Thursday, 28 November 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Shariq Waqar
  4. Wrong Number

Wrong Number

رانگ نمبر

صاحبو مملکت خداداد کی ہر لمحہ بدلتی صورتحال آپ سب کے سامنے ہے، عمران خان کو پاکستان کی پچھتر سالہ آزادانہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بحیثیت وزیراعظم کے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا اور حکومت چھوڑنی پڑی۔ شہباز شریف حکومت تادم تحریر کوئی معجزہ دکھانے میں ابھی تک ناکام ہے۔

دوسری طرف خان اور اسکے حواریوں نے ایک سے بڑھ کر ایک نیا بیانیا عوام کے سامنے پیش کیا خاص طور پر غلامی نامنظور اور شہباز حکومت کے پر کاٹ دیے۔ ایک اور بیانیہ کہ غیر جانبدار انسان نہیں جانور ہوتا ہے یعنی کسی ایک کا ساتھ دو یعنی حق کا یا باطل کا، اب خان صاحب اور انکے حواریوں کے مطابق وہ حق پر ہیں اور متحدہ حکومت باطل۔ فیصلہ کیسے ہو۔

یہ ساری صورتحال دیکھ کر راقم کو سن دوہزار چودہ میں بنی بالی ووڈ کے معروف مسلمان اداکار جناب عامر خان کی فلم پی کے یاد آگئی۔ جس میں فلم کا مرکزی کردار پی کے یعنی عامر خان سب انسانوں پر مذہب کا ٹھپہ ڈھونڈ رہا تھا۔ کیونکہ وہ پریشان تھا کہ سب کا رب ایک ہی ہے پر ہر مذہب کے ماننے والوں کے طریقے الگ۔ ہر مذہب کے پیروکاروں کا دعوٰی کے انکے ذریعے ہی جنت اور رب تک پہنچا جاسکتا ہے، حالانکہ اللہ پاک نے اسلام کی صورت میں انسانوں کے لیے آیک مکمل ضابطہ حیات، آخری نبی حضرت محمد ﷺ اور قرآن پاک جیسی الہامی کتاب انسانوں کو عطا فرمائی، پر آج بھی انسانوں میں مذہب پر رسہ کشی جاری ہے۔ بہرحال بات کہیں اور نکل گئی۔

موجودہ صورتحال بھی شاید فلم پی کے جیسی ہے جہاں پی کے کو ہر طرف ایک رانگ نمبر مل رہا تھا، عوام پریشان ہیں کی حق پر کون ہے کیا خان اور اسکے حواری، مگر خان کے اپنے بیانات معاذاللہ بعض اوقات ایمان ہلادیتے ہیں۔ خان کے ساڑھے تین سالہ دور میں سامنے نظر آنے والے عام فہم کاموں سے تو یہ ہی لگتا ہے کہ حامد پیا کچھ نہ کیا، ڈالر مہنگا، پیٹرول مہنگا، غربت عروج پر، مہنگائی عروج پر، بس خودداری اور بڑی بڑی مدبرانہ باتیں۔

دوسری طرف گیارہ جماعتوں کا اتحاد اور تمام وہ لوگ جن پر بدعنوانیوں کے بدنما داغ، کیا عوام کو انکا ساتھ دینا چاہیے۔ اب جو لوگ چپ کرکے صرف ملک کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں وہ کیا کریں، انپر غیر جانبداری یعنی جانور ہونے کا الزام۔

کیا یہ ممکن نہیں کے یہ نام نہاد حق و باطل تنظیمیں ملک کی بھلائی کی خاطر ایک ہوجائیں، تاکہ عوام کے لیے اپنی عاقبت کو سنوارنا آسان ہوجائے۔

Check Also

Bhaag Nikalne Ki Khwahish Bhi Poori Nahi Hoti

By Haider Javed Syed