1.  Home
  2. Blog
  3. Yaseen Malik
  4. Alam e Islam Ki Bebasi

Alam e Islam Ki Bebasi

ٌّّّعالم اسلام کی بیبسی

ایک دن بغداد کے بازار میں ہلاکوخان کی بیٹی گشت کررہی تھی کہ اس کی نظر لوگوں کے ایک ہجوم پر پڑی۔ اس نے اس بارے میں دریافت کیا تو اسے بتایا گیا کہ یہ لوگ ایک عالم دین کے پاس کھڑے ہیں۔ اور وہ ان کیلئے تقریر کر رہے ہیں۔ خلاکو خان کی بیٹی کو شک گزری اور اس نے حکم جاری کیا کہ عالم کو اس کے سامنے پیش کیا جائے۔ عالم کو تاتاری شہزادی کے سامنے لاکھڑا کیا گیا۔

شہزادی نے دریافت کیا کہ وہ ایسا کیا کہہ رہے تھے۔ جو لوگوں کا اتنا مجمع سننے کو بے تاب ہے؟ جواب میں مسلمان عالم نے کہا کہ وہ لوگوں کو دین کی باتیں بتا رہا تھا۔ شہزادی کا بحث لمبا ہوا اور وہ مسلمان عالم سے سوال پہ سوال کرنے لگی۔

اس نے کہا کہ تم لوگ اللّہ پر ایمان نہیں رکھتے؟

جواب میں عالم نے کہا کہ یقیناً ہم ایمان رکھتے ہیں اللّہ پر۔

شہزادی نے پھر پوچھا کہ کیا تمہارا ایمان نہیں کہ اللّہ جسے چاہے غالب کرتا ہے؟

عالم نے جواب دیا کہ یقیناً ہمارا اس پر ایمان ہے کہ اللّہ جیسے چاہے غالبہ عطا فرماتا ہے۔

شہزادی کہنے لگی تو کیا اللّہ نے آ ج ہمیں تم لوگوں پر غالب نہیں کردیا ہے؟

عالم نے جواب دیا یقیناً کردیا ہے اللّہ نے غالب تم لوگوں کو ہم پر۔

شہزادی جواب میں کہنے لگی کہ پھر کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ خدا ہمیں تم سے زیادہ چاہتا ہے؟

عالم نے جواب دیا کہ نہیں۔

شہزادی جواب میں کہنے لگی کہ وہ کیسے؟

عالم نے الٹا شہزادی سے سوال کیا کہ تم نے کبھی چرواہے کو دیکھا ہے؟

شہزادی کہنے لگی کہ ہاں دیکھا ہے۔

مسلمان عالم پھر کہتا ہے کہ کیا اس ریوڑ کے پیچھے چرواہے نے اپنے کچھ کتے رکھے ہوتے ہیں؟

شہزادی کہنے لگی کہ ہاں رکھے ہوتے ہیں۔

عالم پھر پوچھتا ہے کہ اچھا تو اگر کچھ بھیڑیں چرواہے کو چھوڑ کو کسی دوسری طرف کو نکل کھڑی ہوں، اور چرواہے کی سن کر واپس آنے کو تیار ہی نہ ہوں، تو چرواہا کیا کرتا ہے؟

شہزادی جواب دیتی ہے کہ وہ ان کے پیچھے اپنے کتے دوڑاتا ہے تاکہ وہ ان کو واپس چرواہے کی قبضے میں لے آئے۔

عالم پھر پوچھتا ہے کہ وہ کتے کب تک ان بھیڑوں کے پیچھے پڑے رہتے ہیں؟

شہزادی جواب دیتا ہے کہ جب تک وہ فرار رہے اور چرواہے کے اقتدار میں واپس نہ آجائیں۔

