے 100 ممالک تک اور چند ماہ قبل کے پی میں آنے والے سیلاب اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاری کی بحالی میں منہاج ویلفیئر کی خدمات کو حکومت پاکستان کے ادارے NDMA نے سراہا جبکہ اقوام متحدہ نے اس کی سماجی، علمی اور تحقیقی خدمات کے نتیجہ میں اس تحریک کو مبصر کا درجہ دے رکھا پے۔ شیخ الاسلام کی کئی کتب اب عالمی جامعات کے نصاب کا حصہ ہیں۔

پاکستان میں یہ تنظیم روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ بے گھر خاندانوں کو چھت اور خشک علاقوں میں ٹیوب ویلز، جبکہ ایک ہزار کے قریب تعلیمی ادارہ جات قائم۔ مرکزی سطح پر یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ ادارہ آغوش قائم کہ جس کے طلبہ اب پاک فوج میں کمشنڈ آفیسرز، کئی سرکاری شعبہ جات حتی کہ بیرون ممالک بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ تحریک کی ایک پہچان حق دار بچیوں کی اجتماعی شادیاں ہیں۔ آج یہاں سولہ جبکہ مجموعی طور پر اب تک 3680 بچیوں کو باوقار طریقہ سے رخصت کیا جا چکا ہے۔ اتحاد امت انٹرنیشنل کے آرگنائزر سید امجد حسین برائیڈل گفٹ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئے۔

تقریب کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے 11 انتظامی کمیٹیاں تشکیل دیں گئیں۔ جس کے سیکرٹری محمد جاوید قادری تھے۔ دیگر میں امجد خان سیکورٹی کمیٹی، عامر علی ھال کمیٹی، سلیم ہزاروی طعام کمیٹی، محمد راشد سٹیج کمیٹی، سید قمر عباس میڈیا کوارڈینیٹر، امجد اعوان دعوتی کمیٹی، اظہر حمید استقبالیہ کمیٹی، ندیم اعوان اور عبدالقیوم جٹ برائیڈل گفٹ کمیٹی، سیف اللہ قادری خریداری کمیٹی کے سربراہ، جبکہ جمیل احمد قادری بک سٹال اور محمد بشیر سلامی سٹال پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ چئیرمین اتحاد امت سید امجد حسین بچیوں کے خصوصی گفٹ کے ساتھ اسلام آباد سے خصوصی طور پر تقریب میں پہنچے۔

ویمن لیگ کی خواتین سمیرا خاتون اور مسز ریاض کی نگرانی میں خواتین ھال کی ذمہ داری نبھا رہی تھی۔ اس بار نگران میڈیا کمیٹی قمر عباس کی زیر نگرانی میڈیا سیل متحرک رہا اور پہلی بار اتنی بڑی ٹیم نے تقریب کے ہر گوشہ کی کوریج کی اور پہلی بار ھال کے اندر اور باہر میڈیا والز بھی نظر آئیں۔ وائس آف ٹیکسلا کے پروگرام صراط مستقیم کی میزبان ارمن بخاری، ننھی اینکر عروہ فاطمہ، فاونڈیشن یونیورسٹی بی ایس کمپیوٹر آرٹس کی طالبہ نور الہدی، سوشل میڈیا کی مس سمیعہ اور انکی ساتھی خواتین ھال میں دلہنوں کے تاثرات، والدین و خواتین شرکا کے جذبات کو محفوظ کرتی رہیں۔ اجتماعی شادیوں کی تقریب میں مختلف علاقہ جات سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی، تعلیمی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی۔ منہاج نعت کونسل کی طالبات نے قصیدہ بردہ شریف اور نعتیہ کلام پیش کرکے محفل کو گرما رہیں تھیں۔ دلہنوں کو سلامی دینے کے بعد خرم نواز گنڈا پور نے تقریب کی مناسبت سے پر اثر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے بگاڑ و سدھار میں خواتین کا کردار کلیدی ہے۔ اگر وہ اچھی تربیت یافتہ ہوں گی تو نئی نسل کی اخلاقی، روحانی نظریاتی و فکری تربیت کر سکیں گی وگرنہ

حال وہی جو عمومی طور پر اس وقت معاشرے کا ہے۔ ملک میں صالح اور دیانت دار قیادت بھی اسی صورت ممکن کہ قوم کی مائیں اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ اسلام ہمارا دین ہے مگر اس کے تقاضوں کو سمجھنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ 16 بچیاں نہیں۔ سولہ گھرانے ہیں کہ انہوں نے نئی نسل کی سوچ کی آبیاری کرنی ہے۔ بدقسمتی سے معاشرہ اس وقت پولوزائزیشن اور نفرتوں کا شکار ہو چکا۔ گھر سے محلے تک اور پھر سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اختلافات کی ایسی خلیج کہ جسے پار کرنا مشکل نظر آتا ہے۔

الحمد للہ تحریک منہاج القرآن کو اللہ نے اتنی وسعت قلبی دی ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 80 اور 90 کی دہائی میں کہ جب پاکستان میں مسلکی فسادات عروج پر تھے اس وقت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا نظریہ پیش اور پھر اس کی عملی بنیاد رکھی۔ نہ صرف مختلف مسالک و مکاتب فکر بلکہ دیگر مذاہب بھی تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم اور مختلف قومی و مذہبی پروگرامز میں سٹیج کی زینت ہوتے ہیں۔ شیخ الاسلام نے ہمیشہ رواداری، برداشت اور باہمی احترام کی بات کی۔ خرم نواز کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں قائم ہمارے تعلیمی ادارے اور مراکز علم تعلیم کے ساتھ تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دے رہے ہیں کہ اسی سے پاکستان کا مستقبل روشن کیا جا سکتا ہے۔

Check Also

Iran-America Kasheedgi, Maslak Ya Ummat?

By Muhammad Riaz