Tuesday, 07 May 2024
  1.  Home/
  2. Blog/
  3. Taimoor Khattak/
  4. Saal e Nao 2024, Pukhta Azm e Nao Ka Saal

Saal e Nao 2024, Pukhta Azm e Nao Ka Saal

سال نو 2024، پختہ عزم نو کا سال‎

ہر تین سو پینسٹھ دن کے بعد ایک نیا سال شروع ہو جاتا ہے، اسی طرح تیس دن کے بعد مہینہ تبدیل ہوجاتا ہے اور پھر سات دن کے بعد ایک ہفتے سے دوسرا ہفتہ کا آغاز ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ہم اگر دیکھیں تو چوبیس گھنٹے کے بعد ایک نیا روز طلوع ہوتا ہے پھر دیکھیں تو گھنٹوں منٹوں اور بات سکینڈوں تک جا پہنچتی ہے۔

آخر اس سب معمولات کی بھی تو کوئی وجہ ہے جو پل بھر کے بعد ایک نیا باب کھل جاتا ہے اب جبکہ 2024 کا آغاز ہوچکا ہے ہمیں کیا سمجھ آیا اگر سادہ انداز میں اور معمول کو دیکھیں تو یہ تو وہی تین سو پینسٹھ پھر مہینوں اور پھر ہفتوں سے لیکر پل بھر تک بات پہنچتی ہے۔ اگر کوئی اس انداز میں اس کو لے گا تو یقیناً وہ ایک دن اپنی زندگی بغیر کسی مقصد اپنی زندگی کا اختتام کر دیں گا یہ سال مہنیہ، دن رات، صبح اور شام یقیناً میرے اللہ نے ہمیں ایک نیا موقع دیا ہوا، اگر ہم غور کریں، اگر ہم بیدار زندگی جیئے، اگر ہم صبح اور شام کو ڈھلتے اوقات کو دیکھیں، اگر ہم اپنے اردگرد نا انصافیوں اور ایک دوسرے کا حق مارتے دیکھے، انسانی حقوق کی پامالیاں، جبری گمشدگیوں اور اپنے آپ میں ایک فرعون سے کیفیت لیکر اگر ہم جی رہے ہیں تو یقیناً ہمارا انجام تاریک ہے، جس کا حساب لگانا ہمارے سوچ سے بدترین ہے۔

اللہ پاک نے ایک انسان کو پل بھر کی تبدیلی سے لیکر دن رات مہینہ، سال اور یہاں تک کے آخری سانس تک چھوٹ دی ہوئی ہے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے طریقوں پر چل کر صراط مستقیم پر آجائیں، ہم نے گزشتہ سال میں کیا کیا نہیں دیکھا، ہم نے سیاسی، مذہبی، معاشرتی، لسانی، انسانی اور یہاں تک کہ گھریلوں تقسیم دیکھی ہم نے سیاست میں ایک دوسرے پر جھوٹے مقدمات بنائے، ہم نے مذہب کا استعمال کرکے ایک دوسرے کو کافر پکارا، ہم نے اپنے آپ کو دوسروں سے اعلیٰ کہہ کر دوسرے انسان کی توہین کی ہم نے خون سفید ہوتے دیکھا، کیا بیاں کروں اور کیا بیان نہ کروں کتنا تقسیم ور معاشرے کی بنیاد ہم نے ڈال دی۔

یہ سب کچھ کرکے ایک ناقابل بیان معاشرے کی بنیاد ڈال کر ہم کس منہ اور سبز باغ سجائے جی رہے ہیں؟ کیا ہم نے جوابدہ نہیں ہونا، یہ اقتدار اگر آج آپکے پاس ہے تو کیا آپ نے تاریخ نہیں دیکھی؟ پیچھے کس کا تھا اور آج وہ کہاں ہے؟ کاش ہمیں دیکھیں تو پتہ چلے ہمیں، آج کوئی جیل میں تو کوئی قبر میں پڑا ہوا ہے، جو کل تک اپنی میں کی بات کرتا تھا جو اپنے حکم کے علاوہ کسی انسان کو انسان نہیں سمجھتا تھا آج اس کا کیا انجام ہے؟

بیشک یہ جو اللہ پاک نے دن کو رات اور رات کو دن میں تبدیل کرنا ہے یہ ایمان والوں کیلئے نشانیاں بھی ہے اور ایک انسان کیلئے اللہ تعالیٰ سے دوبارہ رجوع کرنے کیلئے آخری موقع ہے اس لیے آج ہمیں بحیثیت انسان اور مسلمان اس عزم اور ارادے کے ساتھ اس سال کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ یہ سال ارض پاکستان، امتہ مسلمہ خصوصاً فلسطین کے مسلمانوں اور دنیا بھر کے لوگوں کیلیے امن کا آغاز ہو جائے۔

Check Also

96

By Azhar Hussain Bhatti