Thursday, 26 December 2024
  1.  Home
  2. Blog
  3. Syed Sadaqat Hussain
  4. BRT Road Par Ambulance Aur Fire Brigade

BRT Road Par Ambulance Aur Fire Brigade

بی آر ٹی روڈ پر ایمبولینس اور فائر بریگیڈ

انسانی جانوں کو بچانے اور نقصان دہ حادثات سے محفوظ رکھنے کے اقدامات قومی اور حکومتی ذمے داری ہے۔ فکری اور شعوری سطح پر اگر عالمی سماج کا مشاہدہ کیا جائے تو ہمیں ہر معاشرے میں کچھ ہنگامی خدمات قابل ستائش دکھائی دیتی ہیں جیسے ایمبولینس اور فائر بریگیڈ۔ جنہوں نے صرف انسانیت کی خاطر انسانی جانوں کو کسی بھی قیمت پر خطرے سے بچانے کے لیے اپنا کام سرانجام دینا ہوتا ہے۔

جنگ عظیم دوئم میں جب نازی جرمنی روزانہ کی بنیاد پر لندن پر رات کے وقت فضائی حملے کرتے تھے تو یہ ہی دو بنیادی انسانی ہمدردی پر مامور ایمبولینسز اور فائر بریگیڈز رات دن کام کرتے ہوئے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی دے رہے تھے۔ انکی اہمیت آج تک ہر سماج میں اولین سمجھی جاتی ہے۔ ہمارے ہاں المیہ یہ کہ اور افسوس ناک حد تک دیکھا گیا ہے کہ شہر اور شہریوں کا یہ مایوس کن رویہ ہے کہ وہ ان انسانی خدمات کو آسانی سے کام کرنے اور مقررہ ہدف یا منزل تک بروقت پہنچنے کا راستہ نہیں دیتے۔ یہ جانتے بوجھتے ہوئے کہ یہ خدمات ذاتی نوعیت کی نہیں ہیں بلکہ مجموعی انسانی بھلائی کے لئے ہیں۔

یہ امر تمام کراچی والوں کے لئے خوش آئیند ہے کہ اس وقت پورے کراچی میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کا جال بچھایا جا رہا ہے اور بہت تیزی سی کام کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ جہاں اس خصوصی سڑک پر گرین، ریڈ، بلیو، اور یلو بسیں اپنے آپریشنز جاری رکھیں گی۔ انھیں سڑکوں پر اگر ہارن بجاتی چیختی چلاتی ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو دوڑ کر اپنی منزل پر وقت پر پہنچنے کی اجازت دیدی جائے تو حکومت اور عوام کی طرف سے ایسی ترجیحات ان بنیادی انسانی خدمات پر معاشرے میں اسے بہت سراہا جائے گا۔

یوں یہ قومی، ملی اور انسانی خدمات پر مامور لوگ انسانی جانوں کو تلف نہ ہونے اور نقصانات سے بچانے کا عظیم فریضہ سر انجام دے سکتے ہیں۔ ایمبولینسز اور فائر برگیڈز کو بی آرٹی روڈ کھلی مل جانے سے ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی ورنہ عام سڑکوں پر رش اور جگہ نہ ملنے کے باعث نقصانات کا تخمینہ بڑھتا ہی رہے گا اور یہ نقصان ناقابل تلافی بھی ہے۔

اس حوالے سے میری استداء ہے اور مجھے بڑی امید ہے کہ مقتدرہ قومی ادارے اور بی آرٹی سے منسلک محکمہ میرے اس مشورہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایک فلاحی اصلاحی معاشرہ کی تشکیل میں معاون ہونگے۔ اور اپنا بہترین کردار ادا کرینگے۔

Check Also

Salman Ahmed Ka Junoon Bhi Utaar Diya

By Syed Mehdi Bukhari