Mera Ustad Voquent
میرا استاد ووکونٹ
میں وائس اوور ویب سائٹس میں Voquent کو اپنا لیڈر مانتی ہوں باقی صوتی ویب سائٹس کہتے ہیں یوٹیوب دیکھو سب کچھ اس پہ ہے۔ ہم نے ہر تفصیل اس پہ بتا دی ہے۔ یہ بھی ٹھیک ہے۔ مگر سمجھ نہیں آتی کونسی وڈیو سے کونسی بات سیکھیں تشنگی پھر بھی رہ جاتی اور یہی تشنگی دور کرنے کیلئے میں Voquent کو اپنا استاد مانتی ہوں یہ احسان کیا کم تھا کہ مجھے ٹاپ وائس میں شمار کرتے ہوئے سب سے منفرد اور اعلی ریمارکس اپنی ویب سائٹ پہ میری پروفائل پہ دئیے۔
آج کی خبر یہ ہے کہ اس نے میری حوصلہ افزائی کیلئے میرے 6 بیجز(badges) مکمل کر دئیے ہیں اور اب اگلا مطالبہ ہے کہ اپنی وائس اوور ریکارڈنگز کو Re-order کر سکتے ہیں یعنی نئے سکرپٹس کیساتھ دوبارہ ریکارڈ کرکے لگا سکتے ہیں تاکہ آپ voquent کے ٹاپ 6 وائسز میں آ جائیں۔
یہ بلکل ایک گیم کی طرح ہے اور مجھے ویسا ہی مزہ آ رہا ہے جیسا کسی وڈیو گیم کو کھیل کے آتا ہے۔ اب میرا ٹارگٹ ہے ٹاپ 6 کی پوزیشن پہ آنا دیکھئے اس کے بعد کیا ہوتا ہے؟ مگر مجھے آنا ہے کیونکہ پیسے سے زیادہ مجھے اپنے کام میں مہارت کی لگن ہے۔ جس میں یہ لگن آجاتی ہے وہ شہرت کے آسمان پر درخشاں ستارہ بن کے ابھرتا ہے۔ مجھے وہ ستارہ بننا ہے کہ رہتی دنیا میں میرے جانے کے بعد جب بھی وائس اوور کی بات ہو تو یاد رکھا جائے کہ ایک نرجس کاظمی بھی تھی۔ یقین مانیں بہت مزے کا کام ہے۔
ہاں! ایک اور بات Voquent کی مہربانی سے میرا ہوم سٹوڈیو بھی تیار ہو چکا ہے۔ کہا نا! Voquent میرا استاد ہے جیسا کہتا ہے میں کر لیتی ہوں۔ ہاتھ میں کچھ نہیں صرف ایک خوبصورت دماغ ہے سب کے پاس ہی ہے۔ اسی لئے میری ایسی پوسٹس آپ کیلئے ہیں تاکہ آپ بھی اسے استعمال میں لا کر دنیا کو حیران کر سکیں۔ ایک پروڈکشن ہاوس یا ہوم سٹوڈیو کہہ لیں کی تیاری کیلئے آپ فورا کاغذ قلم اٹھائیں گے اور لاکھوں کا بجٹ بنا کے پیش کر دیں گے اور کہیں گے ہاتھ میں ککھ وی نئیں۔ میرا سٹوڈیو ککھوں سے بنا ہے کیا آپ یقین کریں گے؟ ہر گز بھی نہیں میرے ہاتھ کے ککھوں کی سٹوری پھر کبھی سہی مگر اہمیت ہے کہ میں نے بنا لیا۔
میرا ہوم سٹوڈیو ورکنگ پوزیشن میں بھی آ گیا ہے۔ Voquent کی طرف سے Approved کی mail بھی آ گئی ہے۔ اب میرا ہوم سٹوڈیو مکمل طور پر ایکٹو ہے سمجھئے میں نے اپنا ایک غریبانہ سا پروڈکشن ہاوس بنا لیا ہے۔ آپ بھی استفادہ کر سکتے ہیں آپ کے لئے ریٹس یقیننا پاکستانی روپوں میں ہوں گے ڈالرز میں نہیں تسلی رکھیں۔
فی الحال اپنے ہوم سٹوڈیو سے اپنے کام کا ایک چھوٹا سا نمونہ پیش کر رہی ہوں۔ تنقید سے پہلے سوچ لیجیے گا یہ پاکستانی کام نہیں ہے انٹرنیشنل لیول کا ہے جیسی کمانڈ ہمیں دی جاتی ہے ہم نے ویسے ہی اسے کرنا ہوتا ہے۔ میرے کینیڈین انڈین پنجابی کسٹمر کی ایسے ہی لہجے کی ڈیمانڈ تھی شاید اسے پاکستانیوں کی طرح فضول کا جوش و خروش سے بولنا پسند نہیں بہرحال میرے ہوم سٹوڈیو سے میرے کام کی ہلکی سی جھلک دیکھئے اور انجوائے کیجئے۔ سیکھنے والے جان لیں کہ یہ conversational اور believable tone میں ہے۔