Monday, 21 April 2025
  1.  Home
  2. Blog
  3. Zaigham Qadeer
  4. AI Summit

AI Summit

اے ائی سمٹ

کل پیرس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمٹ ہوا۔ اسے بھارتی وزیراعظم مودی اور فرانسیسی وزیراعظم میکرون نے منعقد کروایا تھا۔ جس میں سو سے زائد ممالک کے سربراہان/نمائندگان اور تمام بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے شرکت کی تھی۔

اس سمٹ میں مودی نے یہ دعوی کیا تھا کہ اگر آپ اے آئی کو کہیں کہ وہ بائیں ہاتھ سے لکھنے والی تصویر بنائے تو وہ کبھی نہیں بنائے گی بلکہ وہ ہمیشہ دائیں ہاتھ سے لکھنے کی بنائے گی اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ دعوی بالکل درست تھا۔

اے آئی کبھی بھی بائیں ہاتھ سے لکھنے کی تصویر نہیں بنا پاتی اور اس کی اصل وجہ کسی کو بھی نہیں معلوم ہے۔

وہیں پر مودی نے ایک اور بہت اچھی بات کہی کہ اگر آپ میڈیکل کا علم نہیں رکھتے اور اے آئی کو اپنی میڈیکل رپورٹ دیتے ہیں تو وہ آپ کو اسے ایکسپلین کر دے گی اور آپ سب کچھ سمجھ سکیں گے۔

یہ مشورہ بھی بہت اچھا ہے۔ ذاتی طور پر میں بھی جب سے امیج اینالیسز ٹول آئے ہیں تو میڈیکل رپورٹس اے آئی سے چیک کر رہا ہوں اور ان کا ڈایاگنوسس بالکل وہی ہوتا ہے جو حقیقت میں ہونا چاہیے اور اسی کی بنا پر کچھ دن پہلے ایک عورت نے اپنے بیٹے کی کئی سال پرانی بیماری کی اصل وجہ تلاش کروائی جسے ڈاکٹر بھی تلاش نہیں کر پا رہے تھے۔

اس مقصد کے لئے نیچے دو کمانڈز بتا رہا ہوں آپ کوئی بھی استعمال کریں اور ساتھ رپورٹ کی تصویر بھی لگا دیں تو اے آئی سب سمجھا دے گی۔

"I am not a medical professional، explain this report so that I can understand what is going on"

" میں ڈاکٹر نہیں ہوں لیکن مجھے یہ رپورٹ سمجھنی ہے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس رپورٹ میں کیا کچھ بتایا گیا ہے؟"

یہ سمٹ بہت سی غیر ملکی پارٹنرشپ بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ آپ بھی اے آئی کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں خاص طور پر رپورٹس وغیرہ کے چیک آپ یا پیچیدہ تصورات کی تشریح کے لئے۔ لیکن اس کے بعد معلومات کی کسی ایکسپرٹ سے تصدیق بھی ضروری ہے اس کا خیال رکھنا لازمی ہے۔

Check Also

Hard State (2)

By Muhammad Saeed Arshad