عالم پھر کہتا ہے کہ ہم بھی خدا کے در سے بھاگے ہوئے یعنی بغاوت کرنے والے لوگ ہے۔ اور تم تاتاری لوگ زمین میں ہم مسلمانوں کےحق میں خدا کے چھوڑے ہوئے کتے ہو۔ جب تک ہم خدا کے در سے بھاگتے رہیں گے اور اس کی اطاعت اور اس کے احکامات کو دل سے تسلیم نہیں کرے نگے، تب تک خدا تمہیں ہمارے پیچھے دوڑائے رکھے گا، اور ہماری گردنوں پر مسلط رکھے گا۔ جب ہم خدا کے در پر واپس آجائیں گے، اُس دن تمہارا کام ختم ہو جائے گا۔

مسلمان علم دین کے اس وضاحت پر شہزادی اس کی منہ تکتے رہ گئی۔ اس واقعے میں ہمارے لئے بھی سبق ہے اج ہم بھی اللّہ و نبی سے بغاوت اختیار کرچکے ہیں اور اج ہم پر بھی اللّہ تعالی نے بے شمار سگ چھوڑ رکھے ہیں تاکہ وہ ہم کو اطاعت و فرمان برداری کیلئے بلا سکے۔

ٹج آئی ایم ایف، ورلڈ بنک اور ایف اے ٹی ایف وغیرہ، جسے یہود و ہنود کے مفادات کیلئے کام کرنے والے ادارے سگ ہی تو ہے۔ جو ہمارے پیچھے چھوڑے جاچکے ہیں۔ اپ ایک پالیسی تو بنا کر دیکھائے۔ جو ان اداروں اور یہود و ہنود کے مفادات کے خلاف ہو پھر اپ اپنا خشر دیکھے۔ سلطنت عثمانیہ کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مسلمان اج تک اللّہ کے چھوڑے ہوئے ان سگوں سے برسر پیکار ہے۔

کبھی افغانستان کو خون کی ہولی کھیلنے کا میدان بنایا جاتا ہے۔ تو کبھی برما کو، کبھی فسلطین کے ماؤں اور بیٹیوں کی عزتوں کو برسر بازار نیلام کیا جاتا ہے۔ تو کبھی کشمیر کے ماؤں بہنوں کو۔ لیکن عالم اسلام میں کوئی ایک رہنما بھی ان مظالم کے خلاف صدا بلند کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

ہم آہ بھی کرتے ہیں تو ہوجاتے ہیں بدنام۔

وہ قتل بھی کرتے ہیں تو چرچا نہیں ہوتا۔

پوری امریکہ ایک قاتل شہری ریمنڈیوس کے حمایت میں پاکستان کے پھیچے لگ گیا، اور یوں دو پاکستانی شہریوں کے قمیتی جانوں کے قاتل کو ڈالروں کے عوض بھاری کرا گیا۔ لیکن قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کے حق میں اج تک کوئی ایک رہنما بھی آواز اٹھانے کی جراعت نہ کرسکا۔ اج آسمانوں کو چھوتی مہنگائی دراصل ہمارے اپنے اعمال ہی کا نتیجہ ہے۔

کیا اج مسلمانوں کی نوجوان نسل فس بک، واٹس ایپ، پاپ جی اور ٹیک ٹاک وغیرہ، جیسے فتنوں سے وقت نکال کر قرآن پاک کی تلاوت کو دے سکتا ہے۔ کیا اج مسلم قوم کی بیٹی گھریلوں اور ازدواجی زندگی کو خوشی سے گزارنے کے سلیقے ڈایجیسٹس، ناولز، آفسانوں، فلموں اور ٹی وی ڈراموں وغیرہ کے بجائے سیرت ازدواج نبوی کا مطالعہ کر کے سیکھنے پر امادہ ہوسکتی ہے۔

اج ہم من حیث القوم اللہ و نبی سے بغاوت پر اتر آئے ہیں۔ اس لئے اج ہم پر بے شمار سگ چھوڑے جاچکے ہیں۔ جو ہم کو اپنے اسلاف کے راستے پر لانے کا اشارہ دے رہے ہیں۔ لیکن اگر ہم نہ سدھرے تو پھر ہماری داستاں تک نہ ہوگی داستانوں میں۔

Check Also

Nawaz Sharif Ne Sazish Be Naqab Kar Di

By Najam Wali Khan