Thursday, 28 May 2026

Announcement!

اب اپ ہمارے یوٹیوب چینل کا حصہ بن سکتے ہیں۔ اب آپ کی تحریر کے ساتھ آپ کی آواز اور تصویر بھی دنیا تک پہنچے گی۔ اپنی تحریر کو اپنے موبائل سے بصورت ویڈیو ریکارڈ کریں اور ہمیں ارسال کر دیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔۔

  1.  Home
  2. Blog
  3. Tehsin Ullah Khan
  4. Kainat Se Bahir Kya Hai?

Kainat Se Bahir Kya Hai?

کائنات سے باہر کیا ہے؟

ہم سب ایک ایسے بلبلے میں بند ہیں۔۔ جس سے باہر دیکھنا ناممکن ہے۔۔ کائنات سے باہر کیا ہے؟ بہت سے لوگوں کی طرح میں بھی یہ جاننے کی شدید خواہش رکھتا ہوں جبکہ ہم کائنات سے باہر کبھی نہیں دیکھ سکتے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہمیں وہاں سے روشنی نہیں ملتی اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ باہر کچھ بھی نہیں ہے۔ خلا کا وہ حصہ جہاں سے ہمیں روشنی ملتی ہے یہ ہماری اپنی کائنات ہے اور یہ مسلسل ایک غبارے کی طرح پھیلتا جارہا ہے اس صدی کا سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ کیا کائنات سے باہر اور بھی کائناتیں ہیں یا نہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش کرنا دنیا کے مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔۔ کیونکہ کائنات کے اندر ہمیں ہر طرف سے یکساں روشنی ملتی رہی ہے وہ ستارے جو کائنات کے دور کنارے پر چمک رہے ہیں۔۔ روشنی کو وہاں سے یہاں تک پہنچنے میں 13.8 بلین سال لگتے ہیں۔ اس کے باہر کیا ہے؟ ہم نہیں جانتے اور شاید کبھی نہیں جان سکیں کیونکہ وہاں شدید اندھیرا ہے۔

اگر ہم کبھی ایسی روشنی کا پتہ لگائیں جس کو زمین تک پہنچنے میں چودہ پندرہ ارب یا اس سے زیادہ سال لگے ہوں، تو وہ روشنی کائنات سے باہر کی کسی دنیا سے ہوگی، لیکن ہم نے ابھی تک ایسی روشنی کا پتہ نہیں لگایا۔ ہم نے ابھی تک ایسی کوئی فوٹانز حاصل نہیں کیے۔ بعض سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ کائنات سے باہر بہت سی کائناتیں ہوں لیکن یہ بھی ممکن ہے کہ باہر کوئی کائنات نہ ہو، صرف یہی ہماری کائنات ہو۔ اس بات کا پچاس فیصد امکان ہے کہ باہر بہت سی کائناتیں ہیں۔ اگر یہ مان لیا جائے کہ باہر ایک نہیں بلکہ بہت سی کائناتیں ہیں۔۔ تو یہاں ایک سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پھر یہ ساری کائناتیں کس چیز کے اندر پھیل رہی ہیں؟ یعنی تمام "کائناتیں" کس چیز کے اندر موجود ہیں اور انکے باہر کیا ہے؟ اگر آپ نے بگ بینگ تھیوری پڑھی ہے۔۔ تو ان میں ہمیں بتایا جاتا ہے کہ یہ سب کچھ بگ بینگ کے بعد وجود میں آیا۔ یعنی مادہ، توانائی اور وقت، لیکن اگر کائنات سے باہر کوئی چیز ثابت ہو؟ پھر سب سے پہلے بگ بینگ کی تھیوری کو غلط ثابت کیا جائے گا۔

کیونکہ پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ بگ بینگ سے پہلے مادہ، توانائی اور وقت موجود تھے۔۔ سر ہیو ایورٹ نے اس کے بارے میں ایک تصور پیش کیا جو کہ بہت اچھا ہے۔ اگر آپ نے کوانٹم میکانکس پڑھا ہے، تو وہ ہمیں بتاتا ہے کہ ایک "ذرہ" ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ جگہوں پر ہو سکتا ہے۔۔ وہ کہتا ہے کہ اگر ایک ذرہ ایک سے زیادہ جگہوں پر ہو سکتا ہے۔۔ تو دوسری کائناتیں بھی انہی "ذرات" سے بنی ہوں گی، پھر وہ کیوں نہیں؟ دوسری کائناتیں بھی ایک ہی وقت میں "مختلف" جگہوں پر ہوسکتی ہیں۔۔ یعنی یہ متوازی کائناتوں کی طرف اشارہ ہے۔۔ یہ کوئی نظریہ نہیں بلکہ ایک تصور ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ سائنس دان اس بات سے باز نہیں آرہے ہیں اور مسلسل اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اگر ایسا ہوتا ہے یعنی اگر ہم کائنات سے باہر دوسری کائناتیں تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو سب سے زیادہ نقصان ملحدوں کا ہوگا۔۔ کیونکہ اسٹیفن ہاکنگ نے اللہ تعالی کے وجود سے اس وقت انکار کیا تھا۔۔ جب وہ بگ بینگ کے آخری مقام پر پہنچا تھا۔ یعنی بگ بینگ سے پہلے کوئی وقت نہیں تھا۔۔ پھر اللہ تعالی نے یہ سب کیسے پیدا کیا؟ کیونکہ وقت بگ بینگ کے بعد وجود میں آیا، اسی لیے وقت نہیں تھا۔۔ تو اللہ تعالیٰ کا وجود کیسے ممکن ہے؟ اسٹیفن ہاکنگ اللہ تعالیٰ کو وقت کا محتاج سمجھتے تھے۔۔ لیکن اللہ تعالیٰ وقت کی قید سے بالکل آزاد ہستی ہے۔۔ وقت خود اس کی مخلوق ہے کیونکہ اسٹرنگ تھیوری میں گیارہ ڈائیمنشن پڑھتے ہیں ان میں وقت مسلسل ایک ڈائریکشن میں نہیں چلتا اگر کائنات سے باہر کوئی چیز ثابت ہو جائے۔۔ تو بگ بینگ تھیوری میں ترمیم ہو جائے گی اور اس ترمیم کا براہ راست اثر پاکستانی ملحدین پر پڑے گا۔ سائنسدان اس نکتے پر مختلف زاویوں سے تجربات کر رہے ہیں۔ اگرچہ انہیں اب تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، لیکن یہ سوال اپنی جگہ پر موجود ہے۔۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں کہ کائنات سے باہر کیا ہے؟

Check Also

Aansu Sab Aik Jaise

By Muhammad Waris Dinari