Saturday, 20 April 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Abaid Ullah Khamees/
  4. Doobti Naao Mein Siasat Na Ki Jaye

Doobti Naao Mein Siasat Na Ki Jaye

ڈوبتی ناو میں ہرگز نہ سیاست کی جائے

حاکم وقت کی خواہش ہے کہ حکومت کی جائے

ورنہ حالات تو ایسے ہیں کہ حجرت کی جائے

اس وقت ملک کو معاشی بحران کے چنگل سے نکالنے کے لیے صاحب اقتدار کو اپنی انا کو زبح کرنا پڑے گا۔ اپنی سیاست کو ملکی مفاد پر ترجیح دینے کی بجائے پاکستان کو آگے رکھ کے فیصلے کرنے پڑیں گے۔ سیاسی عدم استحکام ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لےکرجارہاہے۔ ہمیں اپنی انا سے نکل کر اہم فیصلے کرنے ہوں گے۔ ورنہ شائد اس مُلک میں کوئی بھی حکومت نہ چلا سکے۔ مضبوط ریاست ہوگی تو سیاست بھی چلے گی۔

آج خام مال کی امپورٹ کے لیے ڈالر دستیاب نہیں ہیں۔ ہماری مارکیٹس میں ہوُ کا عالم ہے۔ خالی بازار تاجروں کو منہ چڑا رہے ہیں۔ لوگوں کی قوت خرید ختم ہو چکی کاروبار تباہ ہو گئے۔ ہماری تیزی سے بڑھتی ہوئی انڈسٹری کو غلط حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے بریک لگ چکی۔ تین ماہ پہلے فاسٹ ٹریک میں چلنے والی انڈسٹری آج وینٹی لیٹر پر آ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ بیروزگاری کا شکار ہو چکے۔ روزمرہ کی اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو رہی ہیں۔ لیکن ہمارے سیاستدانوں کو اقتدار کی فکر پڑی ہے۔ ملک سے زیادہ اہم ان کا اقتدار ہے۔ حالانکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں شدید معاشی بحران کا سامنا ہے۔

ہماری کرنسی کی ویلیو مارکیٹ گِر رہی ہے۔ اور ڈالر کی اونچی اُڑان جاری ہے صرف پچھلے سات دن میں ڈالر بیس روپے بڑھا۔ لیکن بڑے صاحب کی سیاست ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی مُلک پر جو مرضی بُحران آئے کسی کو کوئی غرض نہیں۔ انہیں فکر ہے تو بس بیٹے کے اقتدار کی فکر ہے۔ شہر اقتدار کو چھوڑ کر وہ پنجاب میں محفل جمائے بیٹھے ہیں اور حمزہ کے اقتدار کو بچانے کے لیے ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے منصوبے بنا رہے ہیں۔ کاش ان کے پاس ملکی معیشت کو بہتر کرنے، انڈسٹری کو فروغ دینے اور میرے دیس کے نوجوانوں کو بہتر روزگار کے مواقعے دینے کا بھی کوئی آئیڈیا ہوتا۔

اپنی کامیابی اور مفادات کے لیے تو پی ڈی ایم اکٹھی ہو گئی۔ لیکن ملکی حالات کو بہتر کرنے کے لیے کبھی سنجیدہ نہیں ہو سکے۔ اگر آپ اپنی سیاست کو بچانے کی بجائے اپنے اس گھر پاکستان کو بچا لیں تو اس ملک کے باشندے۔ آپ کو دوبارہ منتخب کر لیں گے۔ خدارا پاکستانیوں پر نہ سہی پاکستان پر ہی رحم کر لیں۔ اس پاکستان ہی کی بدولت آپ اس قابل ہوئے ہیں کہ آج آپ اپنی سیاست بچانے کے لیے لوٹے کو کروڑوں ميں خرید رہے ہیں۔

اگر آپ آج اس ملک کی سمت ٹھیک کر دیتے ہیں۔ اور عام آدمی کی زندگی آسان بنانے کے لیے اقدامات کر لیتے ہیں۔ تو کل آپ کو دوبارہ لوٹے نہیں خریدنے پڑیں گے۔ میاں صاحب اپنا کل آج سوچیں اور اس ملک سے کھلواڑ کرنا بند کریں ورنہ اس ملک کے شہری وطن عزیز کو آپ کی بے رحم سیاست کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔

اب ضرورت ہے سب مل کر بچائیں اس کو

ڈوبتی ناو میں نہ ہر گز سیاست کی جائے

Check Also

Colombo Mein Guzra Aik Din

By Altaf Ahmad Aamir