Friday, 18 April 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. Balanced Khurak Achi Sehat Ki Alamat

Balanced Khurak Achi Sehat Ki Alamat

بیلنسڈ خوراک اچھی صحت کی ضمانت

مجھے لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پہ چائے، دال چاول اور بریانی کو لے کر ہم کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو جاتے ہیں جیسے کچھ لوگوں کے مطابق اگر کسی کو یہ پسند نہیں ہیں تو وہ بندہ کوئی اچھی چوائس ہی نہیں رکھتا، جبکہ میرے جیسا بندہ چائے پینا پسند کرتا ہے مگر دن میں دو کپ سے زیادہ نہیں پی سکتا نا ہی ہفتے میں ہر دوسرے دن دال چاول کھا سکتا ہے اور نا ہی بریانی اتنی زیادہ کھائی جاسکتی ہے۔

ایسے میں جن لوگوں کو چائے حد سے زیادہ پینا پسند ہے یا چاول یا روٹیاں حد سے زیادہ کھانی پسند ہیں۔ ان کے لئے بتاتا چلوں کہ روزانہ دو تین کپ چائے پیئے بغیر بے چینی محسوس کرنا دراصل کیفین کا 'نشئی' ہونے کی علامت ہے۔ جس میں آپ کے دماغ کو کیفین کی لت لگ جاتی ہے اور بالکل جیسے ایک نشئی نشہ چھوٹنے پر بے چینی محسوس کرتا ہے بالکل ویسا ہی withdrawal effect چائے کی ڈوز نا لینے پر آپ کا جسم محسوس کرتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ چائے کے حد سے زیادہ عادی لوگوں میں ایک کامن چیز دیکھیں گے کہ ان کو مکمل پر سکون نیند نہیں آتی، بے چینی اکثر گھیرے رکھتی ہے اور یہ بے سکونی سے بھی محسوس کرتے ہیں۔ عموماََ ایسا 200 ملی گرام سے زیادہ کیفین روزانہ لینے پر ہوتا ہے۔

وہیں پر حد سے زیادہ چاول یا روٹیاں کھانا بھی ایک طرح سے بیماریوں کو دعوت عام دینے والی بات ہے۔

اگر آپ ایک نوجوان ہیں تو کم سے کم روٹیوں اور چاولوں پہ زیادہ انحصار مت کریں ورنہ یہ کل کو موٹاپے کی شکل میں آپ کی زندگی مشکل کریں گے جس کا نتیجہ شوگر، دل کے امراض اور دیگر بیماریوں کی شکل میں بھی سامنے آئے گا۔

لہذا بیلنسڈ خوراک کھانا آپ کی صحت کے لئے مفید ہے وہیں پر چائے یا ایسے مشروبات کے بغیر دن نا گزرنا ایک اچیومنٹ نہیں پریشانی کی بات ہے کیونکہ وہ مشروب آپ کو اپنا عادی بنا چکا ہے اور اب کہیں نا کہیں وہ اپنا سائیڈ ایفیکٹ بھی دکھا رہا ہوگا جس کی وجہ آپ کو سمجھ نہیں آ ہی ہوگی۔

Check Also

Awam Se Tax Wasooli Ka Asan Tareen Nuskha

By Nusrat Javed