1.  Home/
  2. Blog/
  3. Syed Shariq Waqar/
  4. Aur Leaderi Kya Hai

Aur Leaderi Kya Hai

اور لیڈری کیا ہے

صاحبو لیڈر کیا ہوتا ہے عوامی رہنما جسکی رہنمائی میں عوام آگے بڑھتی یے اور اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرتی ہے۔ یہ خوابوں کی تعبیر اصل میں ہے کیا، عوامی نقطہ نگاہ سے دیکھیں، اچھا حلال روزگار، صحت و تعلیم کی یکساں سہولیات، امن وامان، اپنے اپنے عقائد کے مطابق زندگی گزارنے کی آسانی، وغیرہ وغیرہ، لیڈران کے نقطہ نگاہ سے دیکھیں تو شاید بہت سے لیڈران مذکورہ بالا باتوں سے زیادہ اپنے نظریات کو اہمیت دیتے ہیں۔

اب یہ نظریات عوامی بہتری کے لیے ہوتے ہیں یا نہیں، یہ ایک علیحدہ بحث ہے، اکثر ایسی لیڈران کی تحریکوں میں عوام کے جم غفیر لیڈران کی شخصیات سے متاثر ہوتے ہیں اور انکی ساحرانہ باتوں کے پیچھے چل پڑتے ہیں، کبھی ترقی خوشحالی کے نعرے، کبھی احتسابی عمل اور غاصبوں کیخلاف قانونی کارروائی اور حق و انصاف کی باتیں یہ وہ ہوشربا باتیں ہیں جو ہر دور میں عوام کو متاثر کرتی ہیں۔

دنیا بھر کے لیڈران کی تحریکوں کو اگر دیکھیں تو عوام کے خون سے رنگی نظر آتی ہیں لاکھوں جانوں کی قربانیاں اور آخر میں لیڈران محفوظ مقام پر منتقل۔ انہی تحریکوں نے پہلے قبائل کو جنم دیا پھر شہرں اور قریبا 195 ممالک پر آخر بات رکی ہوئی ہے۔ مذہبی فرقہ بندی بھی قریبا ہر مذہب میں ہوئی۔ کونسی تحریک حق پر ہے کونسی لالچ کی بنیاد پر فیصلہ بڑا مشکل یوتا جارہا ہے، لیڈران نظریہ ضرورت کے تحت اپنا نظریہ بدل دیتے، پہلے رستے کا کانٹا صاف کرتے پھر مال غنیمت کی بندر بانٹ میں لگ جاتے ہیں، مغرب کے ترقی یافتہ ممالک کو دیکھیں، بادشاہت جیسے آمرانہ نظام میں بھی جمہوریت نظر آتی ہے، گڑ بڑ وہاں بھی ہے پر ہم سے کچھ کم، دانشوروں کی ضرورت انکی زندگی میں تو نہ پڑی ہر انکے اقوال زریں سماجی میڈیا کا دھندہ چلانے کے خوب کام آرہے ہیں۔

آجکل کے جدید تکنیک کے دور میں کچھ بھی ممکن ہے چاہے علاج معالجہ ہو، یا تعلیم، روز مرہ کا سازوسامان ہو سب گھر بیٹھے حاصل ہوسکتا ہے، اس طرح الیکشن بھی ممکن ہے، آج کے عوامی دور میں عوام کی رائے بڑی اہمیت کی حاصل کرگئی ہے کوئی ویڈیو وائرل ہوتی ہے تو عوام کی وجہ سے، کھلاڑی ایک ٹیم سے دوسری ٹیم میں چلے جاتے ہیں اچھی کارکردگی کی وجہ سے، پیشہ ورانہ فرائض انجام دینے والے ایک ادارے سے دوسرے ادارے سے وابستہ ہوجاتے ہیں اچھے مستقبل کی خاطر، کیوں نہ یہ سب کچھ سیاست میں لایا جائے اب دور پیشہ ورانہ مسابقت کا ہے دلسوز بیانیوں کا نہیں۔

Check Also

Kitabon Ki Faryad

By Javed Ayaz Khan