Depression
ڈپریشن
آج کل ایک مرض ہر سو پھیلا ہوا ہے، جہاں دیکھیں لوگ اس کا شکار نظر آتے ہیں اس مرض کا نام ہے (ڈپریشن) یعنی ذہنی دباؤ یا الجھن۔ یہ ایک ایسا خطرناک مرض ہے جو نہ صرف آپ کو جسمانی اور نفسیاتی طور پر متاثر کرتا ہے بلکہ سونے جاگنے حتٰی کہ آپ کی سوچنے تک کی صلاحیت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ آج کے زمانے میں شاید ہی کوئی شخص اس بیماری سے محفوظ ہو۔ ماہرین کے مطابق یہ مرض مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔ آئیے جانتے ہیں ڈپریشن کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟
بچپن کے کچھ ایسے حادثات کہ جو انسان کے لاشعور میں محفوظ ہوجاتے ہیں، ہماری زندگی میں پیش آنے والے واقعات جو ہمیں دکھی کردیتے ہیں، سوچنے کا طریقہ جیسے کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے ک وہ چھوٹی سے چھوٹی بات کو سینے سے لگاتے ہیں اور گھنٹوں اس بارے میں سوچ کر خود کو ہلکان کرتے ہیں، گھریلو مسائل، نشہ کرنے کی عادت اور کچھ ایسی ادوایات لینا جو دماغ پر اثر انداز ہوتی ہیں۔
ڈپریشن ہونے کی وجہ سے انسان اداس رہتا ہے ہر بات کے بارے میں اضافی سوچتا ہے اور چاہتے نا چاہتے خود کو کسی منفی سوچ کی طرف دھکیل دیتا ہے
آخر اس مرض کا حل کیا ہے؟
ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ اگر ڈپریشن کی شدت زیادہ نہیں ہے تو آپ اچھ خوراک لے کر اچھی نیند لے کر اور اچھے طریقے سے ورزش کرکے اس بیماری سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنی سوچ کو مثبت رکھ کر اچھے اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی صحبت میں بیٹھ کر اور اچھی کتب کا مطالعہ کرکے بھی اس بیماری سے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